Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ہیپاٹائٹس: بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کی راہ میں ’خاموش رکاوٹ/بشیر چوہدری

by TAK 15:52 | جمعرات جنوری 23، 2025
15:52 | جمعرات جنوری 23، 2025 31 views
31
یہ تحریر اردو نیوز میں شائع ہوئی
ملازمت کے خواہش مند ہزاروں پاکستانیوں کا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں اچھی ملازمت کا خواب بعض اوقات پورا ہونے سے قبل ہی بکھر جاتا ہے۔
تعلیم، مہارت اور قابلیت ہونے کے باوجود ایک خاموش اور پوشیدہ رکاوٹ ہیپاٹائٹس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی بیرون ملک کام نہیں کر سکتے۔
اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ سال 2024 میں پاکستان 10 لاکھ کے ہدف کے بجائے صرف سات لاکھ 27 ہزار ورکرز بیرونِ ملک بھجوانے میں کامیاب ہوا۔ یہ تعداد نہ صرف ہدف سے کم تھی بلکہ سال 2023 کے مقابلے میں بھی ایک لاکھ تک کی کمی آئی تھی۔
مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ الیکٹریشن احمد نے سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مہینوں تیاری کی۔
وہ اور اُن کا خاندان ملازمت کی پیشکش ملنے پر خوش تھا کہ اب اُن کے دن تبدیل ہونے ہی والے تھے لیکن ان کی یہ خوشی اُس وقت ماند پڑ گئی جب ضروری میڈیکل ٹیسٹ کے دوران انہیں ہیپاٹائٹس سی ہونے کا پتا چلا۔
احمد کا کہنا ہے کہ ’مجھے لگا کہ میری دنیا اُجڑ گئی ہے۔ مجھے کوئی علامات تھیں نہ ہی کبھی اندازہ ہوا کہ مجھے یہ بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔ اچانک، میرے خواب اور میری تمام رقم برباد ہو گئی۔‘
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اس حوالے سے اُردو نیوز کو بتایا کہ ’اڑان پاکستان‘ منصوبے کی تیاری کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ بیرون ملک جانے کے لیے پاکستانی جو ضروری میڈیکل ٹیسٹ کرواتے ہیں ان میں ہر پانچواں چھٹا بندہ ہیپاٹائٹس کا مریض نکل آتا ہے۔ اس سے نہ صرف یہ کہ بیرونِ ملک ملازمت کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندر بھی کام کرنے والوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے ، مزید یہ کہ اس سے عام آدمی کا معیارِ زندگی مزید متاثر ہو رہا ہے۔ اسی لیے ہم نے اس منصوبے میں بھی کئی ایک تجاویز اور اہداف شامل کیے ہیں۔‘
پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل (پی ایم آر سی) کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی ہیپاٹائٹس ’بی‘ یا ’سی‘ سے متاثر ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تخمینے کے مطابق ’ہیپاٹائٹس سی‘ کی شرح چار اعشاریہ نو فیصد اور ’ہیپاٹائٹس بی‘ کی شرح دو اعشاریہ پانچ فیصد ہے، جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ ہے۔
ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں غیرمحفوظ طبی طریقے شامل ہیں، جن میں غیرتربیت یافتہ معالجین کے ذریعے بار بار سرنجوں کا استعمال، طبی اور دندان سازی کے آلات کی نامناسب صفائی، بغیر جانچ کیے خون کی منتقلی اور آلودہ پانی کا استعمال شامل ہیں۔ غیرمحفوظ بیوٹی پروسیجرز جیسا کہ ٹیٹو بنوانا اور کان چھدوانا بھی اس بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں ہیپاٹائٹس کی بلند شرح کے عوامی صحت پر اثرات کے علاوہ بیرونِ ملک ملازمت کے مواقع پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک جو لاکھوں پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دیتے ہیں، سخت طبی جانچ کی شرائط عائد کرتے ہیں اور ’ہیپاٹائٹس بی‘ یا ’سی‘ سے متاثرہ افراد کو ملازمت کے لیے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے ویزا درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ جمع کروانا ہوتی ہے اور صرف نامزد لیبارٹریز کی رپورٹس ہی تسلیم کی جاتی ہیں تاکہ جعلی رپورٹ نہ بن سکے۔
کویت کے ایک بڑے ہسپتال میں نرسنگ کی ملازمت حاصل کرنے والی کراچی کی 29 سالہ بشریٰ میں جب ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوئی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا۔
وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے بڑی محنت کے بعد یہ موقع حاصل کیا تھا، مگر جب میڈیکل رپورٹ آئی تو مجھ سے ملازمت کا یہ موقع چھن گیا۔ یہ لمحہ میرے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔‘
حکومت پاکستان نے ہیپاٹائٹس کے خلاف مختلف اقدامات کیے ہیں تاکہ عوامی صحت کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور بیرونِ ملک ملازمت کے مواقع کو محفوظ بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت اس بیماری کو سال 2030 تک ختم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تین برس کے لیے 67.77 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وفاقی حکومت 34.16 ارب روپے فراہم کر رہی ہے جب کہ صوبائی حکومتیں 33.61 ارب روپے کی شراکت کر رہی ہیں۔
اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سکریننگ مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت ہر سال لاکھوں افراد کی جانچ کی جا رہی ہے۔
پنجاب کے ’ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام‘ نے ایک کروڑ سے زیادہ افراد کی سکریننگ کی ہے اور ہزاروں افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔
حکومت نے مفت علاج کی مہم بھی شروع کی ہے، جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو بیماری سے بچاؤ کے طریقے، محفوظ سرنجوں کے استعمال اور حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
تاہم، ان تمام کوششوں کے باوجود ملک کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات اور عوام میں آگاہی کی کمی ایک بڑا چیلنج بن رہی ہے۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ’ملک گیر سطح پر اگر مؤثر سکریننگ اور علاج کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہو جائے گا۔‘
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
پاکستان اور ہیپاٹائٹسسعودی عربعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)متحدہ عرب امارات
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
کچرے کے بیگ سے 2ہزار سال پرانا مجسمہ دریافت
اگلی پوسٹ
روس پر امریکی پابندیاں ہندوستان کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے پر مجبورکررہی ہیں ـ اکرم ضیاء

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت...

13:37 | پیر دسمبر 15، 2025

متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم...

03:39 | اتوار دسمبر 14، 2025

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا...

10:22 | جمعہ دسمبر 12، 2025

یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ...

10:37 | بدھ دسمبر 10، 2025

سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں نے...

05:11 | منگل دسمبر 9، 2025

پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں...

04:29 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

سعودی عرب نے پاکستان کے 3 ارب ڈالرزکے...

04:02 | جمعہ دسمبر 5، 2025

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے...

04:03 | جمعرات دسمبر 4، 2025

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی سیاست میں...

13:29 | بدھ دسمبر 3، 2025

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی رہائشیوں کے...

13:52 | منگل دسمبر 2، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ