پشاورہائیکورٹ میں ایک درخواست دائرکی گئی جس میں رویت ہلال کمیٹی کوچاند دیکھنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چاند کی رویت پر مسائل پیدا ہورہے ہیں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں۔
درخواست کی سماعت چیف جسٹس وقاراحمد سیٹھ اورجسٹس عبد الشکور نے کی،عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔
پاکستان میں ایک طویل عرصے سے عید ین کے چاند کی رویت کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے اورکم وبیش ہرسال ملک میں رومضان کے آغاز میں اختلاف اوردوعیدیں منائی جاتی ہیں۔
اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تیکنیکی کمیٹی قائم کرکے 5 سالہ قمری کیلنڈر تیار کرالیا ہے تاکہ رویت ہلال میں اختلاف سائنسی بنیادوں پر رد کیا جاسکے۔