قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد نے کہا ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور تیاری ہے۔ ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے اور ہم نے حالیہ انگلینڈ سیریز سےکے ساتھ بہت کچھ سیکھا، ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔
لندن میں 10 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اورسوالوں کےجوابات بھی دیئے۔
ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والےملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز جییتی ہےہماری شاندار ٹیم ہےلہذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے دونوں ٹیموں کو بڑے دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں، بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا۔
ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔
سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔
جبکہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔