Top Posts
پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت...
ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت...
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...
قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد
سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل
عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35...
پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ...
جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

الیکشن مینجمنٹ سسٹم بھی 2018 کے آر ٹی ایس کی طرح غیرمؤثر

by TAK 06:52 | جمعہ فروری 9، 2024
06:52 | جمعہ فروری 9، 2024 24 views
24
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دعویٰ تھا کہ انٹرنیٹ پر انحصار کیے بغیر نتائج کا بروقت اعلان یقینی بنایا جائے گا لیکن گزشتہ روز انٹرنیٹ کی بندش کے سبب خاص طور پر پریزائیڈنگ افسران کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب پریزائیڈنگ افسران مقامی طور پر تیار کردہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے متعلقہ اسٹیشنز کے حتمی نتائج کی ترسیل سے قاصر نظر آئے، نتیجتاً رات گئے تک الیکشن کمیشن کی جانب سے صرف چند ہی نتائج کا اعلان کیا جاسکا۔
شام تک الیکشن کمیشن اپنے اس دعوے سے کسی حد تک پیچھے ہٹ چکا تھا جب الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ پریزائیڈنگ افسران اب اپنے پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بذات خود دینے کے لیے اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر جائیں گے جہاں’انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد’ نتائج سسٹم کے ذریعے منتقل کیے جائیں گے۔
سینیئر صحافی ایم بی سومرو نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں قائم میڈیا سیل میں مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو نتائج کے منتظر تھے، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری اور تمام اراکین الیکشن کمیشن اپنے دفاتر میں موجود تھے۔
چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کیے جانے کی توقع تھی لیکن اس کے برعکس اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے رات 3 بجے کے قریب پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے پہلے سرکاری نتائج کا اعلان کیا۔
مختصر اعلان کے دوران انہوں نے نتائج مرتب اور اعلان میں تاخیر کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کی معطلی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
ایم بی سومرو کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا تھا کہ ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے کوئی بھی نتائج کی ان کی طرف سے تصدیق نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے الیکشن کور کر رہے ہیں اور کبھی ایسی صورتحال نہیں دیکھی، انہوں نے کہا کہ ایسا 2018 میں بھی نہیں ہوا جب انتخابات ’آر ٹی ایس تنازع‘ کے سبب متاثر ہوئے تھے۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں این اے 47 اور این اے 48 کے لیے آر اوز کے دفاتر کے باہر اس وقت بےنظمی دیکھنے میں آئی جب رات گئے متعدد پولنگ اسٹیشنز کے پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج اور مواد جمع کرانے وہاں پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور پریزائیڈنگ افسران کے درمیان جھگڑا ہوا اور پریزائیڈنگ افسران کو اپنی گاڑیوں کے اندر انتظار کرنے کو کہا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی لمبی قطار کی وجہ سے پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج جمع نہیں کروا سکے جو پہلے ہی فون اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث ای ایم ایس کے ذریعے بھی نتائج بھیجنے سے قاصر تھے۔
الیکشن کمیشن کی وضاحت
قبل ازیں الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن) ہارون خان شنواری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے بروقت اعلان کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے نتائج میں مزید وقت لگ سکتا ہے لیکن شہروں سے آنے والے نتائج جمعرات (8 فروری) کی رات تک فائنل کر لیے جائیں گے۔
اانہوں نے ’پی ٹی وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انتخابی نتائج کے لیے تیار کیا گیا الیکشن مینجمنٹ سسٹم انٹرنیٹ پر انحصار نہیں کرتا، انٹرنیٹ کی بندش انتخابی نتائج کے عمل کو متاثر نہیں کرے گی۔
انہوں نے وضاحت کی تھی کہ ووٹوں کی گنتی، فارم پر ڈیٹا انٹری اور رزلٹ جمع کرانے کے عمل کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ آڑے نہ آئے، ریٹرننگ افسران ’ای ایم ایس‘ کے ذریعے آف لائن بھی نتائج جمع کرواسکیں گے۔
پولنگ شروع ہوتے ہی صبح سویرے موبائل سروس کی معطلی ان لوگوں کے لیے درد سر بن گئی جو اپنے پولنگ اسٹیشنز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 8300 ایس ایم ایس سروس استعمال کرنا چاہتے تھے۔
تازہ پابندیوں نے یہ سوالات بھی پیدا کیے کہ پریزائیڈنگ افسران اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج متنازع ’الیکشن مینجمنٹ سسٹم‘ کا استعمال کرتے ہوئے کیسے منتقل کریں گے؟
وہ ماہرین جو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دعوے پر پہلے ہی شکوک و شبہات کا شکار تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔
ٹیلی کام ایکسپرٹ انصار الحق نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل دور میں یہ دعویٰ پہلے ہی کوئی قابل عمل حل نہیں لگ رہا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران انتخابی نتائج آف لائن منتقل کریں گے، دوسرا یہ کہ براہ راست رابطے کے بغیر ایسا کرنا اس عمل کی تصدیق اور شفافیت میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے جوکہ عالمی سطح پر انتخابی عمل پر اعتماد کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی بندش انتخابات کی شفافیت پر پردہ ڈال سکتی ہے، جس سے انتخابی عمل پر عوامی اور بین الاقوامی سطح پر خدشات پیدا ہوتے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستانالیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس)
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
عام انتخابات: پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 30، ن لیگ 22اور پی پی قومی اسمبلی کی 16نشستوں پرکامیاب
اگلی پوسٹ
حیران کن ابتدائی نتائج، نواز شریف’وکٹری اسپیچ’ کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سے جاتی امرا روانہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

الیکشن کمیشن کا دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی...

09:54 | بدھ اکتوبر 8، 2025

جعلی ڈگری کیس میں عوامی راج پارٹی کے...

13:48 | پیر ستمبر 22، 2025

الیکشن کمیشن کی جانب سے دو نئی جماعتیں...

05:56 | پیر ستمبر 22، 2025

سیلاب میں ڈوبا پنجاب: الیکشن کمیشن نے پنجاب...

03:40 | جمعہ ستمبر 5، 2025

ڈیل اور معافی نامہ کا متن عام کیا...

11:55 | بدھ اگست 27، 2025

 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں...

09:53 | جمعرات اگست 7، 2025

الیکشن کمیشن نے پیٹی آئی کے 9 اراکین...

12:03 | منگل اگست 5، 2025

اشاروں پر چلنے والی حکومت، پارٹیاں اور ادارے/سید...

14:42 | منگل جولائی 29، 2025

9 مئی سزا: الیکشن کمیشن نے تین پی...

15:02 | پیر جولائی 28، 2025

کے پی کے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز...

04:13 | جمعرات جولائی 24، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • پاکستان طالبان کے ساتھ اپنے تنازعہ میں بھارت کو کلیدی کردار کےطور پر کیوں پیش کرتاہے؟ احمد مغل

  • ورلڈ ان ایکویلٹی لیب رپورٹ/پچھلی دہائیوں میں بھارت میں امیروں اور غریبوں کے درمیان دولت کا فرق غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا

  • مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا پورا ڈرافٹ منظور کرلیا

  • قانون،کیا صرف غریبوں کے لیے؟/ثمرہ شمشاد

  • سرحدی کشیدگی کا بوجھ افغان مہاجرین پر

  • مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

  • عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

  • سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟

  • پاکستان نے کویت کو شکست دیکر ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  • جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے بند نہ ہوئے: شہدا کی تعداد 79 ہزار سے متجاوز

  • وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی

  • آئر لینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے اسرائیل کے خلاف پابندی کی قرارداد منظور کرلی

  • اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

  • خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

  • امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان

  • امریکا نے جنوبی افریقا میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

  • اپوزیشن اتحاد نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان کردیا

  • فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم

  • 27ویں آئینی ترمیم: اگر کوئی جج ٹرانسفر ماننے سے انکار کرے گا وہ ریٹائر تصور کیا جائے گا

  • ڈنمارک کا 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ