Top Posts
شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید...
روس اور ایران کا اسٹریٹجک اتحاد کتنا مضبوط؟...
یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ...
افغانستان: پنچشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا حملہ:...
عمران خان مائنس ہوا تو ایک بھی باقی...
اسرائیل اں سال دنیا بھر میں قتل ہونے...
بابا وانگا نے 2026 کیلئے کونسی اہم اور...
مسلم ممالک کا اعتراض: ٹونی بلیئر کا نام...
مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی...
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان میں لوگ سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے؟

by TAK 15:24 | منگل جنوری 14، 2025
15:24 | منگل جنوری 14، 2025 57 views
57
یہ تحریر اردو نیوز میں شائع ہوئی
دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ہر طرح کے کاروبار کی نوعیت بھی تقریباً بدل چکی ہے۔ اور یوں ہر برس نئے آئیڈیاز کے ساتھ آنے والے کاروبار یا سٹارٹ اپس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔
اب تو ’شارک ٹینک‘ جیسے رئیلٹی شو بھی آ چکے ہیں جہاں کھڑے کھڑے سٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری مل جاتی ہے۔ لیکن پاکستان میں صورتحال کچھ مختلف ہے اور یہاں سٹارٹ اپس ویسی توجہ نہیں حاصل کر سکے۔
پاکستان میں سنہ 2024 کی آخری سہ ماہی میں سٹارٹ اپس کو لگ بھگ اڑھائی کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ملی جس نے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بحال رکھنے میں مدد کی۔ اس کے مقابلے میں انڈیا کو دیکھا جائے تو وہاں سٹارٹ اپس کے لیے گذشتہ برس بہت اہم رہا اور انہوں نے 12 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی۔
پاکستان میں سٹارٹ اپس کے ایکو سسٹم میں اتنا مندہ کیوں ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے محمد عدیل جو خود زرعی حوالے سے ایک سٹارٹ اپ چلا رہے ہیں، نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہمارے ملک میں تو کاروبار کا رجحان ہی نہیں بن رہا، نہ ٹیکنالوجی ہمارا کچھ بگاڑ پائی ہے اور نہ ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس۔ زیادہ تر لوگ لاہور کی شاہ عالمی مارکیٹ سٹائل کا کاروبار پسند کرتے ہیں یا پھر سارا پیسہ پراپرٹی میں جھونکا جا رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ کچھ برسوں میں تو سود اتنا زیادہ تھا اس لیے بھی کاروبار شروع نہیں ہو سکے، شاید اب اس برس اس کا کوئی اثر آئے اور بڑی کمپنیاں اور بینک سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کریں۔‘
اسد اعجاز کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے حجاموں کو آن لائن کرنے کے ایک سٹارٹ اپ کو شروع کیا اور آج کل وہ اپنے آئیڈیا سمیت پرتگال نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ان کے مطابق ’میں نے جب سٹارٹ اپ شروع کیا تو کوئی بھی اس میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں تھا۔ پھر میں نے بین الاقوامی مارکیٹ دیکھنا شروع کی اور آپ یقین نہیں کریں گے کہ ایک مہینے میں مجھے پرتگال کی ایک کمپنی نے وہاں بلا لیا اور اب میں یہاں پوری طرح سیٹل ہوں اور اب میری فیملی بھی آ رہی ہے۔‘
سٹارٹ اپس کے لیے سازگار ماحول میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اس شعبے سے وابستہ ماہر اور ’اینیبلرز‘ کے سربراہ ثاقب اظہر نے اردو نیوز کو بتایا کہ سٹارٹ اپس کے لیے ساز گار ماحول ایک پورے ایکو سسٹم کا متقاضی ہے۔
’اس میں محض حکومت نے کچھ نہیں کرنا ہوتا اور نہ کسی ایک فرد نے۔ اس ماحول کو ساز گار بنانے کے لیے آپ کے سکول سے لے کر تجارتی نظام اور بینکنگ سسٹم تک اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ہمارے ہاں تو ڈالروں میں کام کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔‘
ثاقب کا اپنا سٹارٹ اپ ’اینیبلرز‘ اس وقت کئی ہزار فری لانسلرز کو تربیت فراہم کر چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پچھلی دہائی سٹارٹ اپس کے لیے بہت اچھی تھی۔ دوائی، بائیکیا اور بھی بے شمار سٹارٹ اپس شروع ہوئے، ہم خود پچھلی دہائی میں مارکیٹ میں آئے۔ اس کے بعد جب سب چیزیں خراب ہونے لگیں تو پھر سب ہی اس زد میں آئے اور دوسرا پاکستان میں پراپرٹی سیکٹر میں کی جانے والی ان گنت سرمایہ کاری نے بھی حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے۔ لوگ اپنے کپڑے کے کاروبار چھوڑ کر پراپرٹی کے کاروبار میں آ گئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’کاروبار کوئی بھی برا نہیں ہے لیکن توازن خراب ہونا برا ہے۔ سٹارٹ اپس کیا ہیں اور دنیا بھر میں 100 ارب ڈالر کی اس سالانہ انڈسٹری میں ہم نے اپنا حصہ کیسے لینا ہے اس کو توازن میں لانا ہو گا، ورنہ اب تو ویسے بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور شروع ہو چکا ہے اور ہم کچھ زیادہ ہی پیچھے رہ جائیں گے۔‘
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کااس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
بھارت سٹارٹ اپسپاکستان سٹارٹ اپس سرمایہ کاریٹیکنالوجیرئیلٹی شوشارک ٹینک
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
انٹرنیٹ سروس میں خلل: پاکستانی قانون صارفین کو کیا حق دیتا ہے؟
اگلی پوسٹ
یونیسیف رپورٹ/ موسمیاتی تبدیلی، نابرابری اور جنگوں کے باعث دنیا بھر میں کروڑوں بچوں کی زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کونسی ٹیکنالوجیز وقت کے ساتھ ختم ہوجائیں گی؟

15:33 | جمعرات نومبر 27، 2025

حکمران اشرافیہ کی اقتدار کی ہوس نوجوانوں کو...

15:49 | اتوار نومبر 3، 2024

موجودہ ٹیکنالوجی سے متعلق چند حقائق جو آپ...

08:24 | جمعرات جولائی 27، 2023

پاکستان گوگل کی ادائیگیوں پر رضامند، سروس بندش...

09:47 | جمعرات دسمبر 1، 2022

پاکستان میں زیر سمندر کیبل میں خرابی کے...

07:34 | بدھ نومبر 30، 2022

ایلون مسک نے ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے...

16:02 | منگل نومبر 29، 2022

پاکستان میں یکم دسمبر سے گوگل پلے اسٹور...

10:59 | پیر نومبر 28، 2022

پاکستان میں یوٹیوب کے پہلے ’برانڈ کاسٹ‘ ایونٹ...

11:02 | ہفتہ نومبر 26، 2022

واٹس ایپ کے تقریباً 50 کروڑ صارفین کا...

15:11 | جمعہ نومبر 25، 2022

فیس بک نے پاکستان میں اسٹارز کے ذریعے...

09:55 | جمعرات نومبر 24، 2022

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید مجاہد علی

  • روس اور ایران کا اسٹریٹجک اتحاد کتنا مضبوط؟ جاوید اختر

  • یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کے جرمانے نافذ

  • افغانستان: پنچشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا حملہ: 17 طالبان جنگجو ہلاک

  • عمران خان مائنس ہوا تو ایک بھی باقی نہیں رہے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

  • اسرائیل اں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار

  • بابا وانگا نے 2026 کیلئے کونسی اہم اور بڑی پیشگوئیاں کیں؟

  • مسلم ممالک کا اعتراض: ٹونی بلیئر کا نام ’غزہ امن کونسل‘ سے نکال دیا گیا

  • مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان

  • پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

  • یوکرینی صدر کی مشروط انتخاب کرانے پر رضامندی

  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے

  •  عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کریک ڈاؤن: اڈیالہ کے باہر دھرنا ختم

  • عالمی دباؤ: اسرائیل نے اردن کے ساتھ بارڈرکو غزہ کے امدادی سامان کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا

  • قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ نے اسمارٹ فونز ر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

  • وزیرستان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال غیر فعال: متعدد مریض جاں بحق

  • جدہ میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ : نظام زندگی درہم برہم

  • گوگل میپس کی وہ ٹِرکس جو آپ کو ضرور استعمال کرنی چاہیے

  • ہندوتوا اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اجتماعی سزا کا کچل دینے والا ظلم/نعیم افضل

  • یورپی ملک میں خواتین نے مردوں کو گھریلو کام کاج کیلئے ہائر کرنا شروع کردیا

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ