لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشیخ رشید سب کچھ کہہ گئے، کہتے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو این آر او کی بھیک مانگتےدیکھا ہےاور پہلےہی بتاچکا ہوں کہ شہبازشریف این آراو کےذریعےبھاگے ہیں۔
انہوں نےکہا کہ اندرسےنوازاورآصف زرداری ملےہوئےہیں، آصف زرداری سوچتے ہیں کہ شہبازجا سکتےہیں تووہ کیوں نہیں جاسکتے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ شاہدخاقان عباسی سب سےزيادہ شورمچا رہےہیں، وہ ذرا صبر کریں جب ایل این جی کی نئی قیمتیں سامنےآئیں گی توسب کچھ سامنے بھی آجائے گا۔
چیئرمین نیب کےحوالےسےبات کرتے ہوئے وفاقی وزیرکا کہنا تھاکہ آڈیوویڈیو کی بات چھوڑیں، نیب زدہ لوگوں کی چیخيں سنیں، یہ لوگ چیئرمین نیب کےمستعفی ہونےکا اس لیئےمطالبہ کررہےہیں کہ نئےچیئرمین پرحکومت اپوزيشن کا اتفاق ہوگا ہی نہیں، پھرریفرنسز بھی دائرنہیں ہوسکيں گےاوران کےمزے لگےرہیں گے۔
اپنی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی کی جانب کرتے ہوئےشیخ رشید نےکہا کہ آصف زرداری کی بہن وزیر صحت ہے اورسندھ میں ایڈزکامرض پھیل رہا ہے، لاڑکانہ میں ایڈز کیسزپرانہیں استعفی دینا چاہیے۔
بھارتی انتخابات کےحوالےسے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مودی کےدوبارہ وزیراعظم بننے پرپاکستان کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا پڑے گا کیونکہ مودی پاکستان کو اندر سے توڑنا چاہتا ہے نریندر مودی نے ایک بھی مسلمان امیدوارکو ٹکٹ جاری نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے مسلمانوں سے ووٹ کا مطالبہ کیا، اس سے ان کی انتہا پسند سوچ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔