Top Posts
شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید...
روس اور ایران کا اسٹریٹجک اتحاد کتنا مضبوط؟...
یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ...
افغانستان: پنچشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا حملہ:...
عمران خان مائنس ہوا تو ایک بھی باقی...
اسرائیل اں سال دنیا بھر میں قتل ہونے...
بابا وانگا نے 2026 کیلئے کونسی اہم اور...
مسلم ممالک کا اعتراض: ٹونی بلیئر کا نام...
مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی...
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا...
  • Turkish
  • Russian
  • Spanish
  • Persian
  • Pakistan
  • Lebanon
  • Iraq
  • India
  • Bahrain
  • French
  • English
  • Arabic
  • Afghanistan
  • Azerbaijan
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
اردو
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ

فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی مدت ملازمت، وائس چیف کا نیا عہدہ: پاکستان کے آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں؟

by TAK 13:49 | جمعہ نومبر 14، 2025
13:49 | جمعہ نومبر 14، 2025 76 views
76
یہ تحریر بی بی سی اردو میں شائع ہوئی
پاکستان کی قومی اسمبلی نے جمعرات کی رات ملک کے آرمی ایکٹ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دی ہے جس کے بعد موجودہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ناصرف چیف آف ڈیفینس فورسز کا نیا اور اضافی عہدہ سونپا جائے گا بلکہ ان کی مدت ملازمت سمیت فوج کے مختلف معاملات میں تبدیلیاں ہوں گی۔
ان میں سے چند اہم تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہے کہ 27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی ختم ہو جائے گا اور عاصم منیر بری فوج کے ساتھ ساتھ فضائیہ اور بحریہ کے بھی مشترکہ چیف آف ڈیفینس فورسز بن جائیں گے۔
اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے بجائے کمانڈر آف نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا ایک نیا عہدہ متعارف کروایا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری اور متعلقہ قوانین میں ترمیم ہم عصر اور جدید جنگی تقاضوں کو سامنے رکھ کر تجویز کی گئی ہیں۔
آرمی ایکٹ میں کیا تبدیلیاں کی گئی ہیں اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدت ملازمت اب کب تک ہو گی؟
آرمی ایکٹ میں تبدیلی کے بعد چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے کو اب چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز پکارا جائے گا اور ترمیم کے مطابق اس نئے عہدے کے نوٹیفیکیشن کے بعد مدت ملازمت نئے سرے سے شروع ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ہی پاکستانی پارلیمان کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 2027 تک رہنی تھی۔ تاہم حالیہ آرمی ایکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اب یہ مدت ملازمت بڑھ جائے گی۔
نئے آرمی ایکٹ کے مطابق وفاقی حکومت چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز کے عہدے کی ذمہ داریوں کا تعین کرے گی جس میں افواج پاکستان کی تنظیم نو اور ملٹی ڈومین انٹگریشن شامل ہوں گی۔
آرمی ایکٹ کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے اور اس کے بجائے کمانڈر آف نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا عہدہ متعارف کروایا گیا ہے۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے مطابق اس عہدے پر فیلڈ مارشل کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستانی بری فوج کے ایک جنرل کو تین سال کے لیے تعینات کریں گے۔
ترمیم کے تحت قومی مفاد میں وزیر اعظم کمانڈر آف نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کی مدت ملازمت آرمی چیف کی سفارش پر مزید تین سال کے لیے بڑھا بھی سکتے ہیں اور اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکے گا۔
اس کے علاوہ اس عہدے پر تعینات فوجی جنرل پر آرمی ایکٹ کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر اور دیگر ضوابط لاگو نہیں ہوں گے۔
وائس یا ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے مطابق پاکستان کی بری فوج میں ایک نیا عہدہ متعارف کروایا جا سکتا ہے جو ماضی میں بھی موجود رہ چکا ہے۔
ترمیم کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفینس فورسز کی تجویز پر وفاقی حکومت کسی افسر کو، جسے بطور وائس یا ڈپٹی چیف آف آرمی سٹاف تعینات کیا گیا ہو، وہ اختیارات سونپ سکتی ہے جو کسی آرمی چیف کو دیے جاتے ہیں۔
آرمی ایکٹ میں ترامیم کو ماہرین ایک حساس معاملہ قرار دے رہے ہیں اور اس پر تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس ترمیم کے بعد چیف آف ڈیفینس سٹاف کی تقرری کا نیا نوٹیفیکیشن جاری ہوگا اور فوج کے سربراہ کی پانچ سالہ مدت میعاد تاریخِ اجرا سے شروع ہوگی۔
سینئر قانون دان ڈاکٹر خالد رانجھا نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی فوج میں بہت سے اہل اور قابل افسران موجود ہیں، جنھیں اپنی جرآت اور بہادری کی وجہ سے ستارہ جرآت یا ہلال امتیاز جیسے تمغے مل چکے ہیں۔ لہذا ممکن ہے کہ (مدت ملازمت کے معاملے پر) فوج کے اندر سے اس معاملے پر کوئی ردِعمل آئے۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ’جس طرح سپریم کورٹ آف پاکستان سے ردِعمل آ رہا ہے، اسی طرح فوج کے اندر سے بھی اس نوعیت کے اقدامات سامنے آ سکتے ہیں۔‘
خیال رہے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاجاً سپریم کورٹ کے دو جج جسٹس منصور علی اور جسٹس اطہر من اللہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر خالد رانجھا کا کہنا تھا کہ ’فوج ایک اہم ادارہ ہے اور جو اس وقت خطے کے حالات ہیں اور انڈیا کے ساتھ ہماری کشیدگی ہے، اس تناظر میں ہم فوج کے اندر کسی بھی قسم کی بے چینی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘
’یہ فیصلہ بہرحال پاکستان کی پارلیمان نے کیا ہے، لیکن اس سے تاثر یہ مل رہا ہے کہ یہ ترامیم ملکی مفاد میں نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہو رہی ہیں۔‘
دوسری جانب پاکستانی فوج کے سابق افسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی سمجھتے ہیں کہ ’27 ویں ترمیم کی حد تک معاملہ ٹھیک تھا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفینس فورسز بھی ہوں گے، اس کے لیے دوبارہ سے نئی تعیناتی یا نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں تھی۔‘
’ آرمی چیف بنیادی تعیناتی ہے اور اسی کی وجہ سے ہی چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ بنایا گیا ہے۔ اس معاملے کو مزید اُلجھانے کی ضرورت نہیں تھی۔
’یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہو گیا ہے اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سنہ 2030 تک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفینس فورسز رہیں گے۔‘
شفقنا اردو
نوٹ: شفقنا کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں
پاکستان قومی اسمبلیجنرل ساحر شمشاد مرزاچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹیکمانڈر آف نیشنل سٹریٹیجک
0 FacebookTwitterLinkedinWhatsappTelegramViberEmail
گزشتہ پوسٹ
ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی/سید مجاہد علی
اگلی پوسٹ
کیا پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں بہتری افغانستان میں طالبان حکومت کی مدد کے بغیر ممکن نہیں؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

کیا 27ویں آئینی ترمیم سے جمہوریت مستحکم ہوگی؟

10:10 | پیر نومبر 10، 2025

کیا حتمی بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس...

15:28 | جمعہ جون 27، 2025

بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر...

07:20 | منگل جون 3، 2025

بات چیت سے انکار بھارت کو مہنگا پڑے...

15:25 | پیر جون 2، 2025

پاکستان اور انڈیا کی عسکری قیادت نے چار...

15:13 | اتوار جون 1، 2025

ڈی ڈبلیو رپورٹ/ ہر 50 منٹ میں ایک...

16:58 | ہفتہ اپریل 19، 2025

حکومت کا رائٹ سائزنگ کا بڑا ہدف چھوٹے...

09:54 | منگل مارچ 4، 2025

پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور،...

11:20 | جمعرات جنوری 23، 2025

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سپریم...

02:33 | منگل جنوری 21، 2025

مذاکرات کا بھوت اور ایاز صادق کا ویڈیو...

15:20 | جمعرات دسمبر 19، 2024

تبصرہ کریں Cancel Reply

میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ مستقبل میں تبصروں کے لئے محفوظ کیجئے.

تازہ ترین

  • شہباز شریف کی حکومت کیوں ناکام ہے؟ سید مجاہد علی

  • روس اور ایران کا اسٹریٹجک اتحاد کتنا مضبوط؟ جاوید اختر

  • یو اے ای: غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر کروڑوں کے جرمانے نافذ

  • افغانستان: پنچشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا حملہ: 17 طالبان جنگجو ہلاک

  • عمران خان مائنس ہوا تو ایک بھی باقی نہیں رہے گا: بیرسٹر گوہر علی خان

  • اسرائیل اں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے تمام صحافیوں میں سے تقریباً نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار

  • بابا وانگا نے 2026 کیلئے کونسی اہم اور بڑی پیشگوئیاں کیں؟

  • مسلم ممالک کا اعتراض: ٹونی بلیئر کا نام ’غزہ امن کونسل‘ سے نکال دیا گیا

  • مائیکروسافٹ کا بھارت میں 17.5 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا اعلان

  • پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے پیچھے ہٹ رہا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

  • یوکرینی صدر کی مشروط انتخاب کرانے پر رضامندی

  • بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ کے 15 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے

  •  عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کریک ڈاؤن: اڈیالہ کے باہر دھرنا ختم

  • عالمی دباؤ: اسرائیل نے اردن کے ساتھ بارڈرکو غزہ کے امدادی سامان کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا

  • قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ نے اسمارٹ فونز ر عائد ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا

  • وزیرستان میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال غیر فعال: متعدد مریض جاں بحق

  • جدہ میں 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ : نظام زندگی درہم برہم

  • گوگل میپس کی وہ ٹِرکس جو آپ کو ضرور استعمال کرنی چاہیے

  • ہندوتوا اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں اجتماعی سزا کا کچل دینے والا ظلم/نعیم افضل

  • یورپی ملک میں خواتین نے مردوں کو گھریلو کام کاج کیلئے ہائر کرنا شروع کردیا

مقبول ترین

  • صفائی اور پاکیزگی قرآن و حدیث کی روشنی میں : شفقنا اسلام

  • چھپکلی کی جلد سے متاثرہ بھوک لگانے والا کیپسول

  • میں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے کام کیا: جوبائیڈن کا قوم سے خطاب

  • کیا ہندوستان کی آنے والی نسلیں مسلم مخالف نفرت میں اس کی زوال پزیری کو معاف کر دیں گی؟/شاہد عالم

  • مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

  • مکمل لکڑی سے تراشا گیا کارکا ماڈل 2 لاکھ ڈالر میں نیلام

  • ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے کے معاہدے پر دستخط

  • اسلام آباد: میجر لاریب قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

  • دی نیشن رپورٹ/پاکستانی جیلوں میں قید خواتین : اگرچہ ان کی چیخیں دب گئی ہیں مگر ان کے دکھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

  • عورتوں سے باتیں کرنا

@2021 - All Right Reserved. Designed


Back To Top
شفقنا اردو | بین الاقوامی شیعہ خبر رساں ادارہ اور تجزیاتی مرکز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • آپ کی خبر
  • بلاگ
  • پاکستان
  • تصویری منظر نامہ
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت وتعلیم
  • عالمی منظر نامہ
  • فیچرز و تجزیئے
  • کھیل و کھلاڑی
  • وڈیوز
  • رابطہ