65
اس کے خلاف ردعمل ڈاکٹرز اور ان کی ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی آیا ہے۔ ڈاکٹرز بار بار متنبہ کر رہے ہیں کہ بعض مشہور کمپنیاں جن کی دوائیں پوری دنیا کو سپلائی ہوتی ہیں، انٹی بائیوٹک اور زندگی بچانے والی ادویات کے بجائے زیادہ لاگت والی ایسی ادویات بنانے پر توجہ دے رہی ہیں جن پر منافع کی شرح زیادہ ہے اور جو ایک مخصوص طبقے کے افراد ہی برداشت کرسکتےہیں۔
