Top Posts
 اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو...
افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر...
یورپی یونین میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے...
فیض حمید کو سزا/سید مجاہد علی
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں...
جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف/محمد حنیف
پیراشوٹ پھنسنے کے باعث طیارے کی دم سے...
یوٹیوب میں ایک نئے کارآمد فیچر کی آمد
پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو...
سابق جنرل فیض حمید 9 مئی میں بلواسطہ...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

کراچی میں شدید بارش، ملیر اور لیاری کی ندیاں دریاؤں میں تبدیل

by TAK 03:27 | بدھ ستمبر 10، 2025
03:27 | بدھ ستمبر 10، 2025 58 views
58
شفقنا اردو: کراچی میں گزشتہ دو روز کے دوران وقفے وقفے سے مسلسل بارش نے تباہی مچا دی، ملیر اور لیاری کی ندیاں دریاؤں میں تبدیل ہوگئیں، نشیبی علاقے ڈوب گئے، میئر کی درخواست پر چیف سیکریٹری سندھ نے فوج طب کرلی، شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث ریسیکیو 1122 ، پاک فوج اور رینجرز کی ٹیموں نے سیکڑوں شہریوں کو ریسکیو کیا، لیاری ندی میں پانی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل بارش کے باعث کراچی کے ڈیم اوور فلو ہوگئے، جس کے باعث پانی سعدی ٹاؤن سمیت اسکیم 33 کے متعدد رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی، مچھر کالونی سمیت دیگر علاقے ڈوب گئے، ملیر اور لیاری کی ندی میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہونے سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے بھی ریسکو آپریشن میں حصہ لیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج مزید موسلا دھار اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سسٹم 8 سے 9 گھنٹےمیں ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا، جو 11 ستمبر کو بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اب تک ڈپریشن کی شدت کے ساتھ سندھ پر اثر انداز ہے، تیز بارش برسانے والے بادل کراچی کے شمال میں موجود ہیں۔
لیاری ندی میں اتنا پانی زندگی میں دیکھا، میئر کراچی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
انہوں نے ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ کو خطرناک قرار دیدیتےہوئے دعویٰ کیا کہ یہاں اتنا پریشر پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، آج کا دن ایک چیلنج ہے،انتظامیہ گراؤنڈ پر موجود ہوگی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات بھر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بتایا کہ چیف سیکریٹری کے ذریعے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی ہے، پاک فوج کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔
مرتضیٰ وہاب ایم نائن موٹروے پر شہباز گوٹھ بھی گئے، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے ٹیمیں متحرک ہیں، پانی کا لیول دو گھنٹے قبل خطرناک حد پر پہنچا، مسلسل کاوشوں سے پانی کا لیول اب نمایاں طور پر کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیاری ندی کا دورہ کیا صورتحال وہاں بھی بہتر ہے، حالات بتدریج بہتری کی طرف جا رہے ہیں، مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ موٹر وے بند کرنے کا مقصد شہری جانوں کو نقصان سے بچانا ہے، چند گھنٹوں میں پانی کی سطح مزید کم ہونے کی امید ہے۔
میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک 200 سے زائد افراد کو ریسکیو کرچکے ہیں، اپنی زندگی میں اتنا پانی لیاری ندی میں نہیں دیکھا۔
پاک فوج اور دیگر اداروں کی ریسکیو سرگرمیاں
دوسری جانب کراچی سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں ریسکیو ٹیم نے پاک افواج کے ہمراہ 10 افراد کو ریسکیو کرلیا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق سعدی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کے پھنسنے کی اطلاع ملی تھی، ریسکیو ٹیم نے پاک فوج کے ہمراہ مجموعی طور پر 11 افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2 مرد، 3 خواتین 6 چھ بچے شامل تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سعدی ٹاؤن کے قریب سوسائٹی سے ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، مسلسل بارش کے باعث ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی، ملیر ندی، مچھر کالونی سمیت متاثرہ علاقوں میں پاکستان رینجرز کے اہلکاروں نے بھی ریسکو آپریشن میں حصہ لیا۔
رینجرز اہلکار ضلعی انتظامیہ اور ریسیکو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لے رہے تھے، رینجرز کے افسران اور اہلکار مکمل الرٹ رہے، مشکل کی اس گھڑی میں رینجرز متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو مشکل سے نکالنے کے لیے متحرک ہے، صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، ضرورت پڑنے پر مزید نفری بھی تعینات کی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ کی تھڈو ڈیم کے بہاؤ پر نظر رکھنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھڈو ڈیم کے پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھنے اور عوام کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر خمیسو جوکیو گوٹھ اور ملیر میں ریسکیو آپریشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ تھڈو ڈیم کے اسپل وے سے پانی کے ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی تھی، جس میں سوار 4 افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے واقعے کی رپورٹ چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو پیش کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کو 4 افراد کی کامیاب ریسکیو کی تفصیلات فراہم کردی گئیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھڈو ڈیم کے پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جائے، عوام کو صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے تاکہ مزید کسی پریشانی یا نقصان سے بچا جاسکے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی جام کریم، رکن سندھ اسمبلی سلیم بلوچ بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔
اسکولوں میں تعطیل
کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا، کمشنر کراچی نے بتایا کہ شہر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
قبل ازیں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے رات گئے بارش کے بعد سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومتی اعلان سے قبل ہی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا تھا، مختلف نجی اسکولز نے والدین کو اسکول بند ہونے کے حوالے سے واٹس ایپ پر اطلاعات فراہم کردی تھیں۔
سہراب گوٹھکراچیملیر اور ایم نائنملیر اور لیاری
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیردفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
اگلی پوسٹ
جنوبی پنجاب کی صورتحال سیلاب کے حوالے سے چیلنجنگ ہے: چئیرمین پی ڈی ایم اے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ہماری اشرافیہ کو تھوڑا سا تو ڈرنا چاہیے/شہزاد...

13:47 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

کراچی شہر 2025 سے 2030 کے درمیان دنیا...

07:52 | جمعرات نومبر 20، 2025

مرید کے کا سبق/ڈاکٹر فاروق عادل

15:19 | منگل اکتوبر 28، 2025

سندھ ضمنی انتخابات: پاکستان پیپلز پارٹی کو واضح...

03:26 | جمعرات ستمبر 25، 2025

کراچی سمیت ملک بھر میں گندم اور سبزیوں...

09:15 | اتوار اگست 24، 2025

کراچی:ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق،...

04:26 | اتوار اگست 10، 2025

کراچی: 11 ویں جماعت کے طلبہ کے فیل...

12:27 | ہفتہ جولائی 19، 2025

سول انتظامی اداروں کی نا اہلی کا نوحہ

15:52 | بدھ جولائی 9، 2025

خوفناک فالٹ لائنز اور زلزلے، کیا کراچی دھنس...

10:00 | پیر جولائی 7، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  •  اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو کیا ہوگا؟ جواد نقوی

  • افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر شاہد

  • یورپی یونین میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی جلدی کیوں ہے؟

  • فیض حمید کو سزا/سید مجاہد علی

  • کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ہے؟

  • جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف/محمد حنیف

  • پیراشوٹ پھنسنے کے باعث طیارے کی دم سے لٹکتے پیراشوٹر کی سنسنی خیز ویڈیو سامنے آگئی

  • یوٹیوب میں ایک نئے کارآمد فیچر کی آمد

  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا

  • سابق جنرل فیض حمید 9 مئی میں بلواسطہ ملوث تھے:معروف صحافی کا دعویٰ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے/شہباز شریف

  • حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر آیت اللہ سیستانی کی نجف اشرف میں مومنین کے گروپ سے ملاقات

  • کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے، سختی سے کارروائی ہوگی: امیر خان متقی

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا

  • مہنگائی اور کرپش کے خلاف مسلسل احتجاج پر بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی

  • جنرل فیض حمید عمران خان کے خلاف گواہ بن سکتے ہیں: ذرائع

  • غزہ میں مسلسل دوسرے روز بارش سے اسرائیلی حملوں سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

  • آسٹریا نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: امریکی صدر

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ