Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، توسیع کے لیے نوٹی فیکیشن کی ضروری نہیں: حکومت

by TAK 13:34 | جمعرات نومبر 6، 2025
13:34 | جمعرات نومبر 6، 2025 61 views
61
شفقنا اردو: وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہے، لہذا ان کی توسیع کے لیے ’کسی نئے نوٹیفیکیشن کی ضرورت نہیں۔‘
یہ بات وزیر مملکت نے اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم میں آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال کرنے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے یہ سوالات اٹھائے جا رہے تھے کہ نئے قانون کے تحت حکومت نے آرمی چیف کو مزید دو سال کی توسیع کے لیے ایک نیا نوٹیفیکیشن جاری کرنا ہے۔
قانون میں کی گئی ترامیم سے قبل آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں ماہ نومبر میں مکمل ہونا تھی۔ لیکن حال ہی میں کی گئی 26 ویں آئینی ترمیم میں آرمی چیف کی مدت ملازمت پانچ سال ہوگئی جس سے موجودہ آرمی چیف کو بھی مزید دو سال توسیع مل گئی۔
عقیل ملک نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ’اس حوالے سے پانچ سال کی مدت ہے، اور اس کے لیے کسی نئے نوٹیفکیشن یا کسی نئی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔‘
ان سے دریافت کیا کہ آئین کے آرٹیکل 243 کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئینی حیثیت دی جا رہی ہے تو انہوں نے اس کی نفی کی۔ ’نہیں، ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں گردش کر رہی ہیں۔ حکومت وقتا فوقتا تمام معاملات پر عوام کو آگاہ رکھتی ہے۔‘
’میرے ذاتی خیال میں دونوں عہدے الگ ہونے چاہییں۔ آرمی چیف چار سٹار جنرل ہوتے ہیں جبکہ فیلڈ مارشل اعزازی طور پر پانچ سٹار رینک رکھتے ہیں، اس لیے دونوں کی نوعیت مختلف ہے۔‘
اس سوال کہ کہ آیا صدر کی جگہ فیلڈ مارشل مسلح افواج کا سپریم کمانڈر بن جائے گا؟ وزیر مملکت نے اس سے بھی انکار کیا۔ ’نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا اور ایسا ہوتا بھی نہیں ہے۔ اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ یہ سب معاملات ابھی قومی سلامتی سے جڑے ہیں لہذا ان پر ان کی جانب سے زیادہ بات کرنا درست نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک نے اس بات تصدیق کی ہے کہ 27ویں مجوزہ آئینی ترمیم پر حکومتی اور اتحادی سطح پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، اور امکان ہے کہ یہ ترمیم رواں ہفتہ پارلیمان میں پیش کر دی جائے گی۔
پراعتماد دکھائی دینے والے عقیل ملک نے کہا کہ ان کی پارٹی کی جانب سے 26 ویں ’آئینی ترمیم کے بعد ہی اس پر کام شروع کر دیا گیا تھا۔ اب مسودہ تقریبا تیار ہے۔ جلد ہی یہ ترمیم پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہو جائے گی۔ اتفاق رائے پیدا ہو جاتا ہے تو ممکن ہے کہ رواں ماہ یہ ترمیم منظور ہو جائے۔‘
وزیر مملکت نے بتایا کہ اس وقت اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، جبکہ اپوزیشن سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کو ملا کر حکومت کے پاس قومی اسمبلی میں مطلوبہ نمبر موجود ہیں۔‘
ایک سوال کہ کیا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر اعظم کی تبدیلی اس وجہ سے تاخیر کا شکار ہے کہ پیپلز پارٹی سے پہلے 27ویں ترمیم پر تعاون مانگا جا رہا ہے تو مسلم لیگ (ن) کے عقیل ملک نے جواب دیا ’سیاست میں لین دین ہوتی ہے۔ اتحادی ہیں تو ظاہری بات ہے کچھ لے اور کچھ دے ہوتا ہے۔ لیکن ہم کشمیر کی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، صرف ان کے تحریک عدم اعتماد میں اصولی مدد کریں گے۔ سیاست میں یو سکریچ مائے بیک اینڈ آئی ول یورز ہوتا ہے۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا پاکستان انٹرنیشنل سٹیبیلائزیشن فورس کا حصہ بننے جا رہا ہے تو عقیل ملک نے کہا کہ ’اس پر بات کرنا قبل از وقت ہے۔ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقات میں اس پر بات ہوئی ہے۔ اگر کوئی اعلامیہ جاری ہوتا ہے تو حکومت اور پارلیمان ہی فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کو کیا کردار ادا کرنا چاہیے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ اگر فیصلہ ہوا تو پاکستان ’امن اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ اگر پارلیمان فیصلہ کرے اور پاکستان غزہ فورس کا حصہ بنے تو یہ ہمارے لیے باعث فخر ہوگا۔‘
بعض سیاسی و سماجی حلقے حکومت کو اس فورس کا حصہ نہ بننے کا مشورہ دے رہے ہیں تاہم حکومت نے اس معاملے پر گیند پارلیمان کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔
مشاورت جاری
ادھر حکومتی سطخ پر اتحادیوں سے نئی آئینی ترمیم پر مشاورت جعمرات کو بھی جاری رہی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے سات رکنی وفد اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان اور وزیر مملکت برائے سمندر پار مقیم پاکستانی، اون چوہدری نے ملاقاتیں کیں۔
ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔
26ویں آئینی ترمیمآرمی چیف جنرل عاصم منیروزیر مملکت برائے قانون و انصاف عقیل ملک
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
مریم نواز کی حکومت کے متنازع منصوبے، ’مقبولیت کا گراف نیچے‘؟/رائے شاہ نواز
اگلی پوسٹ
گوگل میپس میں 4 نئے فیچرز متعارف

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

27ویں آئینی ترمیم کے بعد تمام قانونی راستے...

13:35 | پیر نومبر 17، 2025

آرمی چیف کے عہدے کی مدت اور سیاسی...

12:36 | جمعہ نومبر 7، 2025

ریاستی زوال کی نمائندہ تصویر/سید مجاہد علی

12:10 | بدھ ستمبر 3، 2025

 پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی...

15:22 | پیر اگست 4، 2025

ریاست کے لیے ایک اور امتحان/عاصمہ شیرازی

08:37 | بدھ جولائی 30، 2025

افواہیں اور تردید: ایک مشہور ظہرانے نے حکومت...

10:09 | بدھ جولائی 16، 2025

عمران خان کا بادشاہ اور جنگل کا قانون/سید...

12:05 | جمعہ مئی 23، 2025

امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان...

02:49 | جمعہ مئی 16، 2025

پاکستان کی خودمختاری یا جغرافیائی سالمیت کو چیلنج...

16:12 | پیر مئی 5، 2025

پہلگام واقعے کے بعد آرمی چیف کی سخت...

14:37 | پیر مئی 5، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ