Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

منشیات، پاکستانی نوجوان اور خلیجی ترسیلاتِ زر/ڈاکٹر سید کلیم امام

by TAK 13:47 | جمعرات اکتوبر 9، 2025
13:47 | جمعرات اکتوبر 9، 2025 59 views
59
یہ تحریر انڈی پینڈنٹ اردو میں شائع ہوئی
گذشتہ ماہ سندھ پولیس نے کراچی کے ایک 19 سالہ طالب علم کو گرفتار کیا جو اپنے ہم جماعتوں کو منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اس کی اجرت چند سکے تھے، مگر اصل قیمت اس نوجوان کا مستقبل تھا۔
ایک اور کیس میں ایک مزدور، جو ایک خلیجی ملک میں اپنی پہلی ملازمت کے لیے روانہ ہو رہا تھا، منشیات لے جانے کے لیے دھوکے سے استعمال کیا گیا۔ وہ غیر ملکی جیل جا پہنچا اور اس کے گھر والوں کے خواب بکھر گئے۔
ایسے واقعات میڈیا کی سرخیاں بنتے ہیں، لیکن اس تجارت کے اصل منصوبہ ساز بہت کم پکڑے جاتے ہیں۔ ہر گرفتاری یا برآمدگی کے باوجود منافع کمانے والے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ ایک خاموش وبا کی روزمرہ کہانی ہے۔
یہ الگ الگ واقعات نہیں بلکہ ایک بڑے بحران کی جھلک ہیں۔ پاکستان کے منشیات کے مسئلے کو صرف برآمدگی یا گرفتاریوں سے نہیں ناپا جا سکتا۔ یہ ان زندگیوں کا قصہ ہے جو تباہ ہو گئیں، ان خاندانوں کا جن کا سکون ٹوٹ گیا اور ان برادریوں کا جو اندر سے کھوکھلی ہو گئیں۔ ہماری کلاس رومز سے لے کر دبئی کے ایئرپورٹس تک، نشہ آور مواد تباہی کا راستہ بنا رہا ہے، جبکہ اس کے سرغنے عیش و عشرت میں ہیں۔
سندھ میں ہونے والا کریک ڈاؤن صرف خبروں تک محدود نہیں رہا۔ سکولوں اور کالجوں کے اطراف درجنوں مشتبہ افراد پکڑے گئے، اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور گروہوں کو نگرانی میں رکھا گیا۔ پولیس نے چرس، ہیروئن اور مصنوعی منشیات برآمد کی ہیں۔ یہ منشیات کی ایسی لہر ہے جو جیب میں سما جاتی ہیں مگر ایک نسل کا مستقبل جلا کر راکھ کر دیتی ہیں۔
ان کارروائیوں کو منفرد بنانے والی چیز ہے ان گروہوں کا بدلتا ہوا طریقہ کار۔ اب یہ صرف گلیوں تک محدود نہیں، بلکہ ان کے سودے خفیہ ایپس، سوشل میڈیا اور فوڈ ڈیلیوری سروسز کے ذریعے ہوتے ہیں۔ یعنی یہ زہر اب روزمرہ شہری زندگیوں میں گھل چکا ہے۔
یہ مقامی منظرنامہ ایک عالمی رجحان کا عکس ہے۔ 2023 میں دنیا بھر میں 31.6 کروڑ افراد نے منشیات استعمال کیں، جو ایک دہائی میں 20 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس سے خلیج بھی متاثر ہے۔
2024 میں متحدہ عرب امارات میں 10 ہزار منشیات کے مقدمات درج ہوئے، جبکہ سعودی عرب میں ہزاروں افراد نشہ آور انجیکشن استعمال کر رہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات نے مصنوعی منشیات جیسے کیپٹاگون کے پھیلاؤ کو بڑھایا ہے۔
نشہ چھڑوانے کے علاج کی علاقائی صنعت اب 82.4 کروڑ ڈالر کی ہو چکی ہے، جو بحران کی شدت ظاہر کرتی ہے۔
پاکستان خود ایک طوفان میں ہے۔ 76 لاکھ نشہ آور صارفین، جن میں 8.6 لاکھ ہیروئن کے عادی ہیں اور سالانہ تقریباً 1,200 اموات منشیات سے جڑی ہیں۔ ملک ایک طرف افغانستان کے سپلائی روٹس اور دوسری طرف خلیجی مزدوروں کے سفر کے بیچ پھنسا ہوا ہے۔ مسئلہ صرف نوجوانوں یا صحت کا نہیں بلکہ ترسیلات، ساکھ اور خطے کے استحکام کا ہے۔
نوجوانوں کے لیے نشہ تعلیم کا خاتمہ، صحت کی بربادی اور مواقع کی تباہی ہے۔ خاندانوں کے لیے یہ بدنامی، مالی بوجھ اور مایوسی ہے اور معاشرے کے لیے یہ جرم، منی لانڈرنگ اور انتہاپسندی کی مالی معاونت کا ذریعہ ہے۔
اگر خلیجی ممالک کو یہ تاثر ملا کہ منشیات پاکستان سے پہنچتی ہیں، تو مزدوروں کے لیے راستے تنگ ہو سکتے ہیں اور اس کے ساتھ وہ ترسیلات بھی، جن سے ہماری معیشت قائم ہے۔
جغرافیہ پاکستان کے لیے دوہرا خطرہ ہے۔ افغانستان میں منشیات کی ریکارڈ سطح کی پیداوار اور مصنوعی نشہ آور مواد کے بڑھتے بہاؤ نے خطے کو خطرناک بنا دیا ہے۔ پاکستان دنیا کی مصروف ترین منشیات راہداریوں میں سے ایک پر واقع ہے۔
ساتھ ہی خلیج میں بڑھتی طلب اور پاکستان سے مزدوروں کی آمد و رفت خطرناک طور پر جڑ چکی ہیں۔ وہی راستے جو روزگار لاتے ہیں، سمگلنگ کی راہداریاں بن سکتے ہیں۔ اکثر بےخبر مزدور منشیات کے کیریئر بن جاتے ہیں، جبکہ خواتین دباؤ یا بدنامی کے باعث اس وبا کا پوشیدہ شکار بن جاتی ہیں۔
بحیثیت سابق وفاقی سیکریٹری برائے انسدادِ منشیات، میں نے اس نظام کی کمزوریاں قریب سے دیکھی ہیں۔ جال میں ہمیشہ چھوٹی مچھلیاں پھنس جاتی ہیں، یعنی وہ طلبہ جو دباؤ میں آ کر پھنس جاتے ہیں، یا وہ مزدور جو غربت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں، جبکہ اصل مجرم سائے میں محفوظ رہتے ہیں۔
سب جانتے ہیں کہ منشیات کے کارٹیل، جرائم پیشہ نیٹ ورکس اور دہشت گرد گروہ ان سے مالی مدد لیتے ہیں، مگر ان کے سرغنوں کو پکڑنا آج بھی ایک معمہ ہے۔ جب تک نظام ان کے خلاف کارروائی کا حوصلہ نہیں کرتا، ہم صرف درخت کی پتیاں کاٹ رہے ہیں جبکہ جڑیں پھیلتی جا رہی ہیں۔
منشیات کے بارے میں پھیلی غلط فہمیاں بھی مسئلے کو بڑھاتی ہیں۔
پہلا مفروضہ یہ ہے کہ صرف گرفتاریاں مسئلہ حل کر دیں گی۔ ایسا نہیں ہو گا۔ انسداد کے ساتھ ساتھ آگاہی، علاج اور بحالی کے بغیر کارروائی صرف اگلے گروہ کے لیے جگہ خالی کرتی ہے۔
دوسرا مفروضہ یہ ہے کہ ہر سمگلر ناقابلِ اصلاح ہے۔ حقیقت میں، ان میں سے بہت سے عام نوجوان ہوتے ہیں، جو دھوکے یا مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔
انہیں مجرم نہیں بلکہ مریض سمجھ کر مشاورت، بحالی اور دوبارہ شمولیت کے مواقع دینا ضروری ہے۔
آنے والے دنوں میں منظرنامہ مزید خطرناک دکھائی دیتا ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ڈارک ویب مارکیٹس اور کرپٹو کرنسی نے سمگلنگ کے طریقے بدل دیے ہیں۔ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں مصنوعی منشیات مزید پھیلیں گی کیونکہ وہ سستی، آسانی سے تیار ہونے والی اور شناخت سے مشکل ہیں۔
مہاجرت اور حج و عمرہ کے راستے بھی حساس رہیں گے اور اگر خلیجی ممالک نے پاکستان کو منشیات کا منبع سمجھنا شروع کیا تو ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کرنے والی ترسیلات خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
پاکستان نوجوانوں میں منشیات کا استعمالخلیجی ممالکسندھ پولیسمتحدہ عرب امارات
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
افغان وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے
اگلی پوسٹ
نسل کشی کا مقابلہ کرتے غزہ نے کس طرح دنیائے صحافت کو بدلا؟زہرہ مظہر

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

متحدہ عرب امارات نے جنسی جرائم اور جسم...

03:39 | اتوار دسمبر 14، 2025

دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا...

10:22 | جمعہ دسمبر 12، 2025

یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ...

10:37 | بدھ دسمبر 10، 2025

دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر...

04:45 | بدھ نومبر 26، 2025

پاکستان اور اہم مسلم ممالک کی غزہ میں...

10:54 | ہفتہ نومبر 15، 2025

استنبول اجلاس: اسلامی ممالک نے غزہ سے اسرائیلی...

04:21 | منگل نومبر 4، 2025

امریکا کی نگرانی میں 200 اہلکاروں پر مشتمل...

03:10 | جمعہ اکتوبر 10، 2025

ٹرمپ کی قطر کو دی گئی سکیورٹی ضمانت...

14:08 | ہفتہ اکتوبر 4، 2025

غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے ہیں:...

08:10 | ہفتہ اکتوبر 4، 2025

مسلم ممالک کی ٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ...

03:40 | منگل ستمبر 30، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ