شفقنا اردو:چاند گرہن کا اختتام ہو گیا، زمین چاند اور سورج کےدرمیان آ نے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں چاند گرہن کا دلکش نظارہ کیا گیا۔
چاند گرہن کا آغاز اتوار کی رات 8 بجکر 28 منٹ پر ہوا جب چاند کی روشنی مدھم ہونا شروع ہوئی جبکہ جزوی گرہن 9 بجکر 27 منٹ پر ہوا۔
10 بجکر 31 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگ گیا جبکہ 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن عروج پر پہنچا، اختتام رات ایک بجکر 55 منٹ پر ہوا۔
چین میں شنگھائی ورلڈ فنانشل سینٹر سے شہری چاند گرہن کا نظارہ کرتے ہوئے—فوٹو: بی بی سیشنگھائی میں ہوانگپو دریا کنارے شہری چاند گرہن کا نظارہ کرتے یوئے—فوٹو: بی بی سیبغداد میں چاند گرہن کا نظارہ—فوٹو: رائٹرز
چاند گرہن کے دوران چاند کا رنگ سفید سے پہلے زرد ہوا اور پھر سرخ ہوتا گیا جس کے بعد وہ بلڈ مون کی شکل اختیار کر گیا۔
ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں چاند گرہن کے دوران ایک طیارے کی پرواز چاند کے سامنے سے گزری، یہ یادگار لمحہ کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر کے دنیا بھر کو براہ راست دکھایا۔