سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 30  مئی کو مکہ میں منعقد کی جانے والی خیلجی تعاون کونسل  کے ہنگامی اجلاس   میں شرکت کے لیے  قطری امیر کو بھی  دعوت نامہ بھیجا ہے ۔

 قطر کی سرکاری خبر  ایجنسی  QNA کےمطابق ، شاہ  سلمان  نے   اس سلسلے میں ایک خط  کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف  بن راشد الزیانی  اور قطری وزیر خارجہ محمد بن  عبدالرحمن الثانی کو پہنچا یا ہے ۔

 یاد رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز  نے   کونسل کے رکن ممالک  سے   مکہ میں 30 مئی کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے   کی درخواست کی تھی  جس کا مقصد 12 مئی کو متحدہ عرب امارت  کی سمندری حدود میں  4 مال بردار بحری جہازوں اور 14 مئی کو  سعودی عرب کی تیل کی  دو تنصیبات پر  حملوں  پر غور کرنا ہے۔

0 replies

Leave a Reply

Want to join the discussion?
Feel free to contribute!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے