Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ڈبلیو ایچ او رپورٹ/ شدید گرمی دنیا بھر میں محنت کشوں کی صحت اور روزگار کے لیے تیزی سے بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے

by TAK 17:12 | پیر ستمبر 1، 2025
17:12 | پیر ستمبر 1، 2025 57 views
57
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی دنیا بھر میں محنت کشوں کی صحت اور روزگار کے لیے تیزی سے بہت بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور کام کی جگہوں پر گرمی کے شدید اثرات پر دونوں اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں سخت گرمی کی طویل، شدید اور متواتر لہریں جنم لے رہی ہیں۔ زراعت، تعمیرات اور ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ کارکن شدید گرمی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ ترقی پذیر ممالک میں بچوں، معمر افراد اور کم آمدنی والے لوگوں کو اس سے دیگر کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرات درپیش ہیں۔
‘ڈبلیو ایچ او’ میں فروغ صحت، بیماریوں کی روک تھام اور طبی نگہداشت کے شعبے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل جیریمی فیرر نے کہا ہے کہ شدید گرمی دنیا بھر میں لاکھوں محنت کشوں کی صحت اور روزگار کو منفی طور سے متاثر کر رہی ہے۔ حالیہ رپورٹ میں زندگیوں کو گرمی سے تحفظ دینے، عدم مساوات میں کمی لانے اور گرم ہوتی دنیا میں مزید مضبوط افرادی قوت کی تعمیر کے لیے قابل عمل اقدامات تجویز کرتی ہے۔
پیداواری صلاحیت کا نقصان
پانچ دہائیوں کی تحقیق کی روشنی میں یہ رپورٹ بڑھتی گرمی سے صحت اور پیداواری صلاحیت کے نقصان کی تفصیلات بھی بتاتی ہے۔
‘ڈبلیو ایم او’ نے تصدیق کی ہے کہ 2024 اب تک کا گرم ترین سال تھا۔ اس دوران عالمی حدت میں قبل از صنعتی دور کے مقابلے میں 1.55 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا اور روزانہ درجہ حرارت کا 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو چھونا معمول بن گیا۔ دنیا کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیئس سے بھی تجاوز کرتا رہا۔
‘ڈبلیو ایم او’ کی نائب سیکرٹری جنرل کو بیریٹ نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ زندگی پر گرمی کا دباؤ عالمگیر مسئلہ بن گیا ہے جو اب خط استوا سے قریبی ممالک تک ہی محدود نہیں رہا۔ اسی طرح، محنت کشوں کو شدید گرمی سے تحفظ دینا محض صحت کا لازمہ نہیں بلکہ معاشی ضرورت بھی بن گیا ہے۔
گرمی اور طبی مسائل
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیسے شدید گرمی دنیا بھر میں کام کو تبدیل کر رہی ہے۔ 20 ڈگری سیلسیئس سے اوپر درجہ حرارت میں ہر ڈگری تبدیلی سے کارکن کی پیداواری صلاحیت میں 2 تا 3 فیصد کمی آ جاتی ہے۔
شدید گرمی سے سرسام، جسم میں پانی کی کمی، گردوں کی خرابی اور عصبی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ اس وقت دنیا کی تقریباً نصف آبادی بلند درجہ حرارت کے منفی اثرات کا سامنا کر رہی ہے۔
بہتری کے لیے سفارشات
دونوں اداروں نے پیشہ وارانہ زندگی میں گرمی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صنعتوں اور علاقوں سے مخصوص منصوبوں پر زور دیتے ہوئے درج ذیل اقدامات کے لیے کہا ہے:
ادھیڑ عمر اور معمر، طبی مسائل کا شکار اور جسمانی طور پر کمزور کارکنوں کو ترجیحی بنیاد پر گرمی سے تحفظ کی فراہمی۔
جسم پر شدید گرمی کے اثرات کو پہچاننے اور اس سے نمٹنے کے لیے طبی عملے، آجروں اور کارکنوں کی تربیت۔
گرمی اور صحت سے متعلق حکمت عملی کی تشکیل میں کارکنوں، ان کی تنظیموں اور مقامی حکام کی شمولیت۔
پیشہ وارانہ ماحول میں شدید گرمی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر، سستے اور پائیدار اقدامات اور اختراع و نئی ٹیکنالوجی کا استعمال۔
اقدامات کو موثر رکھنے کے لیے بہتر درجے کی تحقیق اور نگرانی۔
یہ رہنمائی عالمی ادارہ محنت (آئی ایل او) کی رپورٹ کے نتائج پر مبنی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 2.4 ارب کارکنوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں ہر سال لوگوں کو کام کے دوران 22.85 ملین سے زیادہ زخم آتے ہیں۔
اہم سنگ میل
‘آئی ایل او’ میں پیشہ وارانہ تحفظ و صحت کے شعبے کے سربراہ جوآکم پنٹاڈو نونیز نے کہا ہے کہ یہ رپورٹ کام کی دنیا میں شدید گرمی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف اجتماعی اقدامات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
‘آئی ایل او’ کے مینڈیٹ کے تحت یہ رپورٹ حکومتوں، آجروں اور کارکنوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد دینے کے لیے مضبوط اور شواہد پر مبنی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
اقوام متحدہ کے دونوں اداروں نے واضح کیا ہے کہ زندگیوں، روزگار اور معیشتوں کو تحفط دینے میں شدید گرمی کے اثرات پر قابو پانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں فوری اور مربوط اقدامات اختیاری نہیں بلکہ لازمی اہمیت رکھتے ہیں۔
شفقنا اردو
پیر، یکم ستمبر 2025
نوٹ: شفقنا نے یہ رپورٹ یو این سے لی
آئی ایل اوڈبلیو ایم اوعالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)عالمی ادارہ محنتموسمیاتی تبدیلیاں
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پیوٹن اور شی بیجنگ میں ایک نئے ورلڈ آرڈر کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں/شہریار حسن
اگلی پوسٹ
فرانس ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد بیلجیئم نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

 تباہ کن ایشیائی سیلابوں کی وجہ کیا ہے؟جواد...

16:00 | جمعہ دسمبر 5، 2025

بےروزگاری کی شرح میں ہوش ربا اضافہ معاشی...

13:30 | بدھ دسمبر 3، 2025

یو این رپورٹ/بیروزگاری اور معاشی مواقع کی کمی...

19:05 | جمعہ نومبر 28، 2025

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح میں 7...

08:37 | ہفتہ نومبر 22، 2025

ہم انسان نہیں ہندسے ہیں/وسعت اللہ خان

17:00 | بدھ اکتوبر 29، 2025

موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں اضافے کے باعث...

16:31 | بدھ اکتوبر 29، 2025

یو این ڈی پی رپورٹ/غربت اور موسمیاتی بحران...

16:14 | اتوار اکتوبر 19، 2025

چین کی نئی ‘عالمی حکمرانی’: یہ دراصل ہے...

15:03 | منگل ستمبر 16، 2025

ڈبلیو ایم او رپورٹ/فضائی آلودگی سالانہ 45 لاکھ...

16:57 | جمعہ ستمبر 5، 2025

سیلابی صورتحال، احتساب لازم ہے

09:50 | پیر ستمبر 1، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ