Top Posts
یو این رپورٹ/موسمیاتی بحران: پناہ گزینوں کے کیمپ...
نیند کے لیے استعمال کیے جانے والے سپلیمنٹ...
امریکہ غزہ کے جنگی جرائم کے بارے میں...
5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود...
وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملہ: تمام طلبہ...
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان...
چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ کیوں تخلیق...
27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے:...
فلسطینی بچوں پر اعتبار نہیں ہو سکتا/وسعت اللہ...
سوڈان: کیا غیر ملکی طاقتیں جنگ روک بھی...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ڈی ڈبلیو رپورٹ/غزہ میں بھوک بطور جنگی ہتھیار

by TAK 13:22 | پیر مارچ 18، 2024
13:22 | پیر مارچ 18، 2024 16 views
16
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سبراہ جوزیپ بوریل کا غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق برسلز میں پیر کے روز ایک کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا، ”غزہ میں اب ہم قحط کے دہانے پر نہیں بلکہ ہم قحط کی حالت میں ہیں، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا، ”یہ ناقابل قبول ہے۔ بھوک کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

دریں اثنا غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے بارے میں تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 31700 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد تقریباﹰ 73800 بنتی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید تقریباً 81 فلسطینی ہلاک اور 116 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں اس جنگ کا آغاز پچھلے سال اکتوبر میں اسرائیل میں حماس، جسے یورپی یونین، امریکہ، جرمنی اور کئی دیگر ممالک باقاعدہ طور پر دیشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں، کے ایک حملے کے بعد ہوا تھا۔ سات اکتوبر کو اس کی جانب سے اسرائیل میں کیے گئے حملے کے دوران 1000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً 250 کو حماس کے جنگجو یرغمال بنا کر غزہ لے گئے تھے۔ ان یرغمالیوں میں سے کئی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق اب بھی 130 یرغمالی غزہ میں ہیں، جن میں سے 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں
دریں اثنا نیوز ایجنسی اے ایف پی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے انٹیلی جنس چیف، قطر کے وزیر اعظم اور مصری حکام کے درمیان غزہ میں ممکنہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے پر پیر کو دوحہ میں بات چیت متوقع ہے۔
قبل ازیں نیوز ایجنسی روئٹرز نے بھی کہا لکھا تھا کہ اسرائیل پیر کے روز موساد کے سربراہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر بھیج رہا ہے تاکہ چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے جا سکیں۔ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حماس اس ممکنہ معاہدے کے تحت 40 اسرائیلی مغویوں کو رہا کر سکتی ہے۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ میں اسرائیلی حکومت کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں دو ہفتے بھی لگ سکتے ہیں کیوں کہ غزہ میں موجود حماس کے عسکریت پسندوں تک پیغام پہنچانے اور مذاکرات کرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
رفح میں بھی فوجی آپریشن ہو گا، اسرائیل
گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا، ”بین الاقوامی دباؤ کتنا بھی زیادہ کیوں نہ ہو، وہ ہمیں اس جنگ میں اپنے مقاصد کے حصول سے روک نہیں سکے گا۔ یہ مقاصد حماس کا خاتمہ، ہمارے تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اس بات کو یقینی بنانا ہیں کہ غزہ دوبارہ اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔‘‘
اسرائیل پر یہ دباؤ کافی زیادہ ہے کہ وہ مصر کے ساتھ سرحد کے قریب واقع جنوبی شہر رفح میں اپنے دستوں کے ذریعے اس لیے کوئی زمینی آپریشن نہ کرے کہ یوں وہاں بہت زیادہ شہری جانی نقصان کا خطرہ ہو گا۔ غزہ جنگ میں اس خطے کی مجموعی طور پر تقریباﹰ 2.4 ملین کی آبادی کا بہت بڑا حصہ اپنے آبائی رہائشی علاقوں سے نقل مکانی کر کے رفح میں پناہ لے چکا ہے۔
اسرائیلی فوج کا رفح میں ممکنہ زمینی آپریشن ابھی سے کس قدر متنازعہ ہے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی ملک امریکہ کے صدر جو بائیڈن بھی یہ بات کھل کر کہہ چکے ہیں کہ شہری آبادی کے تحفظ کے کسی واضح اور قابل اعتماد منصوبے کے بغیر اسرائیل کی طرف سے رفح میں فوجی مداخلت ایک ‘ریڈ لائن‘ ہو گی۔
شفقنا اردو
اتوار، 18 مارچ 2024
نوٹ: شفقنا نے یہ تحریر ڈی ڈبلیو سے لی
سبراہ جوزیپ بوریلغزہ کی وزارت صحتغزہ میں جنگ بندی کی کوششیںیورپی یونین
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
یوروپی یونین کس طرح اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس گیا ہے/شہباز شاہین
اگلی پوسٹ
پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور...

03:56 | اتوار جولائی 13، 2025

یورپی یونین کا پاکستان اور بھارت پر تحمل...

06:57 | ہفتہ مئی 3، 2025

حق دفاع کے نام پر اسرائیل نے غزہ...

05:49 | جمعرات اپریل 17، 2025

یورپی یونین نے امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرف...

14:37 | جمعرات اپریل 10، 2025

یورپی یونین نے امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف...

05:59 | منگل اپریل 8، 2025

ٹرمپ کا بھاری ٹیرف کا اعلان: پاکستان پر...

02:16 | جمعرات اپریل 3، 2025

کیا پاکستان باسمتی چاول کے حقوق کا اکیلا...

13:48 | جمعرات فروری 20، 2025

یورپی یونین کا روس کے خلاف پابندیوں کے...

04:53 | جمعرات فروری 20، 2025

حماس کو ختم کرنا ضروری ہے، امریکی وزیر...

15:51 | اتوار فروری 16، 2025

سعودی عرب کی شام میں اپنا اثر و...

15:09 | پیر جنوری 13، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • یو این رپورٹ/موسمیاتی بحران: پناہ گزینوں کے کیمپ 2050 تک ناقابل سکونت ہونے کا خطرہ

  • نیند کے لیے استعمال کیے جانے والے سپلیمنٹ میلاٹونِن ہارٹ فیلیئر کا سبب

  • امریکہ غزہ کے جنگی جرائم کے بارے میں جانتا ہے: جمیل اختر

  • 5 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاں کی شاندار تصویر جاری

  • وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملہ: تمام طلبہ اور اساتذہ کو بخیریت ریسکیو کر لیا گیا

  • 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کے عدالتی نظام میں کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

  • چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ کیوں تخلیق کیا گیا اور برّی فوج کے سربراہ کو ہی یہ اضافی عہدہ دینے کی تجویز کیوں ہے؟

  • 27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے: سید مجاہد علی

  • فلسطینی بچوں پر اعتبار نہیں ہو سکتا/وسعت اللہ خان

  • سوڈان: کیا غیر ملکی طاقتیں جنگ روک بھی سکتی ہیں؟ عاطف توقیر

  • اسلام آباد کچہری دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار: خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا

  • وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے کے بعد اندر پناہ لینے والے 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری 

  • صحافیوں اور اپوزیشن رہنماؤن نے دہلی دھماکے کو بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا

  • اسلام آباد جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے

  • سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی: جسٹس اطہر من اللہ کا چیف جسٹس کو خط

  • حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون استعمال کیا جائے گا

  • شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • امریکی صدر کی برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی

  • افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن اور پڑوسی ممالک کے لیے براہ راست خطرہ ہے: پاکستان

  • امریکہ کا بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ