پاکستانی شخص نے بھاری انعام ٹھکرا کر حطیم میں نماز پڑھنے کی اجازت حاصل کرلی

واقعہ کے مطابق مکہ مکرمہ مسجد الحرام میں صفائی ستھرائی کے کام پر مامور پاکستانی شہری کو بہترین کارکردگی پیش کرنے پر خادم الحرمین شریفین نے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تاہم اُس پاکستانی نے رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے ’’حطیم‘‘ میں نماز ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے پاکستانی شہری کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اُسے حطیم کے احاطے میں نماز پڑھنے کی اجازت دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نوافل ادائیگی کی تصاویر بھی تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ مہینے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازم کو انتظامیہ کی جانب سے تین ہزار سے پانچ ہزار ریال انعام دیا جاتا ہے، مسجد الحرام میں سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں۔

حظیم کیا ہے۔۔؟؟

حطیم جسے حجر اسماعیل بھی کہا جاتا ہے، خانہ کعبہ کے شمال کی سمت ایک دیوار ہے جس کے باہر سے طواف کیا جاتا ہے۔ اس دیوار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔ یہی وجہ ہے کہ طواف کعبہ اس دیوار کے باہر سے کیا جاتا ہے ۔ حطیم کی اونچائی 30 اِنچ (90 سینٹی میٹر) ہے اور چوڑائی 1.5 میٹر (4.9 فُٹ) ہے۔

5aa423ad-bad0-4898-9499-0e035e9d8bd8_16x9_600x338

حطیم اصل میں خانہ کعبہ کی عمارت کا ہی حصہ ہے اور عمارت کی چار دیواری کے باہر ہونے کے باوجود اس کی فضیلت واہمیت خانہ کعبہ کی عمارت جتنی ہی ہتے۔

روایت کے مطابق قریش نے جب خانہ کعبہ کی تعمیر کا ارادہ کیا تو اعلان کیا گیا کہ اللہ کے گھر کی تعمیر میں صرف حلال رقم کا ہی استعمال کیا جائے گا، جس کے بعد لوگوں نے عطیات دیئے اور تعمیر شروع کی گئی بعد میں رقم کم پڑ گئی اور تعمیر کے دوران حطیم یا حجر اسماعیل کہلانے والا یہ حصہ عمارت میں کی چار دیواری میں شامل ہونے سے رہ گیا۔

اس وقت سے اب تک حطیم کا احاطہ ایسا ہی ہے اور کعبہ کی عمارت کے باہر ہونے کے باوجود کعبہ کا حصہ ہی ہے۔

479-1-660x330

اس احاطے میں دو رکعت نماز پڑھنے والے کے تمام گناہوں کو پروردگار عالم اپنے فضل سے معاف کردیتا ہے۔ موجودہ دور میں سعدوی حکام کی جانب سے حطیم میں داخلے کی ہر شخص کو اجازت نہیں تاہم خاص مواقع یا خاص شخصیات کو اس میں نماز پڑھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اور اس حصے میں نماز پڑھنے کا ثواب بھی خانہ کعبہ کی عمارت کے اندر نماز پڑھنے کے برابر ہی ہے۔

Share This Article

تازه ترین