Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان کا دبئی سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے کارروائی کا آغاز

by TAK 13:23 | بدھ جنوری 29، 2025
13:23 | بدھ جنوری 29، 2025 53 views
53
شفقنا اردو: پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدھ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی حوالگی کے لیے باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ملک ریاض پر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ بدعنوانی کا الزام ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بھی عدالت میں اس کیس کا سامنا کر رہے ہیں۔
نیب کے ترجمان نے بدھ کو عرب نیوز کو بتایا: ’ہم نے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھا ہے۔ نیب کی منظوری کے بعد اب ایف آئی اے اس کیس کو بین الاقوامی سطح پر، بشمول انٹرپول کے ذریعے آگے بڑھائے گی۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا نیب ملک ریاض کی حوالگی کا مطالبہ القادر ٹرسٹ کیس کے سلسلے میں کر رہا ہے، جس میں وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ شریک ملزم ہیں، تو ترجمان نے اس کی تصدیق کی۔
گذشتہ ہفتے وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کے تحت ملک ریاض کو واپس لانے کے لیے اقدامات کرے گا۔
رواں ماہ کے آغاز میں نیب نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ وہ دبئی میں ملک ریاض کے نئے لگژری اپارٹمنٹ منصوبے میں سرمایہ کاری نہ کریں۔
نیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اگر عوام اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، تو یہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئے گا اور اس کے نتیجے میں وہ مجرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کر سکتے ہیں۔‘
ملک ریاض نے نیب کے اس اقدام پر ایکس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا: ’جعلی مقدمات، بلیک میلنگ اور افسران کی لالچ نے مجھے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا کیونکہ میں سیاسی مہرہ بننے کے لیے تیار نہیں تھا۔‘
انہوں نے مزید لکھا: ’یہ میرا فیصلہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے۔ چاہے جتنا بھی دباؤ ڈالا جائے، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، ہر قدم پر رکاوٹوں کے باوجود، 40 سال کی محنت اور اللہ کے فضل سے پہلا عالمی معیار کا ہاؤسنگ پروجیکٹ پروان چڑھا۔‘
ملک ریاض پاکستان کے امیر ترین اور بااثر کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور ملک کی سب سے بڑی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سے ایک کے مالک بھی ہیں۔
وہ بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ کے چیئرمین کے طور پر مشہور ہیں، جو خود کو ایشیا کا سب سے بڑا نجی ریئل اسٹیٹ ڈویلپر قرار دیتا ہے۔
ملک ریاض اس وقت دبئی میں مقیم ہیں۔
رواں ماہ کے آغاز میں ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اسی مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اس کیس میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2018 سے 2022 کے دوران اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران القادر ٹرسٹ کے ذریعے ملک ریاض سے زمین بطور رشوت حاصل کی جس کے بدلے انہیں غیر قانونی فائدے دیے گئے۔
تاہم عمران خان کا مؤقف ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ اس کے صرف ٹرسٹی تھے اور انہیں اس زمین کے لین دین سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا۔
ملک ریاض نے بھی اس مقدمے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی سے انکار کیا ہے۔
القادر ٹرسٹ کیس
2019 میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے اعلان کیا تھا کہ ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈ حکومت پاکستان کو واپس کرنے پر اتفاق کیا تھا جو برطانیہ میں منجمد کیے گئے تھے۔
یہ تصفیہ اس تحقیقات کے نتیجے میں ہوا تھا کہ یہ رقم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی تھی۔
این سی اے نے ایک معاہدے کے تحت ملک ریاض سے 50 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد ون ہائیڈ پارک پلیس اور برطانوی بینک اکاؤنٹس میں موجود منجمد نقدی حوالے کروائی تھی۔
اس سے قبل این سی اے نے 140 ملین پاؤنڈ کے نو مختلف اکاؤنٹس یہ کہتے ہوئے کہ یہ ممکنہ طور پر غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی رقم ہے، منجمد کیے تھے۔
ایجنسی نے کہا تھا کہ یہ اثاثے پاکستان کی حکومت کو منتقل کیے جائیں گے اور ملک ریاض کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ’ایک سول معاملہ تھا اور اس کا مطلب کسی جرم کا اعتراف نہیں ہے۔‘
پاکستان میں ملک ریاض اور عمران خان کے خلاف موجودہ کیس میں الزام یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم پاکستان کے قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی عمران خان کی حکومت نے یہ رقم ملک ریاض پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی سرکاری زمینوں پر عائد عدالتی جرمانے کی ادائیگی کے لیے استعمال کی، جو کراچی میں ڈیولپمنٹ کے لیے ارزاں نرخوں پر حاصل کی گئی تھیں۔
القادر ٹرسٹ کیسپاکستان قومی احتساب بیورونیبیو اے ای
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
امریکہ پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے: جینٹری بیج
اگلی پوسٹ
فلسطینیوں کی جبری منتقلی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: قانونی ماہر

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم...

03:39 | اتوار دسمبر 14، 2025

آئی ایم ایف کا ایف آئی اے اور...

07:09 | پیر نومبر 24، 2025

امریکہ ادارے کوسب سے زیادہ امداد دینے والا...

03:58 | جمعہ نومبر 21، 2025

 فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیمی معاہدے...

04:16 | بدھ نومبر 19، 2025

پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز...

03:03 | جمعرات ستمبر 18، 2025

ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو...

16:38 | بدھ ستمبر 10، 2025

ں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے...

03:19 | جمعہ ستمبر 5، 2025

مغربی کنارے کا کسی بھی قسم کا الحاق...

03:26 | جمعرات ستمبر 4، 2025

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی...

10:08 | اتوار اگست 17، 2025

کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع...

15:07 | جمعہ اگست 15، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ