Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

’نئے کپتان کے پرانے کھلاڑی‘، کیا ارکانِ کابینہ کا انتخاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کیا؟/فیاض احمد

by TAK 08:00 | اتوار نومبر 2، 2025
08:00 | اتوار نومبر 2، 2025 54 views
54
یہ تحریر اردو  نیوز میں شائع ہوئی
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دو ہفتے کی تاخیر کے بعد بالآخر 13 اراکین پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے نومنتخب اراکین نے جمعے کو گورنر ہاوس پشاور میں حلف اٹھایا اور پھر اراکین کو قلمدان بھی حوالے کیے گئے۔
کابینہ میں 10 صوبائی وزرا دو مشیر جبکہ ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ کابینہ میں شامل زیادہ وزراء سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ کابینہ میں رہ چکے ہیں۔
سہیل آفریدی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی اس لیے ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے فی الوقت مختصر کابینہ تشکیل دی ہے مگر عمران خان سے ملاقات کے بعد مزید اراکین کابینہ میں شامل کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں کچھ نئے نام شامل کئے سابق وزراء کے ساتھ ورکنگ ریلیشن بہتر تھی اس لیے انہیں دوبارہ خدمت کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کی کارکردگی ہے انہیں کام کرنا چاہیے۔

کابینہ میں شامل اراکین کون ہیں؟ 

خیبر پختونخوا کابینہ کے اراکین میں مینہ خان آفریدی کا نام پھر سے شامل کیا گیا ہے جو سابق صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم رہ چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
صوبائی وزراء میں ارشد ایوب سابق وزیر بلدیات، سابق وزیر برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی، سابق وزیر قانون آفتاب عالم، سابق وزیر قانون فضل شکور، خلیق الرحمن، ریاض خان، فخر جہاں، عاقب اللہ اور فیصل خان شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مشیروں میں مزمل اسلم سابق مشیر خزانہ اور تاج محمد کا نام شامل ہے جبکہ کابینہ میں پہلی بار شفیع جان کو شامل کیا گیا ہے۔

بیرسٹر سیف کابینہ سے فارغ 

گزشتہ دو حکومتوں میں کابینہ کا حصہ رہنے والے سابق مشیر بیرسٹر سیف کا نام نئی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ بیرسٹر سیف نہ صرف حکومت کی ترجمانی کرتے تھے بلکہ انہیں بانی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کرنے اور پیغام رسانی کے لیے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم اس بار حکومت کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے کئی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
تجزیہ کار ڈاکٹر شعیب انور نے موقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ نے بیرسٹر سیف کو کابینہ میں شامل نہ کرکے ورکرز کو پیغام دیا کہ وہ سابق وزیراعلیٰ سے مختلف ہیں ان کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ بھی مشیر اطلاعات رہ چکے ہیں جبکہ نو مئی کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے بھی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کی ٹیم نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ چل سکے گی؟ 

سیاسی مبصرین کی رائے ہے کہ سہیل آفریدی ایک جذباتی نوجوان اور ورکر طبقے سے ہیں مگر وہ علی امین گنڈاپور کی ٹیم میں بطور معاون خصوصی کام کر چکے ہیں۔ سہیل آفریدی نہ صرف سابق وزیراعلیٰ گنڈاپور کے قریب رہے بلکہ اسلام آباد کے احتجاج میں بھی ورکرز کے ساتھ پیش پیش رہے۔
ڈاکٹر شعیب انور کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے سامنے گورننس کے ساتھ عمران خان کی رہائی کا اہم ٹاسک موجود ہے۔ ’سہیل آفریدی نئی ٹیم کے ساتھ کسی بھی قیمت پر رسک نہیں لینا چاہتے اس لیے پرانے چہروں کو شامل کیا، کابینہ کی پرانی ٹیم کے ساتھ علیمہ خان کا کوئی تنازع نہیں تھا مسئلہ صرف علی امین کے ساتھ تھا جس کی وجہ سے تناؤ پیدا ہوا۔‘

مسلسل چوتھی مرتبہ وزیر بننے والا رکن اسمبلی 

سینیئر صحافی شمیم شاہد نے بتایا کہ کابینہ میں سوات سے تعلق رکھنے والا ایک ایسے رکن بھی شامل ہیں جو پی ٹی آئی کے تمام وزراء اعلیٰ کے ساتھ بطور صوبائی وزیر کابینہ میں کام کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’ڈاکٹر امجد علی پرویز خٹک کے ساتھ کابینہ میں تھے، پھر سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں صوبائی وزیر بنے، اس کے بعد علی امین گنڈاپور کے ساتھ بھی کابینہ میں شامل کیے گئے۔‘
سینیئر صحافی شمیم شاہد کے مطابق ڈاکٹر امجد کو نئی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ انہیں اس بار بھی پسندیدہ قلمدان سونپا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی کابینہ سے کوئی کارکردگی کی توقع نہیں ہے تمام چہرے پرانے ہیں۔ ان میں کوئی وزیر رہ چکا ہے جبکہ کچھ معاون خصوصی کے طور پر سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کر چکے ہیں ۔
شمیم شاہد نے کہا کہ ’ایک نیا چہرہ کابینہ میں لایا گیا ہے جس نے ایوان میں بیٹھ کر دوسری سیاسی جماعت کے لیڈر کو گالی دی، یہی ان کی کارکردگی تھی۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’نئی کابینہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سیلکشن ہے یا کسی اور کی، یہ بھی آگے چل کر پتا چل جائے گا۔‘

کابینہ سے بہتری کی امید 

صحافی محمد فہیم کی رائے ہے کہ کابینہ کے اراکین تجربہ کار ہیں۔ انہیں کابینہ میں دوبارہ شامل کرنا خوش آئند ہے، کابینہ کے یہ اراکین علی امین گنڈاپور کی ٹیم نہیں تھی بلکہ بانی چئیرمین عمران خان کے کہنے پر یہ ٹیم بنائی گئی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ ’تین نئے ارکان شامل کیے گئے باقی 10 پہلے بھی کابینہ میں رہ چکے ہیں، یہ ایک اچھی روایت ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی کابینہ کو واپس لایا گیا ہے۔‘
صحافی محمد فہیم کے مطابق کابینہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کے لیے نہیں بلکہ دفتری امور چلانے کے لیے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’علی امین کی ٹیم کی کارکردگی اچھی تھی اسی لیے انہیں دوبارہ موقع دیا گیا ہے۔‘
محمد فہیم کے مطابق کابینہ کے بننے سے عمران خان کی رہائی کی تحریک پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔
’بیرسٹر سیف کو واپس کابینہ میں لینے کے لیے عمران خان سے مشورہ کیا جائے گا کیونکہ اس سے قبل بھی ان کے کہنے پر بیرسٹر سیف کو لایا گیا تھا۔‘
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
ارشد ایوب سابق وزیر بلدیات،سابق وزیر قانون آفتاب عالمعمران خانوزیراعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ٹی 20 سیریز: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز-2 سے اپنے نام کر لی
اگلی پوسٹ
غزہ میں بین الاقوامی فورس کو اقوامِ متحدہ کا مینڈیٹ حاصل ہونا چاہیے: اردن اور جرمنی کا مشترکہ مؤقف

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی...

03:54 | جمعرات دسمبر 4، 2025

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود...

03:51 | جمعرات دسمبر 4، 2025

عمران خان سے بہن کی ملاقات بیرسٹرگوہرکے رابطوں...

04:06 | بدھ دسمبر 3، 2025

بانی پی ٹی آئی صحت یاب ہیں: بہن...

15:14 | منگل دسمبر 2، 2025

عمران خان کہاں اور کس حال میں ہیں؟

13:29 | منگل دسمبر 2، 2025

جس میں ہمت ہے گورنر راج لگا کر...

08:23 | منگل دسمبر 2، 2025

پی ٹی آئی احتجاج: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد...

04:14 | منگل دسمبر 2، 2025

جیل میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی/سید...

15:13 | اتوار نومبر 30، 2025

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اڈیالہ کے چکر، خیبر...

16:15 | ہفتہ نومبر 29، 2025

عمران خان کی رہائی۔ سنجیدہ حکمتِ عملی کی...

16:15 | ہفتہ نومبر 29، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ