Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

جہادِ افغانستان کے اثرات/وارث رضا

by TAK 13:19 | پیر نومبر 3، 2025
13:19 | پیر نومبر 3، 2025 44 views
44
یہ تحریر ایکسپریس نیوز میں شائع ہوئی
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 1988 کے جنیوا معاہدے کے تحت جب 15 فروری 1989 کو روسی فوجیں گورباچوف کے پراسترائیکا اورگلاسنوسٹ فلسفے کے تحت افغانستان کو چھوڑکر واپس چلی گئیں تو جنرل ضیاء کی موت کے بعد، افغان جہاد امریکا نے پاکستان کی مدد سے جاری رکھا۔
بعد ازاں پیپلزپارٹی حکومت کے وزیر داخلہ جنرل نصیر اللہ بابر نے پاکستان ہی میں طالبان کی تشکیل کا اعلان کیا اور وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے طالبان کی تشکیل کو درست عمل قرار دیا، اس عمل کے دوران امریکا اور نیٹو کی فوجی قیادت کا خیال تھا کہ پاکستان کی مدد و تعاون سے روس کے افغانستان سے انخلا کے بعد روس کی افواج کی جگہ طالبان کی گوریلا فوج امریکی ایما پر افغانستان میں امریکی من مرضی کے تحت پالیسیوں پر عمل کرے گی۔
یاد رہے کہ امریکی ڈالرزکی خطیر رقم اور فلاحی پلاٹ دینے کی پالیسیوں کے تحت بعض مدارس طالبان کی تربیت کے لیے قائم کیے گئے جہاں طلبہ کو جہادی لٹریچر پڑھایا گیا بلکہ یہی جہادی لٹریچر عسکری تربیت کے لیے بھی لازم قرار دیا گیا، تاکہ طالبان جہادیوں کی حمایت جاری رہے اور امریکی ڈالرز آنے کا سلسلہ کسی طور نہ رک سکے۔
افغانستان سے روس کے انخلا کو جہاد افغانستان کی فتح قرار دیا گیا تھا، جب کہ یہ نہ جہاد افغان کی فتح تھی اور نہ ہی روس کی پسپائی تھی، بلکہ یہ وہ جال تھا کہ جس جال سے روس نے نکل کر امریکا سمیت تمام افغان جہادیوں کو افغانوں سے نمٹنے کا ایک چیلنج دیا تھا، یہ اُس وقت کے روس کی وہ سیاسی یا فوجی حکمت عملی تھی جو بظاہر شکست نظر آرہی تھی مگر دوسرے لمحے ہی روسی فوج کا انخلا روس کا وہ دور رس قدم تھا جو کہ مستقبل میں امریکی سازش اور ان کے حمایتی افغان جہادیوں کے لیے ایک ایسا امتحان تھا، جس کو آج تک حکومتیں حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
افغان اور پاکستان کے اس نظریاتی جنگ کے تضادات کا اندازہ اس وقت سے ہونا شروع ہو گیا تھا جب دیر اور سوات میں نفاذ شریعت محمدی کے مولانا صوفی محمد افغانستان کے ہزاروں جہادیوں سمیت لوٹے اور انھوں نے ملک میں شریعت محمدی نافذ کرنے کی تحریک کا آغازکیا۔
ابتدا میں یہ تحریک ایک مذہبی مقاصد کے لیے سمجھی گئی مگر بعد میں صوفی محمد کی یہ تحریک متشدد ہوتی چلی گئی،جس پر خیبر پختونخوا میں امن کی خاطر تحریک شریعت محمدی اور خیبر پختونخوا کی حکومت کے مابین 6 نکاتی ’’امن فارمولا‘‘ طے پایا، جس کے مطابق شریعت محمدی تحریک نے ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے یا کسی بھی متشدد کارروائی سے خود کو الگ رکھنے کا وعدہ تحریر میں کیا۔
جب اس 6 نکاتی فارمولے کا اعلان صوفی محمد نے ایک جلسے میں کیا تو اعلان طے شدہ فارمولے کے بالکل برعکس تھا۔ اس سلسلے میں جب تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ مولانا صوفی محمد نے دستخط شدہ معاہدے کو جلسہ عام میں خود پیش کرنے اور پڑھنے پر اصرارکیا۔
لیکن ہوا یہ کہ انھوں نے معاہدے کی شرائط پڑھنے کے بجائے عوامی اجتماع میں جمہوریت کو غیر اسلامی اور حکومت کے خلاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی مسلح مزاحمت کو جائز قرار دے دیا، جب کہ تحریری معاہدے میں یہ کہا گیا تھا کہ دونوں کالعدم تنظیموں کا شرعی نظام کے نفاذ کا مطالبہ تسلیم کیے جانے کے بعد اب ہر قسم کی مسلح مزاحمت کے خاتمے اور ہتھیار پھینکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس وقت خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے انکشاف کیا تھا کہ بعد میں مولانا صوفی محمد نے بتایا کہ جلسہ عام میں معاہدے کی شرائط پڑھنے کی صورت میں انھیں دو خودکش بمباروں کے ذریعے ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
2009 کے اوائل میں صوفی محمد کے داماد مولانا فضل اللہ کے سوات میں پرتشدد حامیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تو تحریک طالبان کا فضل اللہ گروپ افغانستان چلا گیا، اسی کارروائی کے دوران مولانا فضل اللہ اچانک غائب ہوگئے اور بعد میں انھوں نے بی بی سی کو ٹیلی فون کر کے افغانستان چلے جانے کی تصدیق کی اور ان کی پاکستان کے کسی علاقے میں موجودگی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسی دوران فضل اللہ سمیت دیگر شدت پسندوں نے افغانستان کے علاقوں کنڑ اور نورستان میں محفوظ ٹھکانے بنا لیے تھے اور وہ وہیں سے پاکستانی علاقوں میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرتے رہے، جن میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا حملہ بھی شامل ہے جس میں 148 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے بیشتر بچے تھے۔
2021 میں جب امریکی فوجوں کو افغانستان سے نکال کر طالبان نے کابل پر قبضہ کیا تو کابل یا افغانستان کی قبضہ کی گئی حکومت کے تین فریق اس وقت افغانستان کا نظم و نسق اپنے اپنے مضبوط علاقوں کی بنیاد پر چلا رہے ہیں، جن میں جنوب مغربی افغانستان کو مرکزی دھارے میں شامل طالبان کنٹرول کرتے ہیں، ان کا اصل مرکز قندھار میں ہے۔
حقانی نیٹ ورک جنوب مشرقی افغانستان پر قابض ہے اور شمالی افغانستان میں غیر پشتون افغان طالبان اور وسط ایشیائی جنگجوؤں پر مشتمل گروہ ہے جس کے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔
اہم سوال یہ ہے کہ افغانستان کی مذکورہ حکومت کی تثلیث میں اہم کردار ادا کرنے والے افراد کو کس نے افغانستان میں حکومت کی موجودہ تثلیث بنانے کا فارمولا دیا؟ اور وہ کونسے عوامل تھے کہ کچھ قوتیں افغانستان کی موجودہ حکومت کے قیام کے لیے متحرک ہوئی تھیں، افغانستان کی موجودہ قیادت کے معاملے میں یہ رازکب تک سر بستہ رہے گا، یہ ابھی دیکھنا باقی ہے۔
مگر قرائن اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کا تحریک طالبان کی جانب نرم رویہ یہ ضرور بتاتا ہے کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کو بچانے میں وہ طاقت بہت مستعدی کے ساتھ ان کی پشت پر ہے۔
جنگ زدہ ماحول کے اس پیچیدہ دوراہے اور طالبان کی جانب سے مسلسل دہشت گرد کارروائیوں کے نتیجے میں سب سے اہم سوال ریاستی اداروں کی کارکردگی اور بقا کا ہے،اسی لیے موجودہ حکومت ریاستی بیانیے کے حوالے سے ’’افغانستان کی طالبان حکومت‘‘ کی پالیسیوں اور در اندازی پر سخت موقف کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔
دوحہ اور استنبول میں مذاکرات کے تین، چار دورکے بعد بھی افغانستان میں طالبان حکومت کے نمایندے کسی بھی طرح کی تحریرکی صورت میں پاکستان کے اندر ٹی ٹی بی کی دراندازی روکنے کی کوئی ٹھوس ضمانت فراہم نہیں کر پائے جس کے نتیجے میں یہ مذاکرات بے نتیجہ یا ناکام رہے، گوکہ اب دوبارہ میزبان ممالک کے اصرار پر مذاکرات شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔
تحریک طالبان کے دہشت گردوں کو واپس لانے کی پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی کے ضمن میں خطے میں تحریک طالبان کی دہشت گردی نہ صرف پاکستان بلکہ روس اور چین کی اقتصادی ترقی میں بھی وہ اہم رکاوٹ کے طور پر سامنے آئی ہے جس پر پاکستانی حکومت کی جانب سے خطے کی دہشت گردی سے نمٹنے کا سخت موقف ایک حوصلہ افزا بات ہے۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کااس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
افغان جہادپاکستان پیپلز پارٹیجینیو معاہدہ 1988گورباچوفوزیر داخلہ جنرل نصیر اللہ بابر
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
پاکستان میں افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی میں افغان فوج کے سپاہی بھی ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
اگلی پوسٹ
سوڈان: ایک بھولے بسرے بحران کی خونریز داستان/اکرم ثاقب

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...

13:37 | پیر دسمبر 15، 2025

افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر...

16:13 | جمعہ دسمبر 12، 2025

پی ٹی آئی کا سیاسی سطح پر پیپلز...

04:31 | جمعرات دسمبر 11، 2025

ستائیسویں ترمیم کے بعد/جاوید قاضی

14:35 | پیر دسمبر 8، 2025

ہماری اشرافیہ کو تھوڑا سا تو ڈرنا چاہیے/شہزاد...

13:47 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

کیا پاکستان میں سیاست واقعی ختم ہو رہی...

10:45 | منگل نومبر 25، 2025

آزادکشمیر تحریک عدم اعتماد کامیاب: راجہ فیصل ممتاز...

13:30 | پیر نومبر 17، 2025

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق...

04:16 | پیر نومبر 17، 2025

ستائیسویں آئینی ترمیم، حمایت کے بدلے حکومت سے...

13:01 | ہفتہ نومبر 8، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ