Top Posts
 اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو...
افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر...
یورپی یونین میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے...
فیض حمید کو سزا/سید مجاہد علی
کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں...
جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف/محمد حنیف
پیراشوٹ پھنسنے کے باعث طیارے کی دم سے...
یوٹیوب میں ایک نئے کارآمد فیچر کی آمد
پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو...
سابق جنرل فیض حمید 9 مئی میں بلواسطہ...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے عدالتی کارکردگی اور بیوروکریسی میں احتساب کا مطالبہ کر دیا

by TAK 09:13 | ہفتہ نومبر 8، 2025
09:13 | ہفتہ نومبر 8، 2025 48 views
48
شفقنا اردو: آئی ایم ایف نے پاکستان سے عدالتی کارکردگی اور بیوروکریسی میں احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی زمینوں اور ان کے مالک اداروں کا مرکزی ریکارڈ بنانے، ججوں کی کارکردگی و تقرری میں شفافیت پر زور دیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کو مکمل طور پر شفاف بنائے، سرکاری زمین اور اس کے مالک اداروں کا ایک مرکزی اندراجی نظام قائم کرے، ججوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا طریقہ وضع کرے، بیوروکریٹس کے اثاثوں کے گوشوارے عوام کے سامنے لائے، اور اسٹیٹ بینک کے بورڈ سے سیکرٹری خزانہ کو ہٹائے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ناصرف ان سفارشات کو ظاہر کرے بلکہ ان پر عملدرآمد بھی کرے، یہ سفارشات آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائگناسٹک رپورٹ کا حصہ ہیں، جو حکومت پاکستان، سپریم کورٹ، آڈیٹر جنرل اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے طویل مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ رپورٹ کی اشاعت میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہے، اگرچہ قانوناً وہ رپورٹ کی اشاعت روک نہیں سکتی لیکن وزارت نے بار بار تاخیر کی ہے۔ یہ رپورٹ جولائی کے آخر تک شائع ہونا تھی، لیکن ڈیڈ لائن کئی مرتبہ آگے بڑھائی گئی۔ پاکستان کو یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس سے پہلے شائع کرنا ہوگی، جس میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کا فیصلہ کیا جائے گا۔
وزارتِ خزانہ کے ایک سینئر افسر نے اشاعت کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کیا تاہم باخبر ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایس آئی ایف سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے تمام سرمایہ کاری معاہدوں اور دی گئی مراعات کی تفصیلات کے ساتھ پہلی سالانہ رپورٹ جاری کرے تاکہ سرمایہ کاری کے عمل میں زیادہ سے زیادہ شفافیت لائی جا سکے۔
کونسل پر یہ بھی لازم کیا گیا ہے کہ وہ بورڈ آف انویسٹمنٹ ایکٹ کی وہ شقیں شائع کرے جو اسے ریگولیٹری چھوٹ یا رعایت دینے کا اختیار دیتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت کو پبلک پروکیورمنٹ نظام میں اصلاحات کرنا ہوں گی، جن میں ریاستی اداروں کو دی جانے والی ترجیحی مراعات کا خاتمہ اور براہِ راست ٹھیکوں پر پابندی شامل ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت ایک مرکزی اثاثہ جات رجسٹری قائم کرے جو تمام سرکاری زمین کا ریکارڈ رکھے، قانونی مالکان کی نشاندہی کرے، اور زمینوں کی منتقلی کیلئے قواعد پر مبنی طریقہ کار جاری کرے، چاہے یہ منتقلی سرکاری اداروں کے درمیان ہو یا نجی فریقوں کے ساتھ۔
ٹیکس پالیسی اصلاحات کے سلسلے میں رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ایف بی آر کے اندر ٹیکس پالیسی آفس قائم کیا جائے جو ٹیکس پالیسی کو ٹیکس کلیکشن کے کام سے علیحدہ کرے۔ یہ دفتر ایک درمیانی مدت کی ٹیکس سمپلیفکیشن حکمتِ عملی جاری کرے گا تاکہ ٹیکس ریٹس کی پیچیدگی، خصوصی رعایتوں، اور ایڈوانس یا ودہولڈنگ ٹیکس کی زیادتی کم کی جا سکے۔
ایک اہم تجویز یہ بھی ہے کہ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کر کے سیکریٹری خزانہ کو اسٹیٹ بینک کے بورڈ سے ہٹا دیا جائے۔ ترمیم کے تحت یہ بھی لازم ہوگا کہ گورنر، ڈپٹی گورنرز یا نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کو برطرف کیے جانے کی وجوہات عوام کے سامنے ظاہر کی جائیں۔
رپورٹ کے مندرجات پر موقف جاننے کے لیے اس نمائندے نے وزارتِ خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا، جنہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے مشورہ کر کے ایک دن میں جواب دیں گے، مگر یاد دہانی کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔
آئی ایم ایفایس آئی ایف سیعالمی مالیاتی فنڈزوزارت خزانہ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
امریکا اور ایران کے ممکنہ مذاکرات کے اشارے
اگلی پوسٹ
نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

مشکل حالات اور سیلاب کے باوجود پاکستانی معیشت...

04:13 | جمعہ دسمبر 12، 2025

پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا...

04:23 | بدھ دسمبر 10، 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان کو کن شرائط...

13:04 | منگل دسمبر 9، 2025

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1...

04:13 | منگل دسمبر 9، 2025

حکومت نے پی ٹی آئی عہدیداران کی عمران...

04:29 | ہفتہ دسمبر 6، 2025

خودساختہ مقبولیت/محمد سعید آرائیں

13:39 | جمعہ دسمبر 5، 2025

پاکستانی اشرافیہ کس طرح ملک کی جڑوں کو...

04:06 | پیر دسمبر 1، 2025

بیل آؤٹ  کی تہہ کے نیچے کاگند/احمد مغل

16:25 | ہفتہ نومبر 29، 2025

پاکستان کی افغانستان کو سمینٹ کی کروڑوں ڈالر...

18:19 | جمعہ نومبر 28، 2025

آئی ایم ایف کا انکشاف اور پاکستان کی...

12:39 | جمعرات نومبر 27، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  •  اگر امریکہ وینزویلا پر حملہ کرتا ہے تو کیا ہوگا؟ جواد نقوی

  • افغانستان: عالمی دہشت گردوں کا ہیڈ کوارٹر/تنویر قیصر شاہد

  • یورپی یونین میں مہاجرین کو ملک بدر کرنے کی جلدی کیوں ہے؟

  • فیض حمید کو سزا/سید مجاہد علی

  • کیا عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا سکتا ہے؟

  • جنرل فیض: فوجی محبت، فوجی انصاف/محمد حنیف

  • پیراشوٹ پھنسنے کے باعث طیارے کی دم سے لٹکتے پیراشوٹر کی سنسنی خیز ویڈیو سامنے آگئی

  • یوٹیوب میں ایک نئے کارآمد فیچر کی آمد

  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کردیا

  • سابق جنرل فیض حمید 9 مئی میں بلواسطہ ملوث تھے:معروف صحافی کا دعویٰ

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع

  • دہشتگردی کا نیا خطرہ افغانستان سے اٹھ رہا ہے/شہباز شریف

  • حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر آیت اللہ سیستانی کی نجف اشرف میں مومنین کے گروپ سے ملاقات

  • کسی بھی ملک کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے، سختی سے کارروائی ہوگی: امیر خان متقی

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا

  • مہنگائی اور کرپش کے خلاف مسلسل احتجاج پر بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی

  • جنرل فیض حمید عمران خان کے خلاف گواہ بن سکتے ہیں: ذرائع

  • غزہ میں مسلسل دوسرے روز بارش سے اسرائیلی حملوں سے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا

  • آسٹریا نے اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

  • یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں: امریکی صدر

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ