Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

عمران خان کی وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کو کابینہ خود تشکیل دینے کی ہدایت

by TAK 09:12 | بدھ اکتوبر 29، 2025
09:12 | بدھ اکتوبر 29، 2025 56 views
56
شفقنا اردو: خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا، جس کے بعد عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم نے نئے وزیرِاعلیٰ کو بتایا کہ انہیں صوبائی کابینہ تشکیل دینے کا ’مکمل اختیار‘ حاصل ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی تیسری بار بظاہر صوبائی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے تاکہ عمران خان سے ملاقات کر سکیں، تاہم عدالت کے احکامات کے باوجود انہیں پارٹی سربراہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
دریں اثنا، صوبائی اسمبلی میں خیبر پختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کابینہ نہ بننے کے باعث حکومت کے امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔
قانون سازوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ کابینہ کی تشکیل میں طویل تاخیر صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی وزیرِ اعلیٰ کو ملاقات سے روک دیا گیا تھا، جس پر انہوں نے مختصر دھرنا دیا اور خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے تھے، اس بار انہوں نے کہا کہ وہ اس پابندی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست جمع کروائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ان کا آئینی حق ہے، کیوں کہ انہیں عمران خان نے نامزد کیا اور وہ خیبر پختونخوا کے عوام کے نمائندہ ہیں۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ وہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے پارٹی بانی سے رہنمائی لینا چاہتے ہیں اور عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی وزرا کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
تاہم، عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خانم (جنہیں پیر کے روز اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت ملی تھی) نے صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ سہیل آفریدی کابینہ کی تشکیل کا عمل آگے بڑھائیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خانم نے کہا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے ایک پیغام لائی ہیں، کیوں کہ وہ عمران خان سے ملاقات نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ وزیرِ اعلیٰ اپنی مرضی سے اور حالات کے تقاضوں کے مطابق کابینہ تشکیل دیں۔
پیغام میں وزیرِ اعلیٰ آفریدی سے کہا گیا کہ وہ ’مختصر ٹیم منتخب کریں‘، عمران خان نے صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے افراد کے لیے کوئی نام تجویز نہیں کیے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کی بطور قومی اسمبلی قائدِ حزبِ اختلاف تقرری میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا، پارٹی کی جانب سے عمران خان کے پیغامات صرف سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا ہی پہنچائیں گے تاکہ کسی قسم کے ابہام سے بچا جا سکے۔
غزہ میں پاکستانی فوج کی تعیناتی
ادھر تحریکِ انصاف نے وفاقی حکومت سے غزہ میں پاکستانی فوج کی ممکنہ تعیناتی سے متعلق خبروں پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج کو غزہ بھیجنے کا فیصلہ نہایت حساس قومی معاملہ ہے، جسے صرف شفاف مشاورت اور وسیع قومی اتفاقِ رائے سے ہی طے کیا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت پارلیمنٹ، سیاسی قیادت اور قوم کو اعتماد میں لے۔
اڈیالہ جیلپاکستان تحریکِ انصافپی ٹی آئیسہیل آفریدی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاک افغان استنبول مذاکرات ناکام ہوگئے: وزیر اطلاعات
اگلی پوسٹ
تحریک لبیک کے سربراہ سمیت تحریک کے 290 ارکان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

13:37 | پیر دسمبر 15، 2025

صرف بانی پی ٹی آئی کی کال کا...

04:59 | پیر دسمبر 15، 2025

خان نے خود اور PTI کو بُرا پھنسا...

13:48 | اتوار دسمبر 14، 2025

سیاسی کشمکش میں نئی شدت معاشی استحکام کے...

13:48 | اتوار دسمبر 14، 2025

سیاسی عدم استحکام کے محرک: فیض حمید کی...

13:48 | اتوار دسمبر 14، 2025

سیاسی حالات اور انتباہ کا موسم/سید مجاہد علی

13:47 | اتوار دسمبر 14، 2025

کیا عمران خان کو سزائے موت ہو گی؟سید...

14:49 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

فیض حمید کیس، کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی/آصف...

14:48 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

’غیر معمولی‘ پریس کانفرنس کے بعد کا پاکستان/محمد...

14:48 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

عمران خان کے ’غیر انسانی حراستی حالات‘ کا...

08:36 | ہفتہ دسمبر 13، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ