Top Posts
مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار...
امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی...
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف
آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے،...
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں...
زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں...
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں...
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کیا پاکستان کو یرغمال بنانے کی اجازت دی جا سکتی ہے؟سید مجاہد علی

by TAK 08:30 | بدھ فروری 21، 2024
08:30 | بدھ فروری 21، 2024 19 views
19
یہ تحریر کاروان ناروے میں شائع ہوئی
پاکستان پر ہر طرف سے یلغار ہے۔ بدقسمتی سے یہ ملک دشمنوں کی بجائے اس وقت اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں شکار ہو رہا ہے۔ سب کے منہ پر پاکستان کی بہتری اور عوامی بہبود کا نعرہ ہے لیکن سب ہی اپنی اپنی جگہ پر ملکی نظام کو تتربتر کر کے اپنے لیے راستہ بنانے کی کوشش میں مگن ہیں۔ اس میں صرف تحریک انصاف کو مورد الزام ٹھہرانا درست نہیں ہو گا کیوں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان جیسے سیاست دان بھی اسی حکمت عملی پر کاربند ہیں۔
یہاں یہ سوال نہیں ہے کہ کون سچ کہہ رہا ہے اور کون غلط لیکن سب سے اہم معاملہ یہ ہے کہ سچ اور غلط طے کرنے کا مسلمہ طریقہ اختیار کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ سب قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں لیکن سب ہی قانون روندنے پر تلے ہوئے ہیں۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ ایک ہی ملک میں ہر کسی کی خواہش کے مطابق قانون بنا دیا جائے یا ہر شہری کو قانون کی من پسند تشریح کرنے کا حق دے دیا جائے۔ اس طرح تو ملک میں فساد ہی برپا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان اعلان کر رہے ہیں کہ اب وہ احتجاج کے ذریعے بزور بازو معاملات طے کروائیں گے۔ اس اشتعال انگیزی کے پہلے مرحلے میں بولے ہوئے جھوٹ کو وہ خود ہی ’سہو‘ کہہ کر تسلیم کرچکے ہیں کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان سے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کی بات کی تھی۔ اس غلط بیانی کے بعد بھی اب وہ شرمندہ یا شرمسار نہیں ہیں بلکہ احتجاج کی سیاست کا اعلان سامنے لائے ہیں۔
کیا مولانا فضل الرحمان جیسا جہاں دیدہ سیاست دان بھی نہیں جانتا کہ اس وقت احتجاج اور میدان میں فیصلے کرنے کے اعلانات کرنے سے ملک کو کیا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ملک کو اگر کوئی سنگین نقصان پہنچتا ہے تو سیاسی فائدے کے لیے یہ تگ و دو رائیگاں نہیں جائے گی؟ ملک کی تاریخ ایسے ادوار سے بھرپور ہے جب نام نہاد ’جمہوری حق‘ کے نام پر تحریک چلائی گئی اور اس کے منفی نتائج قوم کو بھگتنے پڑے۔ اس کا سب سے سنگین مظاہرہ 1970 کے انتخابات کے بعد دیکھنے میں آیا جب اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی کو اقتدار سونپنے کی بجائے مغربی پاکستان میں اقتدار کی بندر بانٹ میں حصہ داری کے لیے مہم چلائی گئی۔ اس کے نتیجے میں دسمبر 1971 میں سقوط ڈھاکہ ہو گیا۔ ملک اپنے آدھے حصے سے محروم ہوا اور بدترین عسکری شکست کا کلنک بھی اس کے ماتھے پر لگا۔ خیال تھا کہ پاکستانی اشرافیہ اور سیاسی لیڈر اس سانحہ سے سبق سیکھیں گے لیکن گزشتہ پچاس سال کی تاریخ شاہد ہے کہ کوئی بھی اپنی روش تبدیل کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔
دوسرا سانحہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ’پاکستان قومی اتحاد‘ کے بینر تلے چلائی جانے والی تحریک کی صورت میں رونما ہوا۔ عوام کی منتخب حکومت گرانے کے لیے اسی طرح میدان کا انتخاب کیا گیا تھا جس کا عندیہ اب مولانا فضل الرحمان دے رہے ہیں۔ یادش بخیر اس وقت کثیر الجماعتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے والد مفتی محمود تھے۔ ایک مشکل سیاسی مرحلے پر لوگوں کو سڑکوں پر لایا گیا اور نام نہاد انتخابی دھاندلی کے خلاف شور مچاتے ہوئے، مذہبی عقائد کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں ملک ایک دہائی تک جنرل ضیا الحق کی آمریت کے چنگل میں رہا۔ آج سب سے اونچی آواز میں انتخابی شفافیت کا نعرہ لگانے والی قوتیں، اس سیاہ دور میں فوجی حکومت کا دست و بازو بنی رہی تھیں۔ اس کے بعد یہ تجربے چھوٹے پیمانے پر کرنے کی کوششیں ہوتی رہی ہیں اور ان ہی تجربات کے بطن سے بالآخر 2018 میں ہائبرڈ نظام برآمد ہوا تھا۔ مولانا فضل الرحمان ان سب معاملات کے عینی شاہد ہیں لیکن گزشتہ چند روز کے دوران انہوں نے جو گفتگو کی ہے، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ سارا سچ نہیں بتائیں گے۔ بلکہ مرضی کا وہی ’سچ‘ عام کریں گے جس سے عوام کی ہمدردیاں جیتی جا سکیں۔
دھاندلی کے نام پر ملک کو تہ و بالا کرنے کی سب سے بڑی اور پرہنگام کوشش تحریک انصاف کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ یہ پارٹی کبھی مرکز، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں حکومت بنانے کا اعلان کرتی ہے اور کبھی اپوزیشن میں بیٹھنے کا عندیہ دیا جاتا ہے۔ مسلسل دھاندلی کا اعلان کرتے ہوئے یہ ’ثابت‘ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے ملک میں 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخاب میں عوام نے عمران خان کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دیے، اس لیے انہیں بلا شرکت غیرے اقتدار کا حقدار سمجھ لیا جائے۔ صرف عمران خان اور ان کے حامیوں ہی کو نہیں بلکہ ملک میں کسی کو بھی ایسا خواب دیکھنے کی اجازت ہے۔ ہماری لوک کہانیوں میں ’شیخ چلی‘ ایک معروف کردار ہے، اور ہم سب اپنے اردگرد اس کردار کی شبیہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یعنی خواب دیکھنے پر پابندی نہیں ہے البتہ ایک خواب کی بنیاد پر ملکی سلامتی یا نظام حکومت کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس صورت حال میں سب سے اہم یہ سوال ہے کہ دھاندلی کا ہنگامہ برپا کرنے والے پہلے مروجہ طریقہ کے تحت اپنی شکایات متعلقہ عدالتی فورمز پر کیوں نہیں لے کر جاتے اور جن فارم 45 کی بنیاد پر انہیں اکثریت حاصل کرنے کا زعم ہے، انہیں عدالتی چھان بین کے لیے کیوں پیش نہیں کیا جاتا؟
تحریک انصاف نے عدالتی کارروائی میں ہمیشہ قانونی جنگ لڑنے سے گریز کیا ہے اور مختلف بہانوں سے دلائل سے بچنے کا طریقہ اختیار کیا گیا۔ یہ رویہ فارن فنڈنگ کیس سے لے کر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ و سائفر کیس تک اور بعد میں پارٹی کے انتخابی نشان کے لئے قانونی جد و جہد کے دوران میں دیکھا جا چکا ہے۔ ان سطور میں تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے کو مسلسل غلط لکھا گیا ہے۔ حتی کہ انتخابات کے بعد بھی ہم نے مطالبہ کیا کہ اگر کسی غلطی یا مجبوری کے تحت تحریک انصاف کے امیدوار ’آزاد‘ حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں تو بھی انہیں مخصوص نشستوں میں حصہ دینے کے لیے کوئی قانونی راستہ نکالنا چاہیے۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ دیگر سیاسی پارٹیوں کو اختلاف کے باوجود اس معاملہ میں تحریک انصاف کے اس جمہوری حق کی حمایت کرنی چاہیے۔ اس کے باوجود تحریک انصاف کو بھی کبھی سچ کا سامنا کر لینا چاہیے یا کم از کم اسے تسلیم کر کے حکمت عملی بنانے پر غور کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں انتخابی نشان کا مقدمہ صرف اس لیے ہاری تھی کہ جس انٹرا پارٹی انتخابات کا وہ دعویٰ کر رہی تھی، وہ منعقد ہی نہیں ہوئے تھے اور پارٹی کے وکیل اس وقوعہ کا کوئی دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکے۔ دیگر معاملات کی طرح اس مقدمہ کو بھی سیاسی بیان بازی کی بنیاد پر جیتنے کی کوشش کی گئی۔ ملک کی سپریم کورٹ بھی اگر قانون، شواہد اور دلائل کی بجائے نعروں اور بیان بازی کی بنیاد پر فیصلے دینے لگے گی تو اس سے ملک میں عدالتوں کا رہا سہا بھرم بھی ختم ہو جائے گا۔
تحریک انصاف اگر انٹرا پارٹی انتخابات کو محض کاغذی کارروائی ہی سمجھتی تھی تو اپنے دور حکومت میں وہ انتخابی قانون میں تبدیلی سے اس سلسلہ میں عائد شرائط ختم کر سکتی تھی۔ یا بعد از وقت یہ دلیل دینے کی بجائے کہ سب پارٹیاں ہی انٹرا پارٹی انتخاب کا ڈھونگ کرتی ہیں یا یہ کہ تحریک انصاف میں بس ایک ہی آدمی ہے جس کا نام عمران خان ہے اور سب اس کے تابع فرمان ہیں۔ اگر پارٹی کا ’جعلی‘ انتخاب کسی حد تک منعقد کرنے کا ویسا ہی ڈھونگ کر لیا جاتا جو باقی سب پارٹیاں کرتی ہیں تو بھی کوئی مسئلہ پیدا نہ ہوتا۔ پہلے پارٹی نے الیکشن کمیشن کو اہمیت دینے سے انکار کیا اور مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم جوئی کے ذریعے خود کو الیکشن کمیشن سے بالادست ثابت کرنا چاہا۔ جب پانی سر سے گزر گیا تو ایک جعلی بیان کے ذریعے کہا گیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کروا لیے ہیں اور فلاں فلاں عہدیدار منتخب ہو گئے۔ لیکن ان انتخابات کے انعقاد کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔ اب اس معاملہ کو اپنی مظلومیت کا تمغہ بنانے کی بجائے اپنی غلطیوں کا بوجھ سمجھ کر راستہ درست کرنا چاہیے۔
اس وقت تحریک انصاف کا زور اس بات پر ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کو سچ مان کر دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں۔ لیکن اس سے پہلے ہی چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں اور چیف جسٹس ایسے ہر مقدمہ سے خود علیحدہ کر لیں کیوں کہ ایک سابق کمشنر نے ان کا نام بھی لیا ہے۔ تحریک انصاف یا سابق کمشنر کے بیان پر سیاست چمکانے والے کسی لیڈر یا پارٹی نے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ اس کمشنر کے کردار، ماضی اور پریس کانفرنس میں سرکاری معلومات عام کرنے کے طریقہ کی تحقیقات بھی کروا لی جائیں؟ جو پارٹیاں ایک سابق کمشنر کے جعلی بیان کی آڑ میں انتخابی بے قاعدگیوں کے خلاف اپنا مقدمہ ثابت کرنے سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہیں، ان کا مقدمہ خود ان کی بیان بازی سے ہی کمزور اور بے بنیاد ثابت ہوجاتا ہے۔
کسی کو اس بات پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے کہ تحریک انصاف اور دیگر سب جماعتیں دھاندلی یا بے قاعدگی کے خلاف اپنے مقدمے عدالتوں میں لے کر جائیں اور جو نشستیں ان سے ’چھین‘ لی گئی ہیں، انہیں واپس کردی جائیں۔ اس عمل میں اگر کچھ پارٹیاں قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت سے محروم ہوجائیں تو اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی یا اتحاد حکومت بنا لے۔ جمہوری عمل میں یہی آسان، قابل عمل اور قابل قبول طریقہ ہے۔ اس سے گریز کرنے والا ہر شخص ایک مشکل وقت میں ملک میں غیر ضروری بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دینی چاہیے۔
تحریک انصاف، جمعیت علمائے اسلام (ف) یا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے والی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں۔ وہ عدالتی فورمز پر اپنا مقدمہ پیش کرنے سے فرار چاہتی ہیں اور ایک سابق کمشنر کے بیان کو عذر بنا کر چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جمہوری نظام کی کامیابی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ان ہتھکنڈوں اور ملک میں جمہوری عمل کو یرغمال بنانے کی کوششوں کو مسترد کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت برپا کیے گئے غیر ضروری اور بلاجواز ہنگامے کے دباؤ میں انتخاب کے بعد حکومت سازی کے مسلمہ طریقے سے گریز، ملک میں مہذب انتقال اقتدار کے طریقہ سے انحراف کے مترادف ہو گا۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدمولانا فضل الرحمان
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاکستان دو عالمی طاقتوں کیلئے میٹنگ پوائنٹ ہوسکتا ہے: پاکستانی سفیر
اگلی پوسٹ
جنوبی افریقا کا عالمی عدالت سے اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ان ہاؤس کمیٹی کے...

07:36 | ہفتہ نومبر 1، 2025

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد...

09:39 | جمعہ اکتوبر 17، 2025

عارضی جنگ بندی اور عمران خان کی پیش...

13:33 | جمعرات اکتوبر 16، 2025

مولانا فضل الرحمان کی ثالثی اور مسئلہ کشمیر/سید...

11:30 | بدھ اکتوبر 15، 2025

 عمران خان کی بہن علیمہ خان کی توہین...

04:01 | ہفتہ ستمبر 6، 2025

توہین مذہب کے جعلی مقدمات اور مولانا فضل...

12:27 | ہفتہ جولائی 19، 2025

کے پی کے میں تبدیلی کے خواہاں ہیں...

03:42 | اتوار جولائی 13، 2025

کیا فضل الرحمان کے پی کے میں حکومتی...

03:36 | جمعرات جولائی 10، 2025

کے پی کے حکومت گرانے کا کوئی ارادہ...

03:51 | جمعرات جولائی 3، 2025

پاکستان کوکھل کر ایران کے ساتھ کھڑا ہوجانا...

15:20 | جمعرات جون 19، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • مسلمان مئیرز کی فتح: انتخابات طاقت اور اقدار میں تبدیلی کا اشارہ/احمد مغل

  • امریکی انتخابی نتائج 2025: پورے امریکہ بھرمیں تاریخی رات سے اہم نکات/نعیم افضل

  • گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

  • آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

  • مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز

  • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا

  • زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید کی کرن/سیدمجاہد علی

  • الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

  • 27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

  • ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

  • کرک آپریشن: ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر کمانڈر نثار حکیم ہلاک

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا

  • آئین کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا: وزیر مملکت قانون

  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

  • افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

  • ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا

  •  ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب شہری نیو یارک چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوجائیں گے: امریکی صدر کا دعویٰ

  • بھارت کی پسماندہ ترین ریاست بہار میں آج انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا

  • امریکا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ