21
آئینِ پاکستان بلا امتیاز تمام شہریوں کو انصاف تک رسائی کا حق دیتا ہے۔ اس حق کو غیر جانبدار عدالتوں اور ٹربیونلز میں مقدمات کے فوری حل کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انصاف صرف اُسی صورت میں کیا جا سکتا ہے جب سائلین کے مقدمات کا ایک محدود ٹائم فریم میں فیصلہ سامنے آ سکے۔ انصاف میں تاخیر بذاتِ خود انصاف کے خون کے مترادف ہے۔ اس عمل کے لیے عدلیہ کو ناصرف آزاد بلکہ مؤثر اور اہل بھی ہونا چاہیے تاکہ عوام کو انصاف ہوتا ہوا بھی دکھائی دے۔
نوآبادیاتی دور کے ناکارہ نظام انصاف کی ازسر نو تشکیل ناگزیر ہو چکی/حذیمہ بخاری، ڈاکٹر اکرام الحق
گزشتہ پوسٹ
