Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

یو این رپورٹ/انٹرنیٹ بند ہونے سے افغان خواتین اور لڑکیوں پر کیا گزرتی ہے؟

by TAK 16:06 | ہفتہ اکتوبر 25، 2025
16:06 | ہفتہ اکتوبر 25، 2025 55 views
55
افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔
30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔
افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور خواتین کو ریاضی سے لے کر سائنس تک کئی مضامین کی تعلیم دیتی ہیں۔
اس ریڈیو کا عارضی طور پر بند ہونا اس بات کی واضح مثال ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کس طرح متاثر ہوتی ہے۔
افغانستان میں انٹرنیٹ اور موبائل فون نیٹ ورک ایسے وقت بند ہوئے جب ملک کا مشرقی حصہ زلزلے سے بری طرح متاثر ہوا ہے، شمالی علاقوں میں قحط جیسے حالات ہیں اور ہمسایہ ملک ایران اور پاکستان سے بڑی تعداد میں مہاجرین واپس آ رہے ہیں۔ ان حالات نے خواتین اور لڑکیوں کی زندگی کو اور بھی مشکل بنا دیا ہے۔
ملک میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے عرفات جمال نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطوں کو بند کرنا بالکل غیرضروری ہے اور ایسے اقدامات سے افغان لوگوں کی زندگی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
خواتین کے لیے انٹرنیٹ کی اہمیت
ایک افغان خاتون سما نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن) کو بتایا کہ انٹرنیٹ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے خواتین کام کر سکتی ہیں، چھوٹے پیمانے پر کاروبار چلا سکتی ہیں اور اپنی تیار کردہ مصنوعات فروخت کر سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آن لائن دکان چلاتی ہیں اور اس طرح اپنے مالی مسائل حل کر کے خودکفالت کی جانب گامزن ہیں۔
جب انٹرنیٹ بند ہوا تو سما سمیت کئی خواتین اپنی آمدنی کا واحد ذریعہ ایک ہی رات میں کھو بیٹھیں۔ ‘یو این ویمن’ کے مطابق، افغانستان میں انٹرنیٹ اور فون بند ہونے کے اثرات خواتین اور لڑکیوں پر شدید طور سے مرتب ہوئے ہیں۔ ایسے اقدامات بہت سی خواتین کے لیے سیکھنے، کمانے اور معاشرے سے جڑنے کے آخری ذریعے کو بھی بند کر دیتے ہیں۔
اگرچہ افغانستان میں انٹرنیٹ تک رسائی بڑی حد تک بحال ہو چکی ہے لیکن اس سے یہ بات واضح ہو کر سامنے آئی ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے تعلیم، اظہار اور سہولیات تک رسائی کا یہ ذریعہ کسی بھی لمحے بند کیا جا سکتا ہے۔
‘یو این ویمن’ کے مطابق، یہ ایک تلخ یاد دہانی ہے کہ ڈیجیٹل دنیا غیر جانبدار نہیں ہے اور ان حالات میں افغانستان میں خواتین کی تعلیم، ذہنی صحت اور روزگار داؤ پر لگ چکے ہیں۔
شفقنا اردو
ہفتہ، 25 اکتوبر 2025
نوٹ: شفقنا نے یہ رپورٹ یو این سے لی
اقوام متحدہانٹرنیٹ بندشطالبان حکامیو این ایچ سی آر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور پاکستان کی عسکری ناگزیریت/جمیل اختر
اگلی پوسٹ
پاک افغان مذاکرات: پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

یو این او ڈی سی رپورٹ/ہر روز 137...

15:52 | اتوار دسمبر 14، 2025

سوڈان: یو این امن مشن پر ڈرون حملے...

03:37 | اتوار دسمبر 14، 2025

موسمی شدت سے غزہ میں بیماریوں کا خطرہ...

08:06 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

 افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پاکستان، کے لیے...

04:16 | جمعرات دسمبر 11، 2025

انسانی حقوق کمیشن رپورٹ:  بھارت میں  مسلمانوں سمیت...

15:10 | بدھ دسمبر 10، 2025

افغانستان میں امریکی اسلحہ ٹی ٹی پی کے...

06:58 | پیر دسمبر 8، 2025

گیٹس فاؤنڈیش رپورٹ/غیر ملکی امداد میں کمی، رواں...

15:51 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

اقوام متحدہ کے ماہرین کا مقبوضہ کشمیر میں...

09:43 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیا...

04:31 | جمعہ دسمبر 5، 2025

یقین کیا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے...

04:27 | جمعہ دسمبر 5، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ