Top Posts
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...
یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں...
بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ...
بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟
حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور...
آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید...
کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے...
قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...
3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی...
گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

عہد جدید میں ’بادشاہت‘ کا ظہور/سید مجاہد علی

by TAK 12:17 | اتوار نومبر 9، 2025
12:17 | اتوار نومبر 9، 2025 46 views
46
یہ تحریرکاروان ناروے میں شائع ہوئی
کابینہ کی منظوری کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کردی ہے۔ سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے اسے قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے تاکہ اس پر غور و خوض کے بعد حتمی تجاویز تیار ہو سکیں۔
تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس آئینی بل میں تجویز کردہ ترامیم کی مخالفت کی ہے اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لیڈروں نے اس آئینی ترمیم کے خلاف فوری طور سے احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر قانون کی طرف سے پیش کی گئی 27 ویں آئینی ترمیم میں اگرچہ آئین کی 40 شقوں میں تبدیلیاں کی جائیں گی لیکن اس مجوزہ ترمیم کا فوکس دو امور پر ہے۔ ایک آرمی چیف کے اختیارات کو مستحکم اور وسعت دینا اور دوسرے ملک میں آئینی عدالت کا قیام اور ججوں کو کنٹرول کرنے کا میکنزم۔ ترمیم کے تحت ہائی کورٹس کے ججوں کے تبادلہ کو لازمی قرار دیتے ہوئے، متعلقہ جج کی رضامندی کی شق ہٹائی جا رہی ہے۔ اگر کوئی جج اپنے تبادلے سے انکار کرے گا تو وہ اسی دن سے اپنے عہدے سے ریٹائر تصور ہو گا۔
ترمیمی مسودے کے تحت آئین کے آرٹیکل 243 میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 کو ختم ہو جائے گا۔ اس کی بجائے چیف آف آرمی سٹاف ہی اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ انہیں یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کا سربراہ مقرر کریں گے۔ ملک کے جوہری اثاثے اسی کمانڈ کے تحت ہوتے ہیں۔ یہ بھی اضافہ کیا گیا ہے کہ نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ کا تعلق پاکستانی فوج سے ہو گا۔ آئینی ترمیم کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات ہو گا اور متعلقہ شخص کو ساری زندگی یونیفارم پہننے کا حق حاصل ہو گا۔ فیلڈ مارشل کو وزیر اعظم بھی اس رینک سے نہیں ہٹا سکے گا بلکہ اس کا مواخذہ صدر مملکت کی طرح پارلیمنٹ ہی کرسکے گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترمیم میں فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ائر فورس یا فلیٹ ایڈمرل کا ذکر کیا گیا۔ یہ قومی ہیروز ہوں گے، ساری دنیا میں یہ خطاب تاحیات ہے۔ اس عہدے اور خطاب کو آئینی تحفظ دیا گیا۔ اس (عہدے ) کا مواخذہ یا واپسی وزیر اعظم کا اختیار نہیں ہو گا بلکہ پارلیمان کا اختیار ہو گا کیونکہ وہ ساری قوم کا ہیرو ہے، کسی ایک وزیر اعظم یا ایگزیکٹو کا ہیرو نہیں۔ جب فیلڈ مارشل کمانڈ چھوڑیں گے تو وفاقی حکومت کا اختیار ہو گا کہ وہ انہیں اعزازی یا مشاورتی رول میں کام کرنے کے لیے کہیں۔ تاہم فیلڈ مارشل کو ملنے والی مراعات و سہولتیں تاحیات ہوں گی۔
آئینی ترمیم میں شامل کیے گئے الفاظ سے دیکھا جا سکتا ہے کہ شق 243 میں تبدیلی کا واحد مقصد موجودہ آرمی چیف عاصم منیر کی پوزیشن مستحکم کرنا اور ان کے اختیارات میں اضافہ ہے۔ اس طرح یہ ترمیم کسی وسیع تر قومی مفاد کی بجائے ایک فرد کو مزید طاقت عطا کرنے کے کی جا رہی ہے۔ حکومت پہلے ہی عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے چکی ہے اور اب انہیں مزید اختیارات دیے جا رہے ہیں۔ ایک طرف برطرفی کے لیے پارلیمنٹ سے مواخذہ کی شرط رکھ کر انہیں صدر مملکت کے مساوی حیثیت دی جا رہی ہے تو دوسری طرف انہیں نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے سربراہ کا تقرر کرنے کا اختیار دے کر وزیر اعظم کے مساوی اختیارات عطا کیے جا رہے ہیں۔
فیلڈ مارشل کو بطور آرمی چیف کلی اختیارات کا حامل قرار دینے کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کی بجائے آرمی چیف کو ہی اضافی طور سے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ عملی طور سے ملکی فوج کے علاوہ ائرفورس اور بحریہ کے کمانڈر بھی ہوں گے۔ یوں ایک فرد میں تمام اختیارات جمع کر کے انہیں ملک کا سب سے طاقت ور شخص بنایا گیا ہے۔ یہ عہد جدید میں ’بادشاہت‘ قائم کرنے کی ایک نادر روایت استوار کرنے کی افسوسناک کوشش ہے۔ آج حکومت ایک پیج کی برکتوں سے فیض یاب ہو رہی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کا خیال ہے کہ آرمی چیف ان کی مسلسل حمایت کرتے ہیں لہذا انہیں زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جائے۔ تاہم ایسا قدام کرتے ہوئے حکومت یہ قیاس کرنے میں ناکام ہے کہ وقت ہمیشہ یکساں نہیں رہتا۔ آرمی چیف کو ’سپر مین‘ کے رتبے پر فائز کر کے مستقبل میں سیاسی معاملات میں فوج کی مداخلت اور اثر و نفوذ میں اضافہ ہو گا۔ اس طرح ملک میں جمہوری طور سے منتخب ہونے والی حکومت کے لیے جو تھوڑی بہت سپیس باقی رہی ہے، اسے بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ اب اگرچہ پارلیمنٹ کے انتخابات ہوں گے اور اسمبلیوں کے ارکان لوگوں کے ووٹوں سے ہی منتخب ہو کر ایوان میں پہنچیں گے۔ لیکن ان کا نمائندہ وزیر اعظم ہر چھوٹے بڑے معاملے میں رہنمائی اور حتمی فیصلہ کے لیے آرمی چیف کی مرضی حاصل کرنے پر مجبور ہو گا۔ ستائیسویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک میں جمہوری روایت کو کمزور کرنے کی غیر ذمہ دارانہ کوشش کی جا رہی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر میں اس وقت غیر معمولی طور سے عمدہ ہم آہنگی موجود ہے لیکن وزیر اعظم جیسے انہیں ہر غیر ملکی دورہ میں ساتھ لے کر جاتے ہیں اور سربراہان مملکت و حکومت کے ساتھ ملاقات میں فیلڈ مارشل ہمراہ ہوتے ہیں، اس کی روشنی میں یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ ملک کا چیف ایگزیکٹو اور فیصلوں کا اصل محور کون ہے۔ مواصلت و یگانگت کے ماحول میں تو شاید کسی ایک عہدے دار کے غیر معمولی اختیارات کا بوجھ محسوس نہ ہو لیکن اختلافات کی صورت میں یہ صورت حال تبدیل ہو سکتی ہے۔ ماضی میں تو پھر بھی وزرائے اعظم نے کسی حد تک آرمی چیف کے فیصلوں سے اختلاف کرنے کا حوصلہ کر لیا تھا لیکن نئی ترمیم کے بعد وزیر اعظم کمزور اور آرمی چیف مزید با اختیار ہو جائے گا۔ ایک جمہوری حکومت اس غیرمعمولی فیصلہ کے لیے اگرچہ عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی لیکن آئندہ کوئی حکومت یا پارلیمنٹ شاید اس صورت حال کو تبدیل کرنے کے قابل نہ ہو سکے۔
وزیر قانون کے مطابق آئینی عدالت کا قیام 2006 میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میں طے پانے والے میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اب سپریم کورٹ پر بوجھ کم کر کے آئینی اور سیاسی نوعیت کے معاملات کو آئینی عدالت منتقل کر دیا جائے گا تاکہ سپریم کورٹ باقی ماندہ معاملات پر پوری توجہ مبذول کرسکے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق آرٹیکل 209 میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ اس کونسل میں اب وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس، سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے سب سے سینیئر ججز اور ہائیکورٹس کے دو سب سے سینیئر ججز شامل ہوں گے۔ اس طرح عدالتی معاملات اور ججوں کی نگرانی کے ادارے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر کے اس پر موجودہ سپریم کورٹ یا چیف جسٹس کی بالا دستی ختم کردی گئی ہے۔ آئینی عدالت میں اگرچہ سب صوبوں سے مساوی تعداد میں جج لیے جائیں گے تاہم ان کی تقرری موجودہ حکومت کی صوابدید یا اس خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اختیار ہوگی جس میں حکومت کو اکثریت حاصل ہے۔ یہ کمیٹی چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہوئی تھی۔
ہائی کورٹ کے ججوں کے تبادلے کو ملازمت کا لازمی جزو قرار دے کر حکومت اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر انتظامی دباؤ میں اضافہ کر رہی ہے۔ یا سزا کے طور پر ان کا تبادلہ کسی بھی ہائی کورٹ میں کرنے کا اختیار حاصل کیا جا رہا ہے۔ اس اختیار کے تحت کسی ہائی کورٹ میں درد سر بننے والے جج یا ججوں کا تبادلہ بھی کیا جا سکے گا۔ جو جج تبادلہ قبول کرنے سے انکار کرے گا، اسے عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔ ترمیم کے اس حصے کو گزشتہ کچھ عرصہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے متعدد ججوں کے احتجاج اور تبادلہ شدہ ججوں کو قبول نہ کرنے کے فیصلہ کی روشنی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اب حکومت کے لیے ایسے ججوں سے ’نمٹنا‘ آسان ہو جائے گا۔ اس صورت میں اگر اپوزیشن یا وکلا اسے عدلیہ کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہیں تو اسے مسترد نہیں کیا جا سکے گا۔
حکومت نے پیپلز پارٹی کی مخالفت کے بعد این ایف سی میں صوبوں کا حصہ کم کرنے کی شقات مجوزہ آئینی ترمیم میں شامل نہیں کیں۔ حالانکہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکامی کے ذریعے تقریباً ہر صوبائی حکومت اٹھارہویں ترمیم کے تحت ملنے والے اضافی مالی وسائل کو ناجائز طور سے خود اپنے مصرف میں لاتی رہی ہے۔ اس طرح وسائل کے ارتکاز کی نئی صورت حال بہر حال موجود رہی ہے۔ 27 ویں ترمیم میں صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے اور مالی وسائل کی علاقوں میں تقسیم پر مجبور کرنے کے لئے کوئی ترمیم بھی تجویز نہیں کی گئی۔ حالانکہ وفاقی حکومت کے مالی مسائل اور عوام کی محرومیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ این ایف سی میں مالی وسائل کی تقسیم کے طریقہ کار کا غیر جانبداری اور ذمہ داری سے جائزہ لیا جاتا۔
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
پاکستان تحریکِ انصافتحریک تحفظ آئین پاکستانفیلڈ مارشل عاصم منیروزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
سعودی ولی عہد کا دورہِ امریکہ: کیا ایف-35 طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اسرائیل کو پریشان کر سکتا ہے؟
اگلی پوسٹ
مسلمان راندہ درگاہ کیوں/حسنین جمیل

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف...

15:28 | جمعرات دسمبر 4، 2025

قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35...

13:08 | جمعرات دسمبر 4، 2025

عمران خان سے بہن کی ملاقات بیرسٹرگوہرکے رابطوں...

04:06 | بدھ دسمبر 3، 2025

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگتا دکھائی نہیں...

03:59 | منگل دسمبر 2، 2025

تضادات کا شکار وفاقی حکومت/سید مجاہد علی

13:17 | پیر دسمبر 1، 2025

جنوبی ایشیا: جمہوریت کے نام پر سکڑتی اپوزیشن/عدنان...

08:17 | اتوار نومبر 30، 2025

’احتساب کا مطالبہ کرتے نواز شریف کی جماعت...

18:37 | جمعہ نومبر 28، 2025

نواز شریف کا ایک اور ’نعرہ حق‘/سید مجاہد...

18:24 | جمعہ نومبر 28، 2025

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ’دوہری...

10:45 | منگل نومبر 25، 2025

کیا ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی...

12:46 | پیر نومبر 24، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور

  • یو این ڈی پی رپورٹ/مصنوعی ذہانت: ایشیا میں کروڑوں افراد بیروزگار ہونے کا خطرہ

  • بڑی جنگوں کےبھڑکنے کی وجہ سے عالمی اسلحہ سازوں کی آمدنی میں اضافہ: SIPRI رپورٹ: ایس اے شہزاد

  • بلڈ شوگر کیسے ’’جلد‘‘کم کریں؟

  • حکومت پاکستان نے برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی

  • آبادی کا عفریت اور مذہبی علما کی لاتعلقی/سید مجاہد علی

  • کیا اے آئی ناول نگاروں کی جگہ لے لے گی؟/جانتھن مارگولس

  • قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق بل: شق 35 کیوں حذف کی گئی؟

  • 3 کروڑ کا شہر، ایک گٹر… اور کسی کو فرق ہی نہیں پڑا! محمد توحید

  • گورنر راج کے ممکنہ نقصانات/ڈاکٹر توصیف احمد

  • ائیر انڈیا کا احمد آباد طیارہ حادثہ مشکوک ہے: امریکی اخبار کا الزام

  • امریکہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں گرفتارشخص پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ پاکستان

  • کرپشن پر آئی ایم ایف رپورٹ چارج شیٹ قرار دی گئی

  • فضائی آلودگی: نئی دہلی میں دو سال میں سانس کی بیماری کے دو لاکھ سے زائد کیسز

  • نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے سے افغانستان کی عوام یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں/افغان وزیر خارجہ

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کا مطالبہ

  • امریکہ میںپاکستانی نژادنوجوان غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودیہ میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات بے نتیجہ ختم

  • وفاقی وزارت تجارت کاانسانی بنیادوں پر طورخم اور چمن تجارتی گزرگاہوں کو کھولنےکا فیصلہ

  • جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول ترین

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ