پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار 463 میٹر بلند چوٹی ”ماؤنٹ مکالو “ بھی سر کرلی، اس سے قبل وہ کئی چوٹیا ں سر کرچکے ہیں۔

 

پاکستان کے نامور کوہ پیمامحمد علی سدپارہ نے 8ہزار میٹرز سے بلند 7چوٹیاں سر کرنیوالے پہلے پاکستانی کوہ پیما بننے کا بھی اعزازحاصل کر لیا ، محمد علی سدپارہ نے نیپال میں 24مئی کی صبح ماؤنٹ مکالو کو سر کیا ۔

 

 

ماؤنٹ مکالو سر کرنے کے بعد محمد علی سد پارہ نے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری سے رابطہ کیا، جنہوں نے 8ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کرنے کے نئے اعزاز پر مبارک با د دی ۔

اس موقع پر علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کے تعاون پر انکا شکر گزار ہوں ، سدپارہ کی خواہش ہے کہ وہ پاک فوج کے تعاون سے دنیا کی تمام 14چوٹیاں سر کرنا چاہتے ہیں۔

 

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے