Top Posts
شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید...
روس اور ایران کا اسٹریٹجک اتحاد کتنا مضبوط؟...
یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ...
افغانستان: پنچشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا حملہ:...
عمران خان مائنس ہوا تو ایک بھی باقی...
اسرائیل اں سال دنیا بھر میں قتل ہونے...
بابا وانگا نے 2026 کیلئے کونسی اہم اور...
مسلم ممالک کا اعتراض: ٹونی بلیئر کا نام...
مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی...
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

بیوروکریسی سے متعلق بیان پر خواجہ آصف کے خلاف شدید رد عمل

by TAK 04:27 | جمعرات اگست 7، 2025
04:27 | جمعرات اگست 7، 2025 143 views
143
شفقنا اردو:سرکاری افسران اور متعلقہ سرکاری اداروں کی جانب سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے اس بیان پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی کا نصف سے زائد حصہ پرتگال میں جائیدادیں خرید چکا ہے اور وہاں کی شہریت کے حصول کی تیاری کر رہا ہے۔
 خواجہ آصف نے اپنے آفیشل ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔ اور یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار  رہے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ بزدار کا ایک قریبی ترین بیوروکریٹ چار ارب بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے اور آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔ سیاست دان تو ان کا بچا کچھا کھاتے اور چولیں مارتے ہیں، نہ پلاٹ نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سر زمین کو یہ بیوروکریسی پلید کر رہی ہے۔‘‘
 تاہم، جب اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع سے رابطہ کیا گیا، تو ان دونوں اداروں نے وزیر دفاع کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں اور نہ شواہد۔
 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک سینئر افسر نے کہا ’’ہمارے پاس ایسا کوئی ریکارڈ یا انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں جو یہ ظاہر کرے کہ ملک کی بیوروکریسی کا نصف سے زائد پرتگال میں جائیداد خرید چکا ہے یا غیر ملکی شہریت کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔’’
نیب کے ایک ذریعے نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’’ہمیں اس نوعیت کے کسی انکشاف کی خبر نہیں۔ نہ ہی ہمارے زیر تفتیش ایسے کوئی کیسز موجود ہیں جو وزیر موصوف کے الزامات سے مطابقت رکھتے ہوں۔‘‘
مبصرین یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ خواجہ آصف نے ٹوئٹ میں اس قدر دوٹوک انداز سے دعویٰ کیوں کیا۔
ایک سینئر سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ وزیر کے ٹوئٹ کی وجہ سے سویلین بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ناراضی پائی جاتی ہے۔ اس سے مورال کمزور اور سرکاری افسران میں غلط پیغام جاتا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے نے واضح کیا کہ جس بیوروکریٹ کا ذکر عثمان بزدار کے ساتھ تعلق کے تناظر میں مبہم انداز میں کیا گیا ہے، اُسے پہلے ہی وزیر اعظم کی منظوری سے ملازمت سے فارغ کیا جا چکا ہے اور اس کیخلاف باقاعدہ انکوائری کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی گئی تھی۔
اگرچہ حکام تسلیم کرتے ہیں کہ بیوروکریسی میں کرپشن کے عناصر موجود ہیں اور بعض نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، لیکن ان کے بقول پوری سروس کے نصف سے زائد حصے کو کرپٹ قرار دینا درست نہیں۔
ایک سینئر بیوروکریٹ کا کہنا تھا کہ شواہد کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کے ذریعے احتساب ہونا چاہئے۔ اگر وزیر دفاع کے پاس واقعی کوئی مصدقہ معلومات موجود تھیں تو انہیں چاہیے تھا کہ وہ وزیر اعظم، نیب اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جیسے اداروں سے رجوع کرتے، نہ کہ سوشل میڈیا پر ایسے الزامات عائد کرتے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈوژنٹوئٹرنیبوفاقی وزیر خواجہ آصف
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ، تازہ کارروائی میں مزید 150 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے
اگلی پوسٹ
بھارت پر اضافی ٹیکس کے بعد چین اب امریکی صدر کے نشانے پر

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

آئی ایم ایف کا ایف آئی اے اور...

07:09 | پیر نومبر 24، 2025

بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی...

03:55 | اتوار اکتوبر 5، 2025

کیا پاکستان میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کا احتساب شروع...

15:07 | جمعہ اگست 15، 2025

نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران...

13:02 | پیر اگست 11، 2025

اب آپ تھریڈز میں ایک دوسرے سے چیٹ...

03:52 | جمعرات جولائی 3، 2025

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوکینیڈا میں ہونے والے...

03:58 | ہفتہ جون 7، 2025

سوشل میڈیا پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے...

08:08 | ہفتہ مارچ 15، 2025

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کا...

05:58 | جمعہ فروری 21، 2025

پاکستان میں اب ملک ریاض کے گرد گھیرا...

16:02 | جمعہ فروری 14، 2025

نیب نے ملک ریاض کے خلاف زمینوں کی...

16:12 | اتوار فروری 2، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید مجاہد علی

  • روس اور ایران کا اسٹریٹجک اتحاد کتنا مضبوط؟ جاوید اختر

  • یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کے جرمانے نافذ

  • افغانستان: پنچشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا حملہ: 17 طالبان جنگجو ہلاک

  • عمران خان مائنس ہوا تو ایک بھی باقی نہیں رہے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

  • اسرائیل اں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار

  • بابا وانگا نے 2026 کیلئے کونسی اہم اور بڑی پیشگوئیاں کیں؟

  • مسلم ممالک کا اعتراض: ٹونی بلیئر کا نام ’غزہ امن کونسل‘ سے نکال دیا گیا

  • مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان

  • پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

  • یوکرینی صدر کی مشروط انتخاب کرانے پر رضامندی

  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے

  •  عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کریک ڈاؤن: اڈیالہ کے باہر دھرنا ختم

  • عالمی دباؤ: اسرائیل نے اردن کے ساتھ بارڈرکو غزہ کے امدادی سامان کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا

  • قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ نے اسمارٹ فونز ر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

  • وزیرستان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال غیر فعال: متعدد مریض جاں بحق

  • جدہ میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ : نظام زندگی درہم برہم

  • گوگل میپس کی وہ ٹِرکس جو آپ کو ضرور استعمال کرنی چاہیے

  • ہندوتوا اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اجتماعی سزا کا کچل دینے والا ظلم/نعیم افضل

  • یورپی ملک میں خواتین نے مردوں کو گھریلو کام کاج کیلئے ہائر کرنا شروع کردیا

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ