Top Posts
احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم
اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی...
بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن...
بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ...
واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا...
علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر...
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت...
کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر
آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ...
بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

سپریم کورٹ کے بعد ہائی کورٹ کے دو ججز کا بھی مستعفی ہونے کا اشارہ

by TAK 05:30 | جمعہ نومبر 14، 2025
05:30 | جمعہ نومبر 14، 2025 36 views
36
شفقنا اردو: اسلام آباد ہائی کورٹ کے کم از کم 2 ججوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگلے ماہ دارالحکومت میں کیسز نہیں سن سکیں گے، یہ بات 27ویں آئینی ترمیم کے بعد ممکنہ تبادلوں سے متعلق بڑھتی ہوئی چہ مگوئیوں کے درمیان سامنے آئی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے یہ اشارے الگ الگ مقدمات کی سماعت کے دوران دیے۔
جمعرات کو ایک نجی کمپنی کے کیس کی سماعت کے دوران ایک وکیل نے جسٹس محسن اختر کیانی سے گزارش کی کہ حتمی دلائل کی تاریخ دسمبر کے پہلے ہفتے میں رکھی جائے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے جواب دیا کہ ’دسمبر کے پہلے ہفتے میں یہ کیس کوئی اور جج سن رہا ہوگا‘۔
وکیل نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’سر، ایسی باتیں نہ کہیں، ہمیں بے چینی ہوتی ہے‘۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’کوئی بات نہیں، میں تو خوش ہوں‘۔
جب وکیل نے کہا کہ ’سر، آپ چلے جائیں گے، ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنا ہے‘، تو جسٹس محسن اختر کیانی نے پھر کہا کہ ’کوئی بات نہیں، میں خوش ہوں‘۔
ایک دن پہلے، بدھ کو جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی ایک اور مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے اگلے ہفتے کی تاریخ مانگنے پر اسی طرح کا اشارہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا بینچ ممکن ہے دسمبر کے بعد دستیاب نہ ہو۔
یاد رہے کہ رواں سال جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے موجودہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائی کورٹ منتقلی پر سخت اعتراض اٹھایا تھا۔
حالیہ منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے ججوں کا ان کی رضامندی کے بغیر بھی تبادلہ کر سکتا ہے، اسی اختیار نے عدلیہ کے کچھ حلقوں میں تشویش پیدا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ ججوں کے تبادلوں کا عمل مرحلہ وار ہوگا اور خیال ہے کہ سب سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ متاثر ہوگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹجسٹس ثمن رفعت امتیازجسٹس محسن اختر کیانی
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
کیوبا کی گلیوں میں چکن گونیا اور ڈینگی مچھروں کا راج، ملک کی ایک تہائی آبادی متاثر
اگلی پوسٹ
سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

نور مقدم کیس میں تکلیف دہ اضافی نوٹ/محمد...

13:16 | پیر دسمبر 1، 2025

جیل میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی/سید...

15:13 | اتوار نومبر 30، 2025

فاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے...

02:40 | اتوار نومبر 23، 2025

جس سے تعمیر ہو آدم کی یہ وہ...

14:23 | ہفتہ ستمبر 27، 2025

ہونیاں اور انہونیاں/مزمل سہروردی

07:52 | جمعرات ستمبر 18، 2025

کیا ججوں کی ’بغاوت‘ سے نظام انصاف درست...

14:39 | ہفتہ ستمبر 6، 2025

حکومتی حکام عمران خان کو مستقبل قریب میں...

05:17 | جمعہ اگست 22، 2025

اداریہ: ’9 مئی کے مقدمات کو زیادہ احتیاط...

09:49 | جمعہ جولائی 25، 2025

نو مئی 2023: احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور کریک...

15:50 | بدھ جولائی 23، 2025

ڈاکٹر عافیہ صدیقی، اسلام ہائی کورٹ اور توہین...

15:54 | منگل جولائی 22، 2025

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • احمد الاحمد ہمارے ’ہیرو‘ ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم

  • اسرائیل پر تنقید: امریکی سیاست میں اب کوئی متنازعہ معاملہ نہیں: اکرم ضیاء

  • بگ بیش میں شاہین آفریدی کا مایوس کُن پرفارمنس کا مظاہرہ

  • بھارت میں مردہ شخص سب سے زیادہ ووٹ لے کر الیکشن جیت گیا

  • واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے؟

  • علیمہ خان نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دے دیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک، لانس نائیک جاں بحق

  • کیا فیض سے جان چھوٹ گئی؟ حامد میر

  • آئی ایم ایف اور اس کے تخلیق کردہ طبقات مد مقابل ہیں/ندیم اختر سرور

  • بلاول بھٹو کے مثبت تبصروں پر مریم نواز کا پرتپاک خیرمقدم، برف کیسے پگھلی؟

  • ٹرمپ مشرق وسطی کے ’طاقتور‘ رہنماؤں کی قربت کے خواہاں کیوں؟

  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا/خالد محمود رسول

  • میانمار کی سیاس رہنما آنگ سان سوچی کی قید میں حالت تشویش ناک

  • سڈنی دہشت گردی پاکستان کے سر تھوپنے کی سازش ناکام

  • پاک بحریہ کا آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

  • سڈنی حملہ: بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

  • پاکستان دہشت گردی سے معاشروں کو پہنچنے والے درد اور صدمے کو بخوبی سمجھتا ہے: صدر مملکت

  • جان پر کھیل کر حملہ آور کو روکنے والا شخص قابل احترام ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

  • حماس نے غزہ میں اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کردی

  • آسٹریلیا : دہشت گردی کے واقعےمیں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ