مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 2 کشمیری شہید کردیئے

بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ذاکر موسی سمیت دونوں کشمیری عوام میں آزادی کی نئی روح پھونکنے والے شہید برہان وانی کے ساتھی تھے۔

 

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ضلع پلواما میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کے  دوران ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 

ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ذاکر موسیٰ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 

چند روز قبل ضلع کلگام کے علاقے گوپال پورہ میں  قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 2 شہریوں کو شہید کردیا تھا جب کہ قابض انتظامیہ نے کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج طاقت کے ذریعے اپنا تسلط چاہتی ہے لیکن سلام ہے کشمیری جدوجہد آزادی پر جنھوں نے لاکھوں جانیں قربان کرنے کے بعد بھی بھارتی حکومت اور ظالم فوج کے آگے سرتسلیم خم نہیں کیا اور اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔

 

Share This Article

تازه ترین