حکومت کے خلاف اپوزینش جماعتوں کی احتجاجی سیاست اور شیخ رشید کا جواب

وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف تحریک کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، تحریک چلانا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن یہ آزمائے ہوئے اور دو نمبر لوگ ہیں، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بھی شہباز شریف والا فارمولا ہو۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے، اب ن لیگ کی سیاست کا جنازہ بھی نکل جانا ہے، ان کو کچھ نہیں ملنے والا، زرداری سے متعلق ن لیگ کے بیانیے کی بھی نفی ہوگئی۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ آج گھی، تیل ان ہی چوروں اور ڈاکوؤں کی وجہ سے مہنگا ہوا ہے، سب ایک ہی ٹوکری میں جمع ہو گئے ہیں، یہ عمران خان کے لیے اچھا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے احتجاجی تحریک میں مولانا کتنے مولوی لانے میں کام یاب ہوتے ہیں۔

 

Share This Article

تازه ترین