وزیراعظم نہیں چاہتے کہ چیئرمین نیب کو ہٹایا جائے، وفاقی وزیرقانون

 

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) پر کوئی ایسا الزام نہیں لگایا گیا ہےکہ وہ ایماندار نہیں، چیئرمین نیب ایماندار آدمی ہیں اور ایسے ہی آدمی کی نیب میں ضرورت ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے جس طرح وہ غیرجانبداری سے کررہے ہیں، چیئرمین نیب کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے ہٹاسکتے ہیں لیکن عمران خان ایسا کچھ نہیں چاہتے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب پر نہ کوئی دباؤ ڈالا ہے نہ ڈالے گی، نیب آزادانہ طور پر کام کررہا ہے اور ان کو آزادانہ طور پر کام کرنے دینا چاہیے، چیئرمین نیب کے انٹرویو سے متعلق بھی کوئی ایسی بات نہیں جو متنازع ہو، وہ خود انٹرویو سے متعلق کچھ باتوں کی تردید کرچکے ہیں۔

 

وفاقی وزیر کے مطابق بات سامنے آرہی ہے کہ خاتون کی ویڈیو جعلی ہے،  کیوں کہ یہ میاں بیوی اپنے خلاف انکوائری کو متنازع بنانا چاہ رہے تھے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ اگر اپوزیشن اور حکومت دونوں ایک شخص پر دباؤ ڈال رہی ہے اور وہ دباؤ قبول نہیں کررہا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص بہتر ہے، غیر جانبدار اور ایماندار آدمی کو موقع دینا چاہیے۔

 

Share This Article

تازه ترین