سپریم کورٹ آف پاکستان کا فراہمیِ انصاف کے لیے بڑا قدم ،ای کورٹ سسٹم متعارف

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیےکے مطابق ای کورٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا اور چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ویڈیو لنک پر پہلی سماعت کراچی رجسٹری میں کرے گا۔

 

ای کورٹ سسٹم کےتحت وکلاء بذریعہ ویڈیولنک دلائل دیں گے،اعلامیےمیں مزید کہا گیا ہےکہ ای کورٹ سسٹم کےذریعےوکلاء اورسائلین کو کیس کی پیروی میں نہ صرف سہولت ہوگی بلکہ اس اقدام سےوقت اورپیسےدونوں کا ضیاع روکا جاسکتا ہے۔

 

کراچی رجسٹری میں 27 مئی کو ہونے والی ویڈیو لنک سماعت میں وکلا پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے دلائل دیں گے،سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ای کورٹ سسٹم زیر التوا مقدمات کا بوجھ ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ای کورٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت وکلا اپنا کیس بغیر کسی تاخیر کے پیش کرسکیں گے اور وہ اپنے شہر میں رہتے ہوئے دوسرے شہر میں ہونے والی سماعت پر دلائل بھی دے سکیں گے۔

 

Share This Article

تازه ترین