ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا۔
انھوں نے بتایا کہ شاہین 2، 1500 کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنانےاورروایتی وایٹمی ہتھیارلےجانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھی ہے۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ تجربے کے دوسرے مرحلے میں دوران پرواز اور ہدف تک پہنچنے میں صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جو کامیاب رہا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتاہے، شاہین ٹو خطے میں دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دینےکا باعث ہے اور اسٹریٹجک ضروریات کو مؤثرانداز میں پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا شاہین ٹو میزائل کا تجربہ بحیرہ عرب میں کیا گیا ، بلیسٹک میزائل روایتی اورنیوکلیئر وارہیڈ لے جاسکتا ہے۔
کامیاب تجربے پر صدر مملکت عار ف علوی ، وزیراعظم عمران خان نے نے بھی اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان نے سیاستدانوں اورانجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔