کم سن فرشتہ سےمبینہ زیادتی اوربیہیمانہ قتل، وزیراعظم عمران خان کاںوٹس ،پاک فوج کی بھی مذمت

ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےبچی فرشتہ کےمبینہ زیادتی اورقتل کےمعاملےپربراہ راست کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی عابد کومعطل جبکہ ایس پی عمرخان کو اوایس ڈی بنا دیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز سے بھی وضاحت طلب کرلی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی آرمیں نامزدگی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو بروقت گرفتارنہ کیےجانےپر سخت برہمی کابھی اظہار کیا۔

 

خیال رہےکہ فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخوا کےقبائلی ضلع مہمند سےتھاجو اپنےوالدین کے ساتھ اسلام آباد کےعلاقےشہزاد ٹاؤن میں مقیم تھی۔

بچی 15 مئی کولاپتہ ہوئی جس کی پولیس نےگمشدگی کی ایف آئی آردرج کرنے میں 4 دن لگائے،چند روز قبل فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے پوسٹ مارٹم کےلیے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی،مبینہ زیادتی اورقتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔

 

تاہم غفلت برتنے پر ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اور دیگر اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی پراحتجاج ختم کردیا گیا،پولیس نےفرشتہ کے قتل کےالزام میں اُسی کے قریبی رشتہ دار کو پہلےسےگرفتارافراد کی نشاندہی پرحراست میں لیا گیا ہے۔

 

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں تاہم تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاک فوج کےترجمان میجرجنرل آصف غفورنےبھی اپنےبیان میں کہا ہےکہ معصوم فرشتہ کا بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےمزید کہاکہ واقعےکےذمہ داروں کوانصاف کےکٹہرےمیں لایاجائے،پاک فوج اس معاملےپرہرقسم کی مدد کیلئے تیار ہے۔

انھوں نے کہاکہ شرپسند عناصرسےنئی نسل کےتحفظ کیلئےہمیں متحدہونا ہوگا۔

 

Share This Article

تازه ترین