وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس کے دوران قومی سلامتی کے امور، خطے کی تازہ صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور لائے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان دہشت گردی کے کاتمے اور خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اس سلسلے میں کی جانے والی تمام کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر کشمیر امور و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل مجاہد انور خان، اٹارنی جنرل انور منصور خان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن میجر جنرل نعمان زکریا اوردیگرحکام شریک تھے

Share This Article

تازه ترین