ورلڈ کپ میں پوری ٹیم 100 فیصد پرفارمنس دیے گی، محمد عامر

ورلڈکپ 2019 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل کیئے جانے پرفاسٹ بولرمحمد عامرخوش ہیں۔

محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری چار میچز چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث نہیں کھیل سکے تھے تاہم جنید خان کی بدترین کارکردگی کے باعث سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل ہونے پر فخر ہے، انھوں نےحمایت اوردعائیں کرنے پرسب کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہاکہ اب ہمیں زیادہ حمایت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد پرفارمنس دینے جا رہے ہیں اور ہم سب پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔

Share This Article

تازه ترین