Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا

by TAK 10:57 | جمعرات نومبر 6، 2025
10:57 | جمعرات نومبر 6، 2025 31 views
31
یہ تحریر ڈی ڈبلیو میں شائع ہوئی
نیویارک سٹی کے میئر کے طور پر زہران ممدانی کے غیر معمولی عروج نے یورپ کی بائیں بازو کی جماعتوں میں ایک نیا حوصلہ پیدا کر دیا ہے کہ اپنے ملکوں میں دائیں بازو کی قوتوں کے خلاف ایک بے جھجک اور انقلابی ایجنڈا حالات کو بدلنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
لندن سے برلن تک کی جماعتوں نے 34 سالہ ممدانی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ممدانی خود کو "ڈیموکریٹک سوشلسٹ” کہتے ہیں۔ کرایہ کنٹرول کے وعدے، اور امیروں پر ٹیکس لگانے کے منصوبے کی ان کی وائرل ویڈیوز، نے ایک ایسے شہر میں ووٹروں کے دلوں کو جیت لیا جو عالمی سرمایہ داری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
جرمنی کی دی لیفٹ پارٹی اور برطانیہ کی گرین پارٹی جیسی جماعتیں ممدانی کی جیت سے تحریک حاصل کرنے کی امید کر رہی ہیں۔ وہ اب یہ بات کھلے طور پر کہہ رہی ہیں کہ وہ اپنی پالیسیوں کو نرم نہیں کریں گی اور نہ ہی دائیں بازو کے مہاجرت مخالف بیانیے میں الجھیں گی۔
یہ کامیابی برطانیہ کی اہم بائیں بازو کی جماعتوں، جیسے کہ حکمران لیبر پارٹی، جو گزشتہ سال کی تاریخی انتخابی فتح کے بعد عوامی سروے میں گراوٹ کا شکار ہے، اور جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹس (ایس ڈی پی) کے لیے بھی غور و فکر کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔
زیک پولانسکی، جو اس سال برطانیہ اور ویلز کی گرین پارٹی کے پہلے یہودی اور کھلے عام ہم جنس پسند رہنما بنے، کو ممدانی سے اس بات پر تشبیہ دی جا رہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کرتے ہیں اور عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے دولت پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پولانسکی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے روئٹرز کو بتایا کہ ممدانی کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ”امید نے نفرت پر فتح حاصل کر لی ہے۔‘‘
پولانسکی نے کہا، ”یہ بہت اہم ہے، صرف اس لیے نہیں کہ یہ نیویارک کے لیے اہم ہے بلکہ دراصل اس لیے کہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دیتی ہے۔ یہ لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے اور اس عدم مساوات کو تسلیم کرنے کے بارے میں ہے جو نہ صرف نیویارک کے دل میں بلکہ صاف الفاظ میں کہیں تو دنیا کے بیشتر حصوں میں موجود ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”یہ اس بات کا اعلان ہے کہ ہمیں لوگوں کے بل کم کرنے چاہییں اور کروڑ پتیوں اور ارب پتیوں پر ٹیکس عائد کرنا چاہیے۔‘‘
پولانسکی کی پارٹی، جس نے 2024 میں صرف چار نشستیں حاصل کی تھیں، اب سروے میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
برطانیہ میں روزمرہ کی زندگی کی بڑھتی لاگت ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے، مثال کے طور پر مارچ 2023 میں خوراک کی قیمتوں میں افراطِ زر 19 فیصد تک پہنچ گیا، جو پچھلے 45 سال کی بلند ترین شرح تھی۔
وزیرِ خزانہ ریچل ریوز نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں "مشکل فیصلے” اور ممکنہ ٹیکسوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
جرمنی کی لیفٹ پارٹی، سیاسی طور پر منقسم منظرنامے میں، فروری میں ہونے والے وفاقی انتخابات میں ایک حیران کن پرفارمر ثابت ہوئی، اور اب وہ اگلے سال ہونے والے مقامی انتخابات،بشمول دارالحکومت برلن، میں اپنی مضبوط کارکردگی کو مزید آگے بڑھانے کی امید کر رہی ہے۔
دیگر یورپی بائیں بازو کی جماعتوں کی طرح، اس کے ارکان نے بھی انتخابی مہم کے دوران نیویارک کا دورہ کیا۔
جرمنی کی لیفٹ پارٹی کے سربراہ یان فان اکن نے روئٹرز سے گفتگو میں کہا، ”نیویارک کے لوگوں کو درپیش مسائل بالکل ویسے ہی ہیں جیسے ہم یہاں جرمنی میں لوگوں کے گھروں کے دروازوں پر سنتے ہیں۔ کرایے ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں، اور خوراک، بجلی، حرارت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتیں اجرتوں سے کہیں تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہیں۔‘‘
انہوں نے ایک ای میل میں کہا: ”ہم زہران ممدانی اور ان کی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھ رہے ہیں۔ ان کی انتخابی مہم اگلے سال برلن میں ہونے والے انتخابات کے لیے ایک بلیو پرنٹ کی حیثیت رکھتی ہے۔ زہران ممدانی کی فتح نے ہمیں نئی رفتار اور حوصلہ دیا ہے۔‘‘
جرمنی کی لیفٹ پارٹی بھی کرایہ کنٹرول اور مفت یا کم قیمت عوامی ٹرانسپورٹ کے حق میں مہم چلا رہی ہے، اور اس کا انداز نہایت صاف گو اور بے لاگ ہے۔ اس کی ایک انتخابی مہم کے پوسٹر پر لکھا تھا: ”ہم امیروں کے خلاف میدان میں اُترے ہیں، اور یہ کوئی دوسرا نہیں کر رہا۔‘‘
اسی طرح فرانس کے بائیں بازو کے رہنما بھی، جہاں 2027 تک صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، زہران ممدانی کی کامیابی سے متاثر اور پُرعزم نظر آئے۔
فرانس کی انتہائی بائیں بازو کی جماعت ‘فرانس ان باؤڈ‘ (ایل ایف آئی) کی رہنما مانون اوبری نے ایکس پر لکھا، ”بالآخر، پوری دنیا کی بائیں بازو کی جماعتوں کے لیے ایک سبق۔ ہم معاشی لبرل ازم کو کمزور کر کے نہیں جیتتے، بلکہ اس کے خلاف ڈٹ کر اور پوری قوت سے لڑ کر کامیاب ہوتے ہیں۔‘‘
جرمنی کی یونیورسٹی آف ہینوور کے سیاسی امور کے ماہر فلیپ کوئکر نے کہا کہ زہران ممدانی کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ وہ جماعتیں جو انتخابات جیتنا چاہتی ہیں، یا دائیں بازو کی عوامی (پاپولسٹ) جماعتوں کو ووٹروں کے نقصان سے بچنا چاہتی ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے بنیادی مسائل پر قائم رہیں اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے اپنے منفرد حل پیش کریں، بجائے اس کے کہ وہ دائیں بازو کی نقل کر کے مہاجر مخالف پالیسیوں کو اپنائیں۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
برلنجرمنی لیفٹ پارٹیحکمران لیبر پارٹیزہران ممدانیمئیر نیو یارکنیویارک سٹی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں
اگلی پوسٹ
27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ٹرمپ آج نیویارک کے پہلے مسلم میئر زہران...

04:26 | جمعہ نومبر 21، 2025

’زہران ممدانی کی جیت نے ثابت کیا کہ...

15:32 | پیر نومبر 10، 2025

زہران ممدانی کو ابھی بہت سی رکاوٹوں کا...

12:42 | جمعہ نومبر 7، 2025

زہران ممدانی کی جیت: جمہوریت کے لیے امید...

13:19 | جمعرات نومبر 6، 2025

 ظہران ممدانی کے میئر  بننے کے بعد اب...

04:20 | جمعرات نومبر 6، 2025

ظہران ممدانی کو ہرانے کے لیے ارب پتیوں...

04:05 | جمعرات نومبر 6، 2025

ٹرمپ کا دھچکا: مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک...

03:52 | بدھ نومبر 5، 2025

نیویارک میئرکا تاریخ سازالیکشن اور زُہران ممدانی/نسیم حیدر

15:02 | اتوار نومبر 2، 2025

مئیر بنا تو نیویارک آمد پر نیتن یاہو...

03:59 | ہفتہ ستمبر 13، 2025

برلن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ اور...

11:50 | پیر جولائی 28، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ