شفقنا اردو: 16 اگست 2025 کو ڈیئربورن شہر نے ایک تاریخی اجتماع دیکھا جب تقریباً 40,000 لوگ سالانہ اربعین جلوس کے لیے جمع ہوئے۔ امریکہ کی 50 ریاستوں کے علاوہ مختلف رنگ ،نسل ، عقائد اور معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے کینیڈا سے بھی اس جلوس میں شرکت کی۔ انصاف، آزادی اور اتحاد کے پیغام کے لیے شرکاء نے امام حسین کی یاد میں مارچ کیا، جن کا کربلا میں 1400 سال سے زیادہ کا موقف دنیا بھر میں حق و انصاف کی تحریکوں کا بنیادی محرک ہے۔