Top Posts
 اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو...
افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر...
یورپی یونین میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے...
فیض حمید کو سزا/سید مجاہد علی
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں...
جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف/محمد حنیف
پیراشوٹ پھنسنے کے باعث طیارے کی دم سے...
یوٹیوب میں ایک نئے کارآمد فیچر کی آمد
پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو...
سابق جنرل فیض حمید 9 مئی میں بلواسطہ...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

by TAK 09:15 | اتوار اگست 24، 2025
09:15 | اتوار اگست 24، 2025 127 views
127
شفقنا اردو: کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام صارفین شدید مشکلات اور مارکیٹ میں بے چینی کا شکار ہیں۔
 ایک سال سے زائد عرصے تک شرحِ سود میں کمی اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے قیمتوں میں استحکام رہا، مگر اب صارفین کو گندم اور اس سے بننے والی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے، مارچ میں گندم کی فصل کٹائی گئی تھی لیکن پیداوار توقعات سے کم رہی، جس نے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مویشی اور پولٹری سیکٹر میں گندم کے استعمال سے سپلائی پر دباؤ بڑھ گیا ہے کیونکہ بڑی مقدار میں گندم جانوروں کی خوراک کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں کراچی اور دیگر علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے سبزیوں کی رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کیا، جس سے قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کے مطابق 21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے تک کراچی میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 640 روپے سے بڑھ کر 660 روپے کا ہو گیا ہے، اسی طرح فائن آٹے کی فی کلو قیمت 93 روپے سے بڑھ کر 95 روپے ہو گئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1 ہزار 500 سے 1 ہزار 800 روپے میں مل رہا ہے، جب کہ اس سے قبل یہ 1 ہزار 350 سے 1 ہزار 700 روپے میں دستیاب تھا۔
کراچی ہول سیلرز گروزرس ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے چیئرمین راؤف ابراہیم کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت جولائی میں 62 روپے فی کلو سے بڑھ کر 72 روپے ہو گئی ہے، جب کہ مارچ میں جب سندھ کی گندم مارکیٹ میں آئی تھی تو یہ 55 سے 56 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی تھی۔
گندم کی اس تیزی سے بڑھتی قیمت نے آٹے کی قیمتوں کو بھی اوپر دھکیل دیا ہے، ہول سیل ریٹ میں آٹا نمبر 2.5 اور فائن آٹا بالترتیب 74 اور 79 روپے فی کلو سے بڑھ کر 81 اور 85 روپے تک جا پہنچے ہیں۔
یہ رجحان صرف کراچی تک محدود نہیں ہے، ملک بھر میں بھی گندم اور آٹے کی اوسط قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 1 ہزار 480 سے 1 ہزار 800 روپے کا ہے، 10 کلو گندم کا تھیلا 709 روپے اور ایک کلو فائن آٹا 97.53 روپے کا ہو گیا ہے۔
ابراہیم کے مطابق ریٹیلرز بھی ہول سیل میں گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد صارفین پر مزید 10 روپے فی کلو کا بوجھ ڈالیں گے، سندھ اور پنجاب میں اس سال کٹائی کے باوجود گندم کا بحران سر اٹھانے لگا ہے اور قلت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
تخمینہ ہے کہ اس سال حاصل ہونے والی 2 کروڑ 30 لاکھ ٹن گندم میں سے 30 سے 40 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی مویشی سیکٹر میں استعمال ہو چکی ہے، یہ استعمال عیدالاضحیٰ سے پہلے شروع ہوا اور ابھی بھی جاری ہے، یہ اندازہ شدہ 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن کی پیداوار سے نمایاں کمی ہے، جو رسد کو مزید دبا رہی ہے۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر تاخیر کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آٹے کی فی کلو قیمت 100 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
ابراہیم نے مویشیوں کی خوراک میں گندم کے استعمال پر پابندی لگانے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نجی اور سرکاری گوداموں میں گندم ذخیرہ کرے تاکہ بحران سے بچا جا سکے۔
مہنگی سبزیاں
گندم کے ساتھ ساتھ حالیہ بارشوں کے بعد کراچی کی سبزی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، مثال کے طور پر ٹماٹر کی قیمت 100 سے 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے، پیاز 50 سے 60 روپے سے بڑھ کر 80 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ہری پیاز 300 روپے سے بڑھ کر 500 سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جب کہ دیگر سبزیاں جیسے کدو اور توری بھی 80 سے 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔
نیو سبزی منڈی سپر ہائی وے کے فلاحی انجمن ہول سیل سبزی مارکیٹ کے صدر حاجی شجیہان نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بارشوں سے پیدا ہونے والے سپلائی کے مسائل کو قرار دیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کچھ برآمد کنندگان اچھی کوالٹی کی پیاز بیرونِ ملک بھیج رہے ہیں، جس سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ ریٹیلرز سپلائی کم ہونے کا فائدہ اٹھا کر صارفین سے ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔
دالوں کی مارکیٹ میں بھی ہول سیل اور ریٹیل نرخوں میں بڑا فرق ہے، اچھی کوالٹی کی ماش، مونگ، مسور اور چنا کی ہول سیل قیمت 240 سے 340 روپے فی کلو ہے، جب کہ ریٹیلرز یہی دالیں 280 سے 420 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
مسلسل بڑھتی قیمتوں اور مزید اضافے کے خدشات کے باعث صارفین شدید دباؤ میں ہیں اور انہیں حکومت کی صلاحیت پر سوال ہے کہ وہ اس صورتِ حال کو کس طرح قابو پائے گی۔
ایس پی آئیپولٹری سیکٹرکراچیگروزرس ایسوسی ایشنگندم اور سبزیوں کی قیمتیں
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
متاثرین غزا کے لیے پاکستان سے 100 ٹن امدادی سامان مصر پہنچ گیا
اگلی پوسٹ
پاکستانی وزیر خارجہ کی بنگلادیشی مشیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ہماری اشرافیہ کو تھوڑا سا تو ڈرنا چاہیے/شہزاد...

13:47 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

کراچی شہر 2025 سے 2030 کے درمیان دنیا...

07:52 | جمعرات نومبر 20، 2025

مرید کے کا سبق/ڈاکٹر فاروق عادل

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

سندھ ضمنی انتخابات: پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح...

03:26 | جمعرات ستمبر 25، 2025

کراچی میں شدید بارش، ملیر اور لیاری کی...

03:27 | بدھ ستمبر 10، 2025

کراچی:ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق،...

04:26 | اتوار اگست 10، 2025

کراچی: 11 ویں جماعت کے طلبہ کے فیل...

12:27 | ہفتہ جولائی 19، 2025

سول انتظامی اداروں کی نا اہلی کا نوحہ

15:52 | بدھ جولائی 9، 2025

خوفناک فالٹ لائنز اور زلزلے، کیا کراچی دھنس...

10:00 | پیر جولائی 7، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  •  اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو کیا ہوگا؟ جواد نقوی

  • افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر شاہد

  • یورپی یونین میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی جلدی کیوں ہے؟

  • فیض حمید کو سزا/سید مجاہد علی

  • کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ہے؟

  • جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف/محمد حنیف

  • پیراشوٹ پھنسنے کے باعث طیارے کی دم سے لٹکتے پیراشوٹر کی سنسنی خیز ویڈیو سامنے آگئی

  • یوٹیوب میں ایک نئے کارآمد فیچر کی آمد

  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا

  • سابق جنرل فیض حمید 9 مئی میں بلواسطہ ملوث تھے:معروف صحافی کا دعویٰ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے/شہباز شریف

  • حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر آیت اللہ سیستانی کی نجف اشرف میں مومنین کے گروپ سے ملاقات

  • کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے، سختی سے کارروائی ہوگی: امیر خان متقی

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا

  • مہنگائی اور کرپش کے خلاف مسلسل احتجاج پر بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی

  • جنرل فیض حمید عمران خان کے خلاف گواہ بن سکتے ہیں: ذرائع

  • غزہ میں مسلسل دوسرے روز بارش سے اسرائیلی حملوں سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

  • آسٹریا نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: امریکی صدر

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ