شفقنا اردو: اگر آپ اپنے ذہن کی آزمائش کرنا چاہتے ہیں تو اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور اس سوال کا جواب دیں۔
سوال بس یہ ہے کہ تصویر میں موجود نمبروں کی قطار دیکھیں اور پھر بتائیں کہ سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟
ریاضی کی اس طرح کی پہلیاں توجہ مرکوز کرنے اور منطق سے متعلق صلاحیتوں کی آزمائش کرتی ہیں۔
آپ کو بس تصویر کا باریک بینی سے تجزیہ کرنا ہے اور پھر جواب دینا ہے۔
جیسا آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں 1، 3، 6، 10، 15، 21، ؟ لکھا ہے، تو آپ کو بتانا ہے کہ سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا۔
سوال تو کافی سادہ لگتا ہے مگر جواب اتنا بھی سادہ نہیں جتنا لوگ تصور کرتے ہیں۔
تو آپ کے خیال میں درست جواب کیا ہے؟
آپ نمبروں کے پیٹرن کا غور سے جائزہ لیں پھر شاید آپ درست جواب تک پہنچ سکیں گے۔
اگر اب بھی جواب دینا مشکل محسوس ہو رہا ہے تو ہم ہی جواب دے دیتے ہیں اور سوالیہ نشان کی جگہ 28 نمبر آئے گا۔
اگر آپ غور کریں تو 1 کے بعد 3 ہے یعنی اس میں 2 کو جمع کیا گیا، پھر اگلا نمبر 6 ہے یعنی 3 کو جمع کیا گیا، اسی طرح ہر اگلے نمبر کے لیے ایک اضافی نمبر کو جمع کرنا ہے۔