Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

یو این ڈی پی رپورٹ/غربت اور موسمیاتی بحران کے درمیان تعلق پر تہلکہ خیز رپورٹ

by TAK 16:14 | اتوار اکتوبر 19، 2025
16:14 | اتوار اکتوبر 19، 2025 62 views
62
دنیا کے تقریباً 80 فیصد غریب لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انہیں شدید گرمی، سیلاب اور دیگر موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال موسمیاتی بحران اور غربت کے مابین قریبی تعلق کی نشاندہی کرتی ہے۔
‘یو این ڈی پی’ اور برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، موسمیاتی بحران غربت کی نوعیت کو بدل رہا ہے۔ دنیا بھر میں 1.1 ارب افراد کو کثیرالجہتی غربت کا سامنا ہے۔ ان میں 88 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے ہیں جو کم از کم ایک ماحولیاتی خطرے کا براہ راست سامنا کر رہے ہیں۔
آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والی اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی کانفرنس (کاپ 30) سے قبل شائع ہونے والی اس رپورٹ میں پہلی مرتبہ موسمیاتی خطرات سے متعلق اعداد و شمار کو کثیرالجہتی غربت سے متعلق معلومات کے ساتھ ملا کر دیکھا گیا ہے۔
‘یو این ڈی پی’ کے قائم مقام منتظم ہاؤ لیانگ نے یو این نیوز کو بتایا ہے کہ غربت اب محض سماجی و اقتصادی مسئلہ نہیں رہی بلکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اثرات کے ساتھ جڑ چکی ہے جنہوں نے اسے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
کثیر رخی موسمیاتی خطرے
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں لاکھوں لوگ بیک وقت کئی طرح کے موسمیاتی دھچکوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ شدید گرمی، فضائی آلودگی، سیلاب اور خشک سالی وہ بڑے موسمیاتی خطرات ہیں جو غریب ترین لوگوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہو رہے ہیں اور عموماً انہیں بیک وقت ایک سے زیادہ موسمیاتی مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
65 کروڑ 10 لاکھ افراد دو یا اس سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے متاثر ہو رہے ہیں جبکہ 30 کروڑ 90 لاکھ لوگ ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں انہیں بیک وقت تین یا چار موسمیاتی مسائل درپیش ہیں۔
جنوبی ایشیا کے نازک حالات
جنوبی ایشیا اور ذیلی صحارا افریقہ ان علاقوں میں شامل ہیں جہاں موسمیاتی خطرات سے متاثرہ غریبوں کی سب سے بڑی تعداد رہتی ہے۔ ان خطوں میں ایسے لوگوں کی تعدد بالترتیب 38 کروڑ اور 34 کروڑ 40 لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے۔
جنوبی ایشیا میں تقریباً ہر غریب فرد ایک یا ایک سے زیادہ موسمیاتی خطروں کا سامنا کر رہا ہے۔ یہ خطہ ان افراد کی تعداد میں بھی سرفہرست ہے جو دو یا زیادہ خطرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس علاقے میں 35 کروڑ 10 لاکھ افراد اس زمرے میں آتے ہیں۔
آکسفرڈ یونیورسٹی میں غربت و انسانی ترقی سے متعلق اقدام کی ڈائریکٹر سبینہ الکائر نے یو این نیوز کو بتایا ہے کہ متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک کثیرالجہتی غربت کا چھپا ہوا مرکز ہیں کیونکہ دنیا کے تقریباً دو تہائی غریب افراد یہیں بستے ہیں اور یہی وہ علاقے ہیں جہاں موسمیات بحران اور غربت ایک دوسرے سے جڑتے ہیں۔
اندازے کے مطابق، زیریں متوسط درجے کی آمدنی والے ممالک میں تقریباً 54 کروڑ 80 لاکھ غریب افراد کم از کم ایک موسمیاتی خطرے کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ 47 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو دو یا اس سے زیادہ خطرات درپیش ہیں۔
ہنگامی اقدامات کی ضرورت
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ جن ممالک میں اس وقت کثیرالجہتی غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے وہی ملک اس صدی کے اختتام تک گرمی میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھیں گے۔
رپورٹ کے مصنفین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان حالات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ہاؤ لیانگ کا کہنا ہے کہ ایسے پیچیدہ اور باہم پیوسط مسائل سے نمٹنے کے لیے جامع اور مختلف شعبوں پر مشتمل حل درکار ہیں، جن کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور فوری عملدرآمد ضروری ہے۔
شفقنا اردو
اتوار، 19 اکتوبر 2025
نوٹ: شفقنا نے یہ رپورٹ  این ڈی بی سے لی
آکسفورڈ یونیورسٹیجنوبی ایشیاموسمیاتی بھرانموسمیاتی تبدیلیاںیو این ڈی بی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے دیہاتوں میں ‘نیا نکبہ’ دیکھنا پڑرہا ہے/ اکرم ضیاء
اگلی پوسٹ
واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی پابندیاں متعارف کرنے جارہا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

آئینی ہیرا پھیری کا دور: جمیل اختر

15:59 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

 تباہ کن ایشیائی سیلابوں کی وجہ کیا ہے؟جواد...

16:00 | جمعہ دسمبر 5، 2025

آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

، مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ...

09:45 | بدھ دسمبر 3، 2025

جنوبی ایشیا: جمہوریت کے نام پر سکڑتی اپوزیشن/عدنان...

08:17 | اتوار نومبر 30، 2025

یو این رپورٹ/بیروزگاری اور معاشی مواقع کی کمی...

19:05 | جمعہ نومبر 28، 2025

’تیجس پائلٹ کی موت کو عزت دینے کے...

12:39 | جمعرات نومبر 27، 2025

جوہری جنگ کا امکانی منظرنامہ/جمیل اختر

15:54 | جمعرات نومبر 20، 2025

1947 کا وہ زخم جس سے اب بھی...

15:30 | جمعہ نومبر 7، 2025

بار بار آنے والی تباہی: موسمیاتی تبدیلی پاکستان...

15:19 | منگل نومبر 4، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ