Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

27ویں ترمیم: کیا حکومت کے پاس پارلیمان میں مطلوبہ نمبرز پورے ہیں؟

by TAK 13:15 | جمعرات نومبر 6، 2025
13:15 | جمعرات نومبر 6، 2025 46 views
46
یہ تحریراردو نیوز  میں شائع ہوئی
پاکستان کی سیاسی راہداریوں میں ایک بار پھر آئینی ترامیم کا طوفان برپا ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نمبر گیم دیکھ کر لگتا ہے کہ اس بار حکومت کو وہ مسائل درپیش نہیں ہوں گے جو 26ویں آئینی ترمیم کے وقت پیش آئی تھیں۔
3  نومبر کو بلاول نے اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا ایک وفد صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کر چکا ہے اور پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حمایت طلب کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کے اعلان کے بعد سے نہ صرف اس معاملے پر بحث زور  پکڑ گئی ہے بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی اس حوالے سے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار 26ویں ترمیم کے برعکس، نمبر گیم کافی حد تک حکومت کے حق میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ترمیم جمعہ سات نومبر کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی، تاہم حکومت نے تاحال اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

26ویں ترمیم کا تلخ تجربہ اور نمبر گیم کی کشمکش

گذشتہ برس جب 26ویں آئینی ترمیم کا بل سامنے آیا تو حکومت کو اپنی دو تہائی اکثریت مکمل کرنے کے لیے دن رات ایک کرنا پڑا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کے باوجود چھوٹی جماعتوں، جیسے جے یو آئی ف، ایم کیو ایم اور دیگر کو منانے میں کئی ہفتے لگے.
مذاکرات، وعدے اور دباؤ کی سیاست دن رات ٹی وی سکرینوں پر چھائی رہی۔ بالآخر ترمیم تو منظور ہو گئی، مگر سیاست آج تک اس کے اثرات سے باہر نہیں آ سکی۔
اس وقت قومی اسمبلی میں حکومت کا انحصار آزاد اراکین اور چھوٹی پارٹیوں کی حمایت پر تھا، جبکہ سینیٹ میں صورت حال اس سے بھی زیادہ پیچیدہ تھی، جہاں اپوزیشن کا پلڑا بھاری تھا۔
لیکن 27ویں ترمیم کا معاملہ مختلف دکھائی دیتا ہے۔ بلاول کے ٹویٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) چھ نومبر کو صدر زرداری کی واپسی پر اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔
ترمیم کے مجوزہ نکات میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی، ججز کے ٹرانسفر کا طریقہ کار، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں صوبائی حصے کی ضمانت ختم کرنا، آرٹیکل 243 میں تبدیلی، تعلیم اور فیملی پلاننگ کو وفاق کے دائرہ کار میں واپس لانا اور الیکشن کمیشن میں تقرریوں سے متعلق ڈیڈ لاک ختم کرنا شامل ہیں۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ ترمیم ’حکومتی قیادت میں‘ آ رہی ہے، نہ کہ کہیں سے ’پیراشوٹ‘ کے ذریعے مسلط کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں نمبر گیم

27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت یعنی 224 ووٹ درکار ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ حکومت کو جے یو آئی ف کے بغیر بھی 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے، جو مطلوبہ تعداد سے 13 ووٹ زیادہ ہے۔
اس وقت حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں میں مسلم لیگ ن کے 125، پیپلز پارٹی کے 74، ایم کیو ایم پاکستان کے 22، مسلم لیگ ق کے پانچ اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے چار ارکان قومی اسمبلی ہیں۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ضیا، نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) جیسے اتحادی بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔ مزید برآں چار آزاد اراکین بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن کی تعداد 89 اراکین تک محدود ہے، جن میں 76 آزاد اراکین شامل ہیں۔ اگر جے یو آئی ف اپوزیشن میں جاتی ہے تو اس کے 10 ارکان، جبکہ بی این پی، مجلس وحدت مسلمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کا ایک ایک رکن بھی اس صف میں ہو گا۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی پوزیشن مضبوط ہے اور اسے 26ویں ترمیم کی طرح جے یو آئی ف کو منانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
بل اس ہفتے ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سینیٹ کی صورتحال

سینیٹ میں حکومت کے لیے صورت حال قدرے مشکل ضرور ہے، مگر ناممکن نہیں۔ یہاں دو تہائی اکثریت کے لیے 64 ووٹ درکار ہیں۔
اس وقت حکومتی اتحادی جماعتوں میں پیپلز پارٹی کے 26، مسلم لیگ ن کے 20، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے چار، ایم کیو ایم کے تین، مسلم لیگ ق اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔ یوں کل 61 اراکین بنتے ہیں، جبکہ اپوزیشن کے پاس 35 اراکین ہیں۔
حکومت کو باقی تین ووٹوں کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جے یو آئی ف یا آزاد اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
27ویں ترمیمبلاول بھٹو زرداریپاکستان پیپلز پارٹیمسلم لیگ نواز
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ممدانی کی جیت نے یورپ کی لیفٹسٹ پارٹیوں کو متحرک کر دیا
اگلی پوسٹ
الزامات، بداعتمادی اور آن لائن پروپیگینڈا: استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات سے کیا توقعات ہیں؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

کیا پاکستان میں سیاست واقعی ختم ہو رہی...

10:45 | منگل نومبر 25، 2025

ن لیگ کا لاہور پر سیاسی تسلط بحال...

13:21 | ہفتہ نومبر 22، 2025

آزادکشمیر تحریک عدم اعتماد کامیاب: راجہ فیصل ممتاز...

13:30 | پیر نومبر 17، 2025

نیا آئین، پرانا نظام/عاصمہ شیرازی

13:18 | پیر نومبر 17، 2025

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق...

04:16 | پیر نومبر 17، 2025

نواز شریف خاموش کیوں؟محمد ابشام

15:51 | اتوار نومبر 16، 2025

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے مجوزہ آئینی ترمیم کا...

17:11 | اتوار نومبر 9، 2025

ستائیسویں آئینی ترمیم، حمایت کے بدلے حکومت سے...

13:01 | ہفتہ نومبر 8، 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی...

04:22 | ہفتہ نومبر 8، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ