Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

افغانستان سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی آپریشن کا آپشن لازم ہے: خواجہ آصف

by TAK 04:29 | جمعرات نومبر 6، 2025
04:29 | جمعرات نومبر 6، 2025 47 views
47
شفقنا اردو: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے حوالے سے کہا ہے کہ ناکامی کی صورت میں ’فوجی آپشن‘ استعمال کرنا پڑے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے ہماری سرزمین پر حملے نہ ہوں جسے افغان طالبان مانتے ہیں لیکن تحریری طور پر ضمانت نہیں دینا چاہتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ’اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے اور دراندازی ہوتی رہی تو فوجی آپشن استعمال کرنا پڑے گا۔‘
پاکستان اور افغانستان کے درمیان اکتوبر میں ہونے والی خونریز سرحدی جھڑپوں کے بعد قطر اور ترکی کی ثالثی میں دوحہ میں امن مذاکرات شروع ہوئے اور 19 اکتوبر کو جنگ بندی کا فیصلہ ہوا۔
بعد ازاں 25 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں چار دن تک جاری رہنے والا مذاکرات کا دوسرا دور بغیر کسی حتمی معاہدے کے اختتام پذیر ہوا تھا۔
پاکستان نے 29 اکتوبر کو استنبول مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری مخالف فریق پر ڈالی تھی، تاہم 30 اکتوبر کو میزبان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے افغانستان سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا، جس کے بعد جاری کیے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ فریقین نے سیزفائر کو برقرار رکھنے اور ایک نگرانی اور تصدیق کا نظام بنانے پر اتفاق کیا ہے، جس کا حتمی فیصلہ چھ نومبر کو استنبول میں ایک اجلاس میں کیا جائے گا۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا تھا کہ ملک کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک افغان طالبان کی قیادت سے دوبارہ مذاکرات کرنے کے لیے ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ استنبول میں ہونے والے تیسرے دور میں افغان وزیر دفاع نہیں آ رہے، اس لیے وہ بھی شرکت نہیں کر رہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا مشیر قومی سلامتی امور مذاکرات کے لیے جا رہے ہیں تو انہوں نے تائید نہیں کی بلکہ کہا کہ ’ورکنگ گروپ ان مذاکرات میں شریک ہوں گے۔‘
بقول وزیر دفاع: ’ترکی اور قطر کی کوششوں سے یہ مذاکرات ہو رہے ہیں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ آخری مذاکرات ہیں لیکن مذاکرات میں پیش رفت کا امکان کسی صورت رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اگر پیش رفت رد کر دی تو پھر مذاکرات لاحاصل ہو جائیں گے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’(افغان) طالبان سے جب مطالبہ کرتے ہیں تو گول مول بات کرتے ہیں اور تحریری یقین دہانی سے اجتناب کرتے ہیں، کیونکہ انڈیا کا کابل پر اثر رہا ہے اور انڈیا نہیں چاہے گا کہ یہ کامیاب ہوں۔ انڈیا کی دلچسپی یہ ہے کہ پاکستان کو یہاں سے دہشت گردی کے ساتھ الجھائے رکھے۔ گذشتہ مذاکرات میں بھی پہلے وہ مان جاتے تھے، پھر انہیں کوئی ٹیلی فون آتا تھا تو وہ اپنی بات سے پیچھے ہٹ جاتے تھے۔‘
پاکستان کا مؤقف رہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسند افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کرتے ہیں، جنہیں انڈیا کی سرپرستی حاصل ہے، تاہم افغان طالبان حکومت اور نئی دہلی اس کی تردید کرتے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا: ’ٹی ٹی پی ملوث تو ہے لیکن حالیہ چند ہفتوں میں ہونے والے حملوں میں 55 فیصد افغان شہری ملوث تھے، جس کا مطلب ہے کہ افغان بذات خود اس جنگ میں ملوث ہیں۔ پاکستانی طالبان اب کم رہ گئے ہیں۔ اب یہ ہائبرڈ طالبان ہیں، جس میں افغان بھی ہیں اور پاکستانی بھی۔‘
تجزیہ کاروں کے مطابق استنبول میں آج سے ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے دوران ان معاملات کو باضاطہ فریم ورک میں لایا جائے گا، جن پر مذاکرات کے پہلے دو ادوار میں گفتگو ہوئی تھی۔
دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دوحہ اور استنبول میں جو معاملات طے ہوئے تھے، اسے باضابطہ فریم ورک میں لایا جائے گا کہ افغان طالبان دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر بھی ختم کریں گے، وہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بھی ختم کریں گے اور لاجسٹک سپورٹ بھی ختم کریں گے۔‘
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’اب افغان طالبان کو آزاد ریاست کے طور پر فیصلہ کرنا ہے، کسی کی پراکسی بن کر فیصلہ نہیں کرنا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جب طالبان فیصلہ کریں تو وہ فیصلہ خطے کے عوام کے حق میں ہو، انہیں ثابت کرنا ہو گا کہ افغان طالبان اب گروہ یا جتھا نہیں رہے بلکہ ایک ریاست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ لیکن قطر اور ترکی اب پاکستان اور افغانستان کے مابین ضامن رہیں گے۔‘
افغان امور کی ماہر صحافی سمیرا خان سمجھتی ہیں کہ اگر بات صرف بیانات اور وعدوں تک محدود رہی تو یہ موقع بھی ضائع ہو سکتا ہے۔
انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا: ’استنبول میں ہونے والے پاکستان افغانستان مذاکرات ایک اہم مرحلہ ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی کمی، سرحدی کشیدگی اور دہشت گردی کے خدشات نے صورت حال کو پیچیدہ بنا رکھا ہے۔ ان مذاکرات کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب افغانستان طالبان جذبات اور کھوکھلی دھمکیوں سے ہٹ کر زمینی حقیقتوں کو تسلیم کریں، مشترکہ نگرانی کے قابل عمل طریقہ کار پر اتفاق کریں اور اعتماد سازی کے اقدامات کو ترجیح دیں۔ اگر بات صرف بیانات اور وعدوں تک محدود رہی تو پھر یہ موقع بھی ضائع ہو سکتا ہے۔‘
بقول سمیرا خان: ’استنبول مذاکرات تلخ تجربات کے باوجود ایک نئے آغاز کا موقع ہیں، لیکن مستقبل کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ الفاظ کتنی تیزی اور سنجیدگی سے عملی شکل اختیار کرتے ہیں۔‘
آئی ایس آئیپاکستان اور افغانستانٹی ٹٰی پیوزیر دفاع خواجہ محمد آصف
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ستائیسویں آئینی ترمیم 14 نومبر تک دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا
اگلی پوسٹ
سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

طالبان حکومت پر واضح کردیا کہ چند سو...

15:54 | ہفتہ نومبر 29، 2025

افغان رجیم ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی...

15:52 | ہفتہ نومبر 29، 2025

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی...

05:40 | جمعہ نومبر 28، 2025

پشاور، بنوں اور باجوڑ میں حملوں کے پیچھے...

15:33 | بدھ نومبر 26، 2025

یورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف اعلامیہ

12:39 | منگل نومبر 25، 2025

پاک افغان کشیدگی: حملے نہیں، سفارت کاری ہی...

13:30 | بدھ نومبر 19، 2025

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا...

09:59 | بدھ نومبر 19، 2025

کیا طالبان افغانستان کو مزید برباد کرنا چاہتے...

15:41 | اتوار نومبر 16، 2025

دہشت گردی کی نئی لہر

14:11 | جمعہ نومبر 14، 2025

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی...

09:41 | جمعہ نومبر 14، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ