Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

خشک سالی میں شدت: تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنے کا فیصلہ

by TAK 08:37 | اتوار نومبر 9، 2025
08:37 | اتوار نومبر 9، 2025 41 views
41
شفقنا ردو: ایران ایک کروڑ آبادی کے حامل شہر تہران میں وقتاً فوقتاً پانی کی فراہمی منقطع کرنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے، کیونکہ ملک کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا سامنا کر رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت میں پچھلی ایک صدی کے دوران رواں برس سب سے کم بارشیں ہوئیں جبکہ ایران کے نصف صوبوں میں کئی ماہ سے بارش نہیں ہوئی۔
کئی مقامی نیوز آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا کہ پانی بچانے کے لیے تہران میں پانی کی کٹوتیوں کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں رات کے وقت پائپ لائنوں میں پانی فراہم نہیں کیا جارہا۔
ایران کے وزیر توانائی عباس علی آبادی نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ یہ اقدام پانی ضائع ہونے سے بچانے میں مدد دے گا، اگرچہ اس سے عوام کو کچھ تکلیف ضرور ہوگی۔
واضح رہے کہ جمعہ کو نشر ہونے والی ایک تقریر میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا تھا کہ اگر سال کے اختتام سے پہلے بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑ سکتا ہے۔
تاہم، انہوں نے اتنے بڑے آپریشن کے طریقہ کار کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔
تہران البرز پہاڑوں کی جنوبی ڈھلوانوں پر واقع ہے اور یہاں کی گرم، خشک گرمیوں کو عموماً خزاں کی بارشیں اور سردیوں کی برفباری معتدل بناتی ہیں۔
تہران ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور مقامی میڈیا کے مطابق اس کے باشندے روزانہ تین ملین مکعب میٹر پانی استعمال کرتے ہیں۔
تہران واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل بہزاد پارسا نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کو بتایا کہ دارالحکومت کو پانی فراہم کرنے والے پانچ ذخائر میں سے ایک کرج دریا پر قائم امیر کبیر ڈیم خشک ہونے کے قریب ہے اور اس میں صرف 14 ملین مکعب لیٹر پانی باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ڈیم میں 86 ملین مکعب میٹر پانی موجود تھا، مگر اب اس میں صرف اتنا پانی ہے جو تہران کے علاقے کو دو ہفتے سے بھی کم عرصے تک سپلائی برقرار رکھنے کے لیے کافی ہے۔
آج سرکاری ٹی وی نے مرکزی شہر اصفہان اور شمال مغربی شہر تبریز کو پانی فراہم کرنے والے متعدد ڈیموں کی تصاویر نشر کیں جن میں پانی کی سطح گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم دکھائی دے رہی تھی۔
ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد کے نائب گورنر حسن حسینی نے ارنا کو بتایا کہ پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے رات کے وقت پانی بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح گرمیوں کے موسم میں (جولائی، اگست) تہران میں پانی اور توانائی بچانے کے لیے دو عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، جب شدید گرمی کی لہر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی بندش معمول بن گئی تھی۔
ایران خشک سالیتہرانتہران البرز پہاڑتہران واٹر کمپنی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
امریکہ نئی ویزا پالیسی: موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزا جاری نہ کرنے کا اعلان
اگلی پوسٹ
اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں کے کنٹرول، جوہری سلامتی سے متعلق قراردادیں منظور

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا شدید...

10:29 | جمعرات نومبر 13، 2025

تہران کے بعد ملک کے دوسرے بڑے شہر...

04:05 | پیر نومبر 10، 2025

 اگر ملک میں جلد بارش نہ ہوئی خشک...

15:34 | جمعہ نومبر 7، 2025

کیا مغرب نے ایران کے جوہری مذاکرات کا...

16:37 | اتوار ستمبر 7، 2025

ایران جوہری پروگرام، بشمول یورینیم کی افزودگی ترک...

02:16 | منگل جولائی 22، 2025

ایران نے حالیہ تبصروں پر یوکرین کو ‘نتائج’...

16:20 | بدھ جولائی 2، 2025

اسرائیل سے جنگ کے دوران شہید ہونے والوں...

07:38 | ہفتہ جون 28، 2025

ایران میں پھنسے 107 پاکستانی پی آئی اے...

05:11 | بدھ جون 18، 2025

بھارت کا تہران میں موجود اپنے شہریوں کو...

08:32 | منگل جون 17، 2025

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں...

04:13 | منگل جون 17، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ