Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

عالمی یوم سائیکل: کیا سڑکیں صرف گاڑیوں کے لیے ہیں؟ہارون رشید

by TAK 15:46 | منگل جون 3، 2025
15:46 | منگل جون 3، 2025 178 views
178
یہ تحریر انڈی پینڈںٹ نیوز میں شائع ہوئی
پاکستان میں سائیکل چلانے والے کو انسان نہیں سمجھا جاتا۔ یہ بات میں مشاہدے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں۔ کہیں موڑ پر آپ کو گاڑی والے تیزی سے موڑتے ہوئے ایسا کٹ دیں گے کہ آپ ششدر رہ جائیں گے کہ کیسے ڈرائیور نے سیدھے جانے والے کو دیکھتے ہوئے بھی ان دیکھا کر دیا۔
اس پر ظلم یہ کہ حکومتی سرپرستی بھی نہیں۔ اس سے مراد مفت لیپ ٹاپس یا موٹر سائیکلیں بانٹنے جیسی سرپرستی نہیں لیکن سڑک پر سائیکل والے غریب انسان کا حق تسلیم کروانا بھی شامل ہے۔ پاکستان میں سائیکل کے لیے مخصوص لین تو دور کی بات، سمجھا جاتا ہے کہ اسے سڑک پر آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
لندن میں جب مقامی انتظامیہ نے سائیکل کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تو مصروف ترین سڑکیں کاٹ کر ان کے لیے جگہ بنائی گئی۔ یہاں اگر ایسا پہلے تو کوئی سوچ نہیں رہا لیکن بھولے سے سوچ آ بھی جائے تو امیر گاڑی والے اسے شاید کھا جائیں۔ اس کے مقابلے میں سائیکلوں کو محبوب سمجھے جانے والے دیس ڈنمارک میں 12 ہزار سائیکل لین اور ٹریکس ہیں۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند سال قبل سی ڈی اے انتظامیہ نے سائیکل لین بنانے کا اعلان کیا اور پوش ایف سکس یا سیون کی چند اچھی سڑکوں کے سائیڈ لینز پر سائیکل لین لکھ دیا اور سمجھا اب سائیکلیں ہیں، سائیکلیں چلیں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، پھر وہ اس منصوبے کو بھول گئی یا وہ افسر چلا گیا۔
سی ڈی اے کے ایک ملازم محمد مسکین کو صبح سائیکل پر اپنے ساتھی کے ساتھ جاتے دیکھا تو بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چونکہ موٹر سائیکل خرید نہیں سکتے لہذا سائیکل پر ہی آتے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پانچ سال قبل سائیکل پندرہ سو روپے میں خریدی تھی۔
گذشتہ برس اسلام آباد میں ایکل بڑی شاہراہ مارگلہ ایونیو یا ایران ایونیو کا افتتاح ہوا۔ چھ لین کی اس سڑک پر لگے سائن بورڈ محض گاڑی والے امیروں کے لیے اور ٹرک بس کے لیے معلومات تو فراہم کرتے ہیں لیکن سائیکل یا موٹر سائیکل کے ہدایات کے لیے بھی کچھ نہیں۔
اگر سائیکل اور موٹر سائیکل کو اس روڈ پر آنے کی اجازت موٹر وے کی طرح نہیں تو اس کے بارے میں بھی یہ سڑک اور اسے بنانے والے خاموش ہیں۔
جس کا جدھر سے منہ اٹھتا ہے چل پڑتا ہے۔ کسی بڑے خدانخواستہ حادثے کے بعد ہی کچھ کیا جائے گا۔
اسلام آباد اور ملک کے چند دیگر شہروں میں بعض شاہراہوں پر موٹر سائیکلوں کے لیے تو اوور ہیڈ پل تعمیر کیے گئے ہیں لیکن سائیکل کو مد نظر رکھ کر نہیں۔
حالانکہ پاکستان میں ہر دو گاڑیوں کے مقابلے میں آٹھ موٹر سائیکل فروخت ہو رہی ہیں۔ سائیکلوں کی تعداد معلوم نہیں لیکن دو چار لاکھ تو سال میں بک جاتی ہوں گی۔
حکومت کو سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی اور معیارات کو ترغیب دینی چاہیے۔ سہراب والی بھی چاہییں لیکن کوئٹہ اور پشاور میں لائی گئی استعمال شدہ مغربی سائیکلوں کے بڑھتے کاروبار کو بھی دیکھنا چاہیے۔ کیوں نہ یہ پاکستان میں بنیں۔
والدین جب بچہ چار یا پانچ سال کا ہوتا ہے تو سائیکل بڑے شوق سے خرید کر دیتے ہیں لیکن اس کے بعد سی ڈی اے کی طرح بھول جاتے ہیں کہ اپنی اور بچوں کی سائیکل میں دلچسپی کیسے برقرار رکھی جائے۔ وہ چھوٹی سائیکلیں بعد میں تول کے حساب سے بیچ دی جاتی ہیں اور ہر کوئی بڑی سے بڑی گاڑی خریدنے کی دوڑ میں لگا جاتا ہے۔
پاکستان میں شہری حکام اور نجی اداروں کو پہل کرنی ہو گی۔ حکام کو عوام کو ترغیب دینے کے علاوہ انفراسٹرکچر میں بھی سائیکل کو نہیں بھولنا چاہیے۔ چاہیے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں نیا تعمیر ہونے والا پارکنگ پلازہ ہو یا میلوڈی کو خوبصورت بنانے کا آزبائیجانی تحفہ سائیکل پارکنگ جیسی سہولیات ضروری ہیں۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں سائیکل کے دیوانوں نے کرٹکل ماس نامی گروپس بنا رکھے ہیں جو ہفتہ وار رائڈز کا انتظام کرتے ہیں جس سے نجی سطح پر کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ خواتین بھی اب اس جانب زیادہ آ رہی ہیں۔
لیکن وسائل کی کمی باصلاحیت کھلاڑیوں کے راہ میں رکاوٹ بھی بن رہی ہے۔ پاکستانی سائیکلنگ چیمپیئن مالی مسائل کے باعث عالمی مقابلوں سے محروم کی یہ کہانی دل جلانے کے لیے کافی ہے۔
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن بھی ایونٹس کا انعقاد کرتی ہیں لیکن اکثر فنڈز کی کمی کا رونا بھی روتی رہتی ہے۔ اسے اپنی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے سرکاری مدد کی ضرورت ہے۔
سائیکل کا دن کیوں منایا جاتا ہے؟
ایک پولش سائنس دان نے جو امریکہ میں مقیم تھے اس دن کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا۔ ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے اپریل 2018 میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کے ذریعے یہ دن منانے کا فیصلہ کیا۔ سائیکلنگ کو اب صحت مند طرز زندگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اعتدال پسند باقاعدہ جسمانی سرگرمی جیسے کہ چہل قدمی، سائیکل چلانا یا کوئی بھی کھیل صحت کے لیے اہم فوائد ہیں۔ اب تو پاکستان میں بھی جہاں شوگر کا مرض خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے ڈاکٹر بھی سائیکل کی ترغیب دے رہے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پیدل چلنے اور سائیکل چلانے کے لیے محفوظ بنیادی ڈھانچہ بھی صحت کے شعبے میں مساوات کے حصول کا ایک راستہ ہے۔ غریب ترین شہریوں کو، جو اکثر گاڑیوں کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے ہیں، پیدل چلنا اور سائیکل چلانا جہاں نقل و حمل کی سستی سہولت فراہم کرتا ہے جبکہ دوسری جانب یہ دل کی بیماری، فالج، کچھ کینسر، ذیابیطس اور یہاں تک کہ موت کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
15 مارچ 2022 کو جنرل اسمبلی نے پائیدار ترقی کے لیے عوامی نقل و حمل کے نظام میں مین سٹریم سائیکلنگ کے انضمام سے متعلق قرارداد منظور کی۔ اس نے زور دیا کہ سائیکل پائیدار نقل و حمل کا ایک ذریعہ ہے اور آب و ہوا پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔
لاہور جیسے سموگ سے متاثرہ شہروں میں تو اسے لازمی قرار دے دیا جانا چاہیے جبکہ میری جیسی موٹی توند والے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کو بھی سائیکل پر بٹھا دیا جانا چاہیے۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
ذیابیطسسائیکل لینسی ڈی اےکینسرورلڈ ہیلتھ آرگنائزینوفاقی دارالحکومت
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
جو بھی کرنا ہے یکسوئی سے کریں: عامر خاکوانی
اگلی پوسٹ
الجزیرہ رپورٹ/ اسرائیل غزہ کے بچوں کو جلا رہا ہے۔ اور دنیا ایسا ہونے دے رہی ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

13:14 | جمعرات دسمبر 4، 2025

پی ٹی آئی احتجاج: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد...

04:14 | منگل دسمبر 2، 2025

دہشت گردی کی نئی لہر

14:11 | جمعہ نومبر 14، 2025

پاکستان کے محفوظ ترین شہر پر حملہ، کیا...

13:18 | بدھ نومبر 12، 2025

پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج...

15:22 | پیر اکتوبر 27، 2025

ٹی ایل پی مارچ: اسلام آباد کے اہم...

05:25 | جمعہ اکتوبر 10، 2025

تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد کی...

06:53 | جمعرات اکتوبر 9، 2025

سبزیوں میں موجود اجزا کینسر سے لڑنے میں...

17:07 | پیر ستمبر 15، 2025

نئی نسل ڈیمنشیا کے خطرے سے زیادہ محفوظ...

15:05 | جمعہ ستمبر 12، 2025

اسلام آباد میں ’غیر قانونی‘ مساجد کے تنازع...

15:20 | اتوار اگست 17، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ