Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

ایچ آر ایل رپورٹ/سوڈان میں بہایا جانے والا خون خلا سے نظر آتا ہے

by TAK 15:12 | جمعہ نومبر 7، 2025
15:12 | جمعہ نومبر 7، 2025 37 views
37
سوڈان کے علاقے دارفور کے شہر الفاشر میں فوج کے آخری گڑھ پر نیم فوجی دستوں کے قبضے کے دوران ہونے والے مظالم کو بےنقاب کرنے میں سیٹلائٹ تصاویر نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔
اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب (ایچ آر ایل) کے نیتھنیئل ریمَنڈ نے کہا کہ فضائی تصاویر ہی واحد ذریعہ رہ گئی ہیں جن سے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں زمینی صورتِ حال کی نگرانی ممکن ہے۔
خانہ جنگی کی وجہ سے اس علاقے میں صحافیوں کا جانا خطرناک ہے، اس لیے روایتی ذرائع سے خبروں کی ترسیل اور تصدیق مشکل ہو گئی ہے۔
26  اکتوبر کو سوڈان کی متوازی فوج ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) نے ڈیڑھ برس کے محاصرے کے بعد الفاشر شہر پر قبضے پر دعویٰ کیا تھا۔
زوم کی ہوئی سیٹلائٹ تصاویر میں گھر گھر جا کر قتل، اجتماعی قبروں، سرخی مائل دھبوں اور مٹی کے پشتوں کے ساتھ پڑی لاشوں کے شواہد ملتے ہیں۔ یہ نتائج عینی شاہدین کے بیانات سے مطابقت رکھتے ہیں۔
28  اکتوبر کو ایچ آر ایل نے الفاشر کے زچہ و بچہ ہسپتال کی فوٹیج شائع کی جس میں ’سفید اشیا کے ڈھیر‘ نظر آئے جو پہلے موجود نہیں تھے اور جن کی لمبائی 1.1  سے 1.9 میٹر (3.6 تا 6.2 فٹ) تھی، یعنی تقریباً اتنے جتنے کسی انسان کے لیٹے ہوئے جسم یا مڑھے ہوئے اعضا کے ہوتے ہیں۔
لیب نے بتایا کہ قریب ہی زمین پر ’سرخی مائل تبدیلیاں‘ دکھائی دیں جو ممکنہ طور پر خون ہو سکتا ہے۔
سوڈان میں خانہ جنگی کیوں ہو رہی ہے؟
سوڈان اس وقت ایک خوفناک خانہ جنگی سے گزر رہا ہے۔ پچھلے چند دن کے دوران وہاں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں، کئی لاکھ بےگھر ہو چکے ہیں اور کئی علاقوں میں قحط کی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں سوڈان کے عام شہریوں کے خلاف بہیمانہ کارروائیوں کی ویڈیوز عام ہوئی ہیں جن میں لوگوں کو زندہ جلایا اور دفنایا جا رہا ہے۔
یہ خانہ جنگی دو فوجی دھڑوں کے درمیان ہو رہی ہے۔ ایک طرف سرکاری فوج ایس اے ایف ہے، جس کے سربراہ جنرل عبدالفتح البرہان ہیں۔ دوسری طرف پیرا ملٹری ملیشیا آر ایس ایف ہے جس کی قیادت محمد حمدان دقلو کر رہے ہیں جو ’حمیدتی‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ ان کی فوج میں جنجوید کہلانے والے جنگجو شامل ہیں۔
یہ آپس میں کیوں لڑ رہے ہیں؟ اس سوال کا جواب پانے کے لیے ہمیں 22 سال پیچھے جانا پڑے گا۔ دارفور سوڈان کا نسبتاً پسماندہ علاقہ ہے۔ وہاں کے لوگوں کو ایک عرصے سے شکایت تھی کہ مرکزی حکومت انہیں نظرانداز کر رہی ہے۔ 2003 میں مقامی قبائل نے حکومت اور سرکاری فوج کے خلاف بغاوت شروع کر دی جو کئی برس تک جاری رہی۔ اس دوران دسیوں ہزار لوگ مارے گئے اور آبادی کے بڑے حصے کو مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔
2013 میں سرکاری فوج کے مقابلے میں ایک متوازی فوج آر ایس ایف کی شکل میں سامنے آئی۔ اب یہ ایک باقاعدہ پیرا ملٹری فورس کی شکل میں اختیار کر چکی ہے جن کے پاس سونے کی کانوں اور دوسرے ذرائع سے فنڈنگ کے وسائل موجود ہیں۔ ان کے پاس ڈرون، آرٹلری اور بکتر بند گاڑیاں ہیں اور ایک تخمینے کے مطابق ان کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔
اس وقت صورتِ حال یہ ہے کہ عملی طور پر سوڈان میں دو متوازی فوجیں آمنے سامنے ہیں جن کے اپنے اپنے کمانڈ سٹرکچر ہیں۔
2021 میں ان دونوں فوجوں نے مل کر سویلین حکومت کا تختہ الٹ دیا اور خود حکمران بن بیٹھے مگر جنرل برہان اور حمیدتی میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہو گئے جو 2023 میں ایک اور خانہ جنگی کی شکل اختیار کر گئے۔
آر ایس ایف نے دارالحکومت خرطوم اور دارفور کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا، جب کہ ایس اے ایف نے ان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس کے بعد سے اب تک اقوامِ متحدہ کے مطابق40  ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔
سوڈان کی صورتِ حال کو جو چیز مزید پیچیدہ بناتی ہے وہ اس کا قبائلی پس منظر ہے۔ دارفور میں متعدد نسلی اور قبائلی گروہ موجود ہیں جن کے درمیان پرانی دشمنیاں اور مخالفتیں ہیں جو موجودہ تنازعے میں ابھر کر سامنے آئی ہیں۔
شفقنا اردو
جمعتہ المبارک، 7 نومبر 2025
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
الفاشرریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)سوڈان داروفرییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب (ایچ آر ایل)
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
افغان دہشت گردی: پاکستان نے شواہد پر مبنی مطالبات ترکیے میں ثالثوں کے حوالے کر دیے
اگلی پوسٹ
الزائمرز بیماری سے بچاؤ کے لیے کتنی واک ضروری ہے؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

سوڈان: کیا غیر ملکی طاقتیں جنگ روک بھی...

12:57 | منگل نومبر 11، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ