Top Posts
ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ...
پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے عہدے...
اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق...
پاکستان نے مزید 100 ٹن امدادی سامان غزہ...
امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسرائیل کا...
: پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز...
 فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیمی معاہدے...
بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کو تیار...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی  ماسکو میں...
گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

پاکستان کا ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

by TAK 11:10 | جمعرات اکتوبر 30، 2025
11:10 | جمعرات اکتوبر 30، 2025 99 views
99
شفقنا اردو: پاکستانی فوج نے جمعرات کو کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود کا نائب سرحد پار افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فوج سے جھڑپ میں مارا گیا۔
پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتی ہے، خصوصاً کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان میں سرگرم ہے اور وہاں سے پاکستان میں حملوں میں مصروف ہے اور طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکے، تاہم طالبان اس کی تردید کرتے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ 29 اور 30 کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں پاکستان افغانستان سرحد کے قریب ایک گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت محسوس کیا، جو سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
’مہارت سے کی گئی کارروائی میں اہم خارجی رہنما قاری امجد عرف مفتی مظہیم سمیت چار خوارج مار دیے گئے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا: ’مارا گیا خارجی کمانڈر امجد، خارجی نور ولی محسود کا نائب اور انڈین آلہ کار تنظیم فتنہ الخوارج کی رہبر شوریٰ کا سربراہ تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور حکومتِ پاکستان نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق وہ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں کی قیادت افغانستان میں موجود رہتے ہوئے پاکستان کے اندر دراندازی کی کوششیں کر رہی ہے۔
’پاکستان ایک بار پھر اس امر پر زور دیتا ہے کہ عبوری افغان حکومت عملی اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جا سکے۔ یہ واقعہ اس موقف کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین بدستور فتنہ الخوارج کے خوارج کے لیے محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔‘
اس سے قبل پاکستانی فوج نے جمعرات کو کہا تھا کہ 28 اور 29 اکتوبر کو بلوچستان میں دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران انڈین پراکسی ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے 18 عسکریت پسند مارے گئے۔
پاکستانی حکام بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیموں کو انڈین پراکسی ’فتنہ الہندوستان‘ قرار دیتے ہیں۔ یہ تنظیمیں سکیورٹی فورسز، حکومتی تنصیبات اور ترقیاتی منصوبوں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں۔ اسلام آباد ان تنظیموں پر انڈیا سے مالی اور لاجسٹک مدد کا بھی الزام لگاتا ہے، جسے نئی دہلی مسترد کرتا ہے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’ضلع کوئٹہ میں واقع چلتن پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک آپریشن کیا گیا۔‘
بیان کے مطابق کارروائی کے دوران پاکستانی فوج نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ’انڈین حمایت یافتہ 14 دہشت گردوں‘ کو مار دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک اور خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی گئی، جہاں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے چار عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ مارے گئے عسکریت پسند دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینیٹائزیشن کارروائیاں جاری ہیں تاکہ کسی بھی دیگر انڈین حمایت یافتہ عسکریت پسند کا خاتمہ کیا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور شدہ قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔‘
افغانستانٹی ٹٰی پیکالعدم تحریک طالبان پاکستاننور ولی محسود
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں پولیس کی خون ریز کارروائی میں 132 شہری ہلاک ہوگئے
اگلی پوسٹ
غزہ: ہم زندہ تو بچ گئے، مگر پہلے جیسے نہیں رہے/سارہ عوض

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: آسٹریلیا کی جانب...

10:36 | منگل نومبر 18، 2025

کیا طالبان افغانستان کو مزید برباد کرنا چاہتے...

15:41 | اتوار نومبر 16، 2025

دہشت گردی کی نئی لہر

14:11 | جمعہ نومبر 14، 2025

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...

09:41 | جمعہ نومبر 14، 2025

امن جرگہ میں اتفاق رائے کے لیے پی...

12:40 | جمعرات نومبر 13، 2025

افغان حکومت خطے میں امن کو یقیینی بنانے...

05:19 | جمعرات نومبر 13، 2025

پاکستان کے محفوظ ترین شہر پر حملہ، کیا...

13:18 | بدھ نومبر 12، 2025

افغانستان، دہشت گردوں سے فاصلہ اختیارکرے

13:17 | بدھ نومبر 12، 2025

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام دہشت...

03:52 | بدھ نومبر 12، 2025

وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملہ: تمام طلبہ...

14:42 | منگل نومبر 11، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • ٹرمپ انتظامیہ روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے خفیہ منصوبہ بنانے لگی

  • پنجاب حکومت نے ٹی ایل پی کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کر دیئے

  • اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد برائے حق خود ارادیت متفقہ طور پر منظور کر لی

  • پاکستان نے مزید 100 ٹن امدادی سامان غزہ روانہ کردیا

  • امن معاہدے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسرائیل کا لبنان پر حملہ: 13 افراد جاں بحق

  • : پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

  •  فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں: محمد بن سلمان

  • بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کرنے کو تیار تھا: امریکی صدر کا دعویٰ

  • نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی  ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات: اقتصادی تعاون پر بات چیت

  • گزشتہ سال 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑگئے

  •   امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پراتفاق: وائٹ ہاؤس اعلامیہ

  • کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم کی باضابطہ اجازت دے دی: رہنما سکھ فار جسٹس تحریک

  • پنجاب حکومت دیگر صوبوں میں بھی ٹی ایل پی کا پیچھا کرے گی

  • الفاشر کا قصائی: سوڈان کی اذیت کیسے اس کا تماشا بن گئی/احمد مغل

  • واٹس ایپ کا وہ خفیہ فیچر جس سے آپ کسی نمبر کو سیو کیے بغیر بھی مسیج بھیج سکتے ہیں

  • وزن گھٹانے والی ادویات کچھ لوگوں میں آنکھ کے امراض کا سبب بن سکتی ہیں

  • جرمنی نے اسرائیل پر اسلحہ برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

  • ناروے نے اٹلی کو شکست دے کر 28 سال بعد فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنا لی

  • حسینہ شیخ کی سزائے موت سے نہ امن آئے گا اور نہ جمہوریت/سید مجاہدعلی

  • نیا سماجی معاہدہ ناگزیر ہو چکا ہے/ڈاکٹر راجہ قیصر احمد

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

  • سی سی پی او لاہور نے آئی جی کے ‘اختیارات’ کو چیلنج کرکے نیا ‘پنڈورا بکس’ کھول دیا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ