پاکستان ہمیشہ چیلنجز کے سامنے ڈٹا رہا،اب پائیدار امن و استحکام کا ارتقائی عمل ہے،آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا، آرمی چیف نے اسٹوڈنٹس افسران اور فیکلٹی اسٹاف سےقومی سلامتی کےامور پرخیالات کا اظہار کیا۔

 

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ پاکستان ماضی میں چیلنجزکےسامنےڈٹا رہا، پاکستان پائیدار امن و استحکام کے سفر کے ارتقائی عمل سے گزررہا ہے، ارتقاء کا یہ عمل آہستہ مگر مثبت سمت میں ہے۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمیں مستعد رہنے اور قومی مقاصد کا تعین کرنے کی کوششوں کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف نوجوان افسران کی کارکردگی کو سراہا،آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر حالیہ کشیدگی کے دوران نوجوان افسران کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

 

Share This Article