Top Posts
وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری...
بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل...
ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں...
اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں...
اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی...
غزہ نسل کشی: ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم...
پاک افغان مذاکرات ناکامی سے دو چار
 اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی خشک...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

تاریخ نگران دور کو کیسے یاد رکھے گی؟

by TAK 13:49 | پیر فروری 26، 2024
13:49 | پیر فروری 26، 2024 9 views
9
یہ تحریر ڈی ڈبلیو میں شائع ہوئی
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سینئر کالم نگار سلمان عابد نے بتایا کہ دو ہزار چوبیس کے انتخابات کے لیے قائم کئے جانے والے نگران سیٹ اپ کو ملکی تاریخ کی بدترین نگران حکومتوں کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ نگران حکومتیں اسٹیبلشمنٹ سے مل کر ہائبرڈ نظام کی طرح کام کرتے ہوئے مکمل طور پر ایک سیاسی جماعت کا راستہ روکنے کے لیے برسر پیکار رہیں۔”
ان نگران حکومتوں کو ایک خاص ایجنڈے کے تحت، خاص مقصد کے ساتھ، ایک خاص ٹاسک دے کر لایا گیا تھا اور ان کا کام ہی یہی تھا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور دیگر مخصوص جماعتوں کا راستہ روکنا ہے۔ یہ نگران حکومتیں اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کے کھیل کا حصہ بن کر سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ دے سکیں اور نہ ہی منصفانہ اور شفاف الیکشن کروانے میں کوئی موثرکردار ادا کر سکیں۔ یہ نگران سیٹ اپ الیکشن کے التوا کے لیے تاخیری حربے استعمال کرتا رہا اور پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کے لیے اس کا جھکاؤ واضح طور پر چند مخصوص سیاسی جماعتوں کی طرف رہا۔ اس کی انتظامیہ سے لیے گئے آر اوز نے جو کمال دکھائے وہ بھی اب ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیں گے‘‘۔
سلمان عابد سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں آج کل انتخابات کی شفافیت پر جتنے سوالات اٹھ رہے ہیں ان کا جتنا ذمہ دار الیکشن کمیشن آف پاکستان ہے اتنی ہی ذمہ دار یہ نگران حکومتیں بھی ہیں۔ ان کے بقول پاکستان کا نگران سیٹ اپ اگر چاہتا تو وہ ملک میں شفاف الیکشن کے لیے سازگار ماحول مہیا کرنے، پری پول دھاندلی کو روکنے اور لیول پلینگ فیلڈ یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتا تھا لیکن الیکشن سے پہلے تک ایک خاص جماعت کے لوگوں کو گرفتار کرنے، انہیں دھمکانے، ان پر مقدمے بنوانے ، ان کے کاغذات نامزدگی چھیننے اور ان کو انتخابی مہم نہ چلانے دینے کے لیے سرکاری مشینری استعمال ہوتی رہی۔” کبھی پی ٹی آئی کی انٹرنیٹ سرگرمی کے موقعے پر سروس بند کی جاتی رہی اور کبھی الیکشن کے دن موبائل سروس میں خلل ڈالا جاتا رہا۔‘‘
پاکستان کے ایک سینئر صحافی خالد فاروقی نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ اس نگران سیٹ اپ کے دوران بہت سے اچھے کام بھی ہوئے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے نگران دور کی اقتصادی پالیسیوں کی تعریف کی ہے۔ ”معیشت کو پٹڑی پر لانے کے لیے اصلاحات، نجکاری اور ٹیکسیشن کے ضمن میں جو بولڈ اقدامات نگران حکومتوں نے کئے وہ کبھی بھی منتخب جمہوری حکومتیں نہیں کر سکتی تھیں۔ اس کا کریڈٹ اصل میںنگران حکومت کو نہیں بلکہ اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی مقتدرہ کو جاتا ہے جو یہ سب کچھ کروا رہی تھی۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا،” اس بار کی نگران حکومتیں ماضی کی نگران حکومتوں سے بہت مختلف تھیں۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ نگران حکومتوں نے اپنے آپ کو صرف انتخابات کروانے تک محدود نہیں رکھا بلکہ کئی اہم ملکی فیصلے کیے۔ ادھر پنجاب میں نگران حکومت نے جس تیزی کے ساتھ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس مکمل کروائے صحت اور تعلیم کی سہولیات کو بہتر بنایا اور امن و امان کے مسئلے پر توجہ دی وہ حیران کن ہے اور اس سے اس تاثر کو تقویت ملی کہ ترقی کے لیے کسی بھاری بھرکم کابینہ کا ہونا ضروری نہیں اور اسمبلی کے بغیر بھی بہتر کام کیے جا سکتے ہیں۔‘‘
ایک سوال کے جواب میں خالد فاروقی کا کہنا تھا کہ یہ درست ہے کہ سیاسی میدان میں نگرانوں کے انسانی حقوق کے منافی اقدامات کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔
ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے ایک معروف صحافی حبیب اکرم نے بتایا کہ انوارالحق کاکڑ کے دور میں بننے والی نگران حکومت کو دستور کا مذاق اڑانے والی حکومت کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس دور میں عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود قانون کے مطابق انتخابات معینہ مدت کے دوران نہیں کروائے گئے۔ ”اس نگران دور کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دور کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا۔ اس دور میں پولیس کے ادارے کو سیاسی مخالفین پر مظالم کے لیے جس طرح استعمال کیا گیا اس کی مثال اس سے پہلے نہیں دیکھی گئی۔ اس دور میںخواتین بھی پولیس کی زیادتیوں سے محفوظ نہیں رہ سکی۔ حکومت ایک خاص سیاسی جماعت کو کرش کرنے، اسے توڑنے، اس کے رہنماؤں کی سیاسی وابستگیاں تبدیل کروانے اور ڈیکٹیشن نہ ماننے والوں کےکاروبار کو تباہ کرنے کی کوشش کرتی رہی۔‘‘
منور نامی لاہور کے ایک نوجوان نے بتایا کہ نگران حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اس نے آئی ایم ایف کے مطالبات کے بارے میں تو سوچا لیکن غریب کا کوئی خیال نہیں کیا۔
سلمان عابد نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان بھی ، بھارت اور کئی دوسرے ملکوں کی طرح الیکشن منتخب جمہوری حکومتوں کے ذریعے ہی کرانے کے بارے میں سوچے کیونکہ پاکستان میں نگران حکومتوں کے ذریعے انتخابات کروانے کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ سب جانتے ہیں کہ نگران حکومتوں کو کون لاتا ہے اور کون چلاتا ہے۔ اس ضمن میں سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
پاکستان کے ایک سینئر صحافی خالد فاروقیہائبرڈ نظام
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب
اگلی پوسٹ
صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ایڈوائس وزیراعظم کو واپس بھیج دی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

صحافت کو پیکا ایکٹ کی ضرورت نہیں ۔۔۔!...

14:14 | ہفتہ فروری 1، 2025

صحافت کو پیکا ایکٹ کی ضرورت نہیں /ارسلان...

15:32 | منگل جنوری 28، 2025

مائنس فارمولہ یا لیول پلینگ فیلڈ/مظہر عباس

14:03 | بدھ ستمبر 27، 2023

ہائبرڈ سے ہاف پلیٹ جمہوری نظام؟ عاصمہ شیرازی...

10:13 | منگل جون 6، 2023

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

  • بھارت کے جتنے طیارے گرائے پاکستان اس کی تعداد پر قائم ہے: دفتر خارجہ

  • حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • اسرائیلی آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا

  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کیے: اسرائیلی اخبار

  • وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

  • غزہ نسل کشی: ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

  • پاک افغان مذاکرات ناکامی سے دو چار

  •  اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی خشک سالی کے باعث تہران کوخالی کرنا پڑے گا: ایرانی صدر

  • 1947 کا وہ زخم جس سے اب بھی خون بہہ رہا ہے: جمیل اختر

  • سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟

  • اے آئی کے تمام چیٹ بوٹس سے متعلق پریشان کن انکشاف!

  • الزائمرز بیماری سے بچاؤ کے لیے کتنی واک ضروری ہے؟

  • ایچ آر ایل رپورٹ/سوڈان میں بہایا جانے والا خون خلا سے نظر آتا ہے

  • افغان دہشت گردی: پاکستان نے شواہد پر مبنی مطالبات ترکیے میں ثالثوں کے حوالے کر دیے

  • زہران ممدانی کو ابھی بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرنا ہوگا‘

  • مجوزہ 27ویں ترمیم: ’یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگا کر کرنا ہوگا‘/زاہد حسین

  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت اور سیاسی اختیار کا معاملہ/سید مجاہد علی

  • بہار الیکشن انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اہم کیوں ہے؟

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ