Top Posts
ہر صبح گرم پانی میں لیموں کا عرق...
ہندوستان کی جانب سے پاکستانیوں کو بے دخل...
افغانستان قیادت دہشت گردی کے خلاف تحریری ضمانت...
حکومت اور پی ٹی آئی ’پوائنٹ آف نو...
پاکستان میں گاڑیوں پر ڈسکاؤنٹ، عارضی رعایت یا...
کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے...
افغان علما کی قرارداد پاکستان، افغانستان کشیدگی میں...
سیاست سے کوئی ’’مائنس‘‘ نہیں ہوتا/مظہر عباس
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید...
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

زرمبادلہ کے ذخائر 8 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

by TAK 08:47 | جمعہ جنوری 6، 2023
08:47 | جمعہ جنوری 6، 2023 15 views
15
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5.576 ارب ڈالر کے ساتھ آٹھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں تیزی سے کمی کے باوجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار دوست ممالک کی جانب سے متوقع مالی مدد کے وعدے کی بنیاد پر صورتحال کی بحالی کے لیے اب بھی پرامید ہیں لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
مذکورہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے 24کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اخراج دیکھا گیا۔
غیر ملکی قرضوں کا حصول مسلم لیگ(ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت کے لیے سب سے پریشان کن مسئلہ ہے جس کو ڈیفالٹ کے سنگین خطرے کا سامنا ہے کیونکہ اگلی قسط کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف سے بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی متعدد کوششیں تاحال تک بے نتیجہ رہی ہیں۔
گرتے ہوئے ذخائر نے پہلے ہی امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر میں کمی کر دی ہے اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری 2022 میں 16.6 ارب ڈالر تھے جو 11 ارب ڈالر کمی کے بعد اب 5.6 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔
اس بڑے پیمانے پر زرمبادلہ کے ذخائر کی کمی نے حکومت کے لیے دوست ممالک سے مزید قرض لیے بغیر اپنے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی ریزرو ہولڈنگز صرف تین ہفتوں کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے کل ذخائر 11.4 ارب ڈالر تھے جن میں کمرشل بینکوں کے 5.8 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔
یہ صورتحال تشویشناک ہے کیونکہ غیر ملکی بینک لیٹر آف کریڈٹ(ایل سی) کھولنے کے لیے بھاری رقم وصول کر رہے ہیں جبکہ ڈالر کی شدید قلت کے باعث اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی بینکوں پر پابندیاں عائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے رپورٹ کیا کہ جمعرات کو ڈالر 17 پیسے اضافے سے 227.12 روپے پر بند ہوا لیکن انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز نے ریٹ 228.10 روپے بتایا۔
ڈان نیوز
اسٹیٹ بینک آف پاکستاناسحاق ڈارزرمبادلہکے ذخائرمسلم لیگ نواز
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
توانائی بچت پلان: اسلام آباد میں حکومتی پابندی پر کتنا اطلاق ہوا؟
اگلی پوسٹ
گوادر میں آئین، قانون اور جمہوریت کے جواب میں ریاستی تشدد

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید...

10:38 | بدھ دسمبر 10، 2025

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے...

04:02 | جمعہ دسمبر 5، 2025

افغان مسئلے کو طاقت سے حل کر سکتے...

03:48 | اتوار نومبر 30، 2025

طالبان حکومت پر واضح کردیا کہ چند سو...

15:54 | ہفتہ نومبر 29، 2025

ن لیگ کا لاہور پر سیاسی تسلط بحال...

13:21 | ہفتہ نومبر 22، 2025

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی  ماسکو میں...

04:12 | بدھ نومبر 19، 2025

نیا آئین، پرانا نظام/عاصمہ شیرازی

13:18 | پیر نومبر 17، 2025

نواز شریف خاموش کیوں؟محمد ابشام

15:51 | اتوار نومبر 16، 2025

سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025...

06:40 | جمعہ نومبر 14، 2025

ستائیسویں آئینی ترمیم، حمایت کے بدلے حکومت سے...

13:01 | ہفتہ نومبر 8، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • ہر صبح گرم پانی میں لیموں کا عرق ملا کر پینے سے واقعی کوئی فائدہ ہوتا ہے؟

  • ہندوستان کی جانب سے پاکستانیوں کو بے دخل کرنے سے خاندان اب بھی تقسیم ہیں/ شہریار حسن

  • افغانستان قیادت دہشت گردی کے خلاف تحریری ضمانت دے: پاکستان

  • حکومت اور پی ٹی آئی ’پوائنٹ آف نو ریٹرن‘ پر پہنچ چکی ہیں؟

  • پاکستان میں گاڑیوں پر ڈسکاؤنٹ، عارضی رعایت یا مارکیٹ میں سخت مقابلے کا آغاز؟

  • کیا نواز شریف اپنی سیاسی وراثت بچانا چاہتے ہیں؟ سید مجاہد علی

  • افغان علما کی قرارداد پاکستان، افغانستان کشیدگی میں کیا معنی رکھتی ہے؟

  • سیاست سے کوئی ’’مائنس‘‘ نہیں ہوتا/مظہر عباس

  • سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور معاونت کی فروخت کی منظوری دے دی ہے،

  • پاکستان کے ساتھ مائنس بھارت علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش

  • میانمار فوج کا ریاست رخائن کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ : 31 افراد کو ہلاک

  • سوشل میڈیا مہم: فوج کا پی ٹی آئی قیادت کو سخت ترین پیغام

  • حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے: خالد مشعل

  • پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا

  • پی ٹی آئی کا سیاسی سطح پر پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ

  • امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا

  • اسرائیل کی شمولیت پر آئیس لینڈ نے بھی یورو وژن گائیکی مقابلےکے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

  • عمران خان کو اڈیالہ جییل سے منتقل نہیں کیا جارہا:وفاقی وزیر

  •  افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پاکستان، کے لیے شدید سکیورٹی چیلنج بن چکا ہے: دفتر خارجہ

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ